امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز یکم جنوری 2023 سے ایک نئی مربوط خوراک سلامتی اسکیم کا آغاز کرے گا


اے اے آئی اور پی ایچ ایچ مستفیدین کے لیے خوردنی اناج کی صفر قیمت ظاہر کرنے والے ترمیم شدہ شیڈیول I کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا

ایف سی آئی کے جنرل منیجر حضرات جائزے اور رپورٹ کے لیے پہلے ہفتے کے دوران روزانہ تین راشن کی دوکانوں کا دورہ کریں گے

Posted On: 31 DEC 2022 6:17PM by PIB Delhi

2 خوراک سبسڈی اسکیموں کو نئی مربوط اسکیم کے تحت شامل کیا جا رہا ہے۔

نئی اسکیم قومی خوراک سلامتی ایکٹ، کے تحت سال 2023 کے لیے 81.35 کروڑ مستفیدین کو مفت خوردنی اناج فراہم کرائے گی۔

یہ اسکیم نادار اور کمزور طبقات تک خوردنی اناج کی رسائی، استطاعت اور دستیابی کے لحاظ سے این ایف ایس اے کی تجاویز کو تقویت بہم پہنچائے گی۔

مرکز کی نئی مربوط خوراک سلامتی اسکیم کا آغاز یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کے ذریعہ لیے گئے فیصلے کے مطابق، نئی اسکیم این ایف ایس اے کے تحت سال 2023 کے لیے 81.35 کروڑ مستفیدین کو مفت اناج فراہم کرائے گی۔ یہ اسکیم قومی خوراک سلامتی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے مؤثر اور یکساں نفاذ کو بھی یقینی بنائے گی۔

بھارتی حکومت ملک کے عوام کے لیے معیاری خوردنی اناج  کی مناسب مقدار کی دستیابی کے ذریعہ خوراک اور تغذیائی سلامتی تک رسائی کو یقینی بناکر ان کی باوقار زندگی کے لیے سماجی اور قانونی طور پر پابند عہد ہے۔ اس عہدبندگی کی تکمیل کے سلسلے میں، این ایف ایس اے کے تحت احاطہ شدہ  آبادی کے 67 فیصد ازحد کمزور طبقات یعنی 81.35 کروڑ افراد کے لیے کابینہ نے مرکزی شعبہ کی ایک نئی اسکیم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک ملک – ایک قیمت- ایک راشن کے خواب کو پورا کیا جا سکے۔

اس اسکیم کے تحت، بھارتی حکومت ملک بھر میں موجود 5.33 لاکھ فیئر پرائس دوکانوں کے نیٹ ورک کے توسط سے، این ایف ایس اے کے تمام مستفیدین یعنی انتودیہ اَن یوجنا (اے اے وائی) کنبوں اور  ترجیحی کنبوں (پی ایچ ایچ) کے افراد کے لیے آئندہ ایک برس تک مفت خوردنی اناج فراہم کرائے گی۔اس فیصلے سے ناداروں کے لیے خوردنی اناج تک رسائی، استطاعت اور دستیابی کے لحاظ سے این ایف ایس اے، 2013 کی تجاویز کو تقویت حاصل ہوگی۔

نئی مربوط اسکیم میں ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ کی موجودہ 2 خوراک سبسڈی اسکیم (a) این ایف ایس اے کے لیے ایف سی آئی سے متعلق خوراک سبسڈی اور (b) این ایف ایس اے کے تحت ریاستوں کے لیے مفت خوردنی اناج کی بہم رسانی، خریداری، تخصیص جیسے امور سے متعلق لامرکزی خریداری والی ریاستوں سے متعلق اسکیم، کو شامل کیا جائے گا۔

مفت خوردنی اناج کی اسکیم ملک بھر میں وَن نیشن وَن راشن کارڈ (او این او آر سی) کے تحت پورٹیبلٹی کے بیک وقت یکساں نفاذ کو یقینی بنائے گی اور متبادل پر مبنی اس پلیٹ فارم کو مزید تقویت بہم پہنچائے گی۔ مرکزی حکومت سال 2023 کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر خوراک سبسڈی اخراجات برداشت کرے گی۔ اس نئی اسکیم کا مقصد این ایف ایس اے کے تحت مستفیدین کی سطح پر خوراک سلامتی میں یکسانیت اور وضاحت کو یقینی بنانا ہے۔

شعبہ میں فیصلے کے نفاذ کے لیے

  1. ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری نے 29 دسمبر 2022 کو تمام ریاستوں کے فوڈ سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس دوران تکنیکی حل سمیت مفت خوردنی اناج کی تقسیم سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیالات کیے گئے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے یکم جنوری 2023 سے مفت خوردنی اسکیم کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی۔
  2. یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک ، اے اے آئی اور پی ایچ ایچ مستفیدین کے لیے خوردنی اناجوں کی صفر قیمت ظاہر کرنے والے ترمیم شدہ شیڈیول I کا نوٹی فکیشن 31 دسمبر 2022 کو جاری کیا گیا اور اسے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا۔
  3. اس کے علاوہ ایف سی آئی کے تمام جنرل منیجر حضرات کے لیے ایک آرڈر جاری کیا گیا  ہے، جس کے تحت انہیں یکم جنوری 2023 سے 7 جنوری 2023 تک اپنے دائرہ کار والے مختلف علاقوں میں روزانہ تین راشن کی دوکانوں کا لازمی طور پر دورہ کرنا ہوگا اور جائزہ لینے اور اصلاحی کاروائی کے لیے،  دیے گئے فارمیٹ میں یومیہ بنیاد پر ڈی ایف پی ڈی نوڈل افسر کو ایک رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
  4. مفت خوردنی اناج کی صورت میں ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو استفادہ کنندگان کو اناج کی تقسیم کے لیے ڈیلر کا مارجن فراہم کرنے کے طریقہ کار پر ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14562


(Release ID: 1887841) Visitor Counter : 181