وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

محکمہ ماہی پروری نے "ماہی پروری اور آبی زراعت کے لیے انشورنس کوریج" کے موضوع پر قومی ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 31 DEC 2022 4:25PM by PIB Delhi
  • ملک بھر سے 170 سے زائد شرکاء نے اس تقریب میں شرکت کی
  • پروگرام کے دوران مختلف موضوعات پرتکنیکی نشستوں کا انعقاد
  • اس تقریب کے دوران منعقد ہونے والے عملی اور زمینی مسائل نیز نئی انشورنس مصنوعات کےممکنہ اقدامات اور کی ترقی پرمعزز مقررین کے ساتھ سوال و جواب کی نشست اور وضاحتیں

حکومت ہندکی ماہی پروری ، حیوانات اوردودکھ کی پیداوار ی کی وزارت کے تحت محکمہ نے 29 دسمبر 2022 کو  ’’ماہی پروری اور آبی زراعت کے لیے انشورنس کوریج‘‘ کے موضوع  پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے جاری جشن کے ایک حصے کے طور پر  منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری (ڈی او ایف)  میں سکریٹری جناب جیتندر ناتھ سوین نے کی اور اس میں ملک بھر سے 170 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ماہی گیروں، کسانوں، صنعت کاروں، ماہی پروری کی انجمنیں، ماہی پروری کے محکموں کے عہدیداران، حکومت ہند اور مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ماہی پروری کے حکام ، ریاستی زراعت، ویٹرنری اور ماہی پروری یونیورسٹیوں کی فیکلٹی، فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، فشریز کوآپریٹیو افسران، سائنسدان، طلباء اورشراکت دار شامل تھے۔ ملک بھر میں ماہی گیری سے۔

حکومت ہند کےمحکمہ ماہی پروری کےمرکزی سکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوین نے نشاندہی کی کہ بنیادی مسئلہ شراکت داروں کے درمیان انشورنس کے تصور کی سمجھ کی کمی ہے اور تجویز پیش کی کہ اعتماد پیدا کرنے کے لیے ماہی گیری کے شعبے  میں نجی اور دیگر عالمی انشورنس کھلاڑیوں کے ذریعہ ضروری رسائی اور صلاحیت سازی کے پروگرام شروع کیے جائیں۔ ۔ انہوں نے  بتایا کہ کہ بیمہ پالیسیوں کا مطالبہ کرنے والے زیادہ تر  شراکت داروں کا تعلق سمندری شعبے سے ہے اور انہوں نے حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری کے ذریعہ فراہم کردہ گروپ ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم(جی اے آئی ایس) کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ میرین فشریز ریگولیشن ایکٹ (ایم ایف آر اے) میں ماہی پروری انشورنس کو بتدریج اختیار کرنے  کے عمل کو بڑھانے کے لیے ضروری قانون سازی کی دفعات کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا، نے صنعتی اور چھوٹے ماہی گیری کے جہازوں اور بڑے آبی زراعت کے کاموں وغیرہ کے لیے ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکہ کے مختلف ممالک میں اپنائی گئی ماہی پروری بیمہ یوجنا اور آبی زرعی بیمہ پالیسیوں کے کوریج پر روشنی دالی ۔ انہوں نے بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ گھریلو بازار میں فی الحال دستیاب بیمہ پیداوار کے بارے میں وضاحت کی۔ جناب ساگر مہرا نے ٹیکنالوجی، آئی سی ٹی/آئی ٹی، ریموٹ سینسنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیز  مختلف شراکت داروں کی شرکت کو منظم کرتے ہوئے ماہی پروری کے شعبہ میں انشورنس کے کوریج کی توسیع کرنے کے لیے آبی زرعی انشورنس اور حکمت عملی کو درپیش چیلنجوں کا بھی ذکر کیا۔

آئی سی اے آر-سی ایم ایف آر آئی کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر شنوج پرپوراتھو نے ’’ہندوستان میں ماہی پروری اور ایکوا کلچر انشورنس: مواقع اور چیلنجز‘‘ کے موضوع  پر پریزنٹیشن دی۔

آئی  سی اے آر-سی ایم ایف آر آئی  کےسینئر سائنسداں ڈاکٹر شنوج پرپوراتھو نے تکنیکی سیشن کے دوران ’’ہندوستان میں ماہی پروری اور آبی زرعی انشورنس: مواقع اور چیلنجز‘‘ کے موضوع  پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے اندرون ملک اور سمندری دونوں شعبوں میں ماہی گیری کے شعبے میں مشترکہ خطرات پر روشنی ڈالی اور ماہی گیری کے آلات اور دیگر سازوسامان کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے پاس موجود انشورنس پالیسی/مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا۔علاوہ ازیں  انہوں نے آئی سی اے آر-سینٹرل میرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ایف آر آئی) کے ذریعہ کئے گئے سروے کے نتائج کے بارے میں تفصیل سے بتایا جس نے ماہی گیروں اور آبی زراعت کے کسانوں کے درمیان انشورنس پالیسیوں اور مصنوعات سے واقفیت کی کمی کو اجاگر کیا۔

این ایف ڈی بی کےسینئر ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل این مورتی نے ’’ماہی پروری کے شعبے میں بیمہ کی ضروریات‘‘ سے متعلق موضوع پر  پریزنٹیشن پیش کی

بعد ازاں این ایف ڈی بی کےسینئر ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل این مورتی نے ’’ماہی پروری کے شعبے میں بیمہ کی ضروریات‘‘ سے متعلق موضوع پر  ویبنار سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اس شعبے میں متعدد مواقع کے بارے میں جانکاری دی اور ماہی گیروں اور مچھلے پالنے والوں کو سمندر میں مچھلی پکڑنے کے دوران درپیش مشکلات اور پرانے زمانے سے چلی آرہی مچھلی پکڑنے کے ثقافتی طریقوں کے خطرات وغیرہ  کی وضاحت کی۔ پر زور دیا  رواجوں پر  جیسے کہپر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ مورتی، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر، NFDB۔ انہوں نے اس شعبے کے متعدد مواقع کے بارے میں بتایا اور ماہی گیروں اور ماہی گیروں کو درپیش خطرات جیسے کہ سمندر میں ماہی گیری کے دوران خطرات، ثقافتی طریقوں میں خطرات  کی وضاحت کی ۔ انہوں نے تیار کیے مخصوص بیمہ مصنوعات کے بارے میں جانکاری دی ، جو ماہی پروری کے لیے سود مند ثابت  ہوا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے ذریعہ انشورنس مصنوعات  تیارے کرنے پر زور دیا۔ آخر میں ڈاکٹر ایل این مورتی نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے کے لیے ’’پائیداری، منافع اور پیداواریت ہی مستقبل میں  آگے بڑھنے کا راستہ ہے‘‘۔

میسرز اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف منیجر بی کے سنہا  نے ماہی پروری (جھینگا اور چھوٹی مچھلی) انشورنس پالیسی کے موضوع پر پریزنٹیشن دی

بعدازاں، میسرز اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، نئی دہلی کے چیف منیجر  جناب بی کے سنہا  نے ایکوا کلچر (جھینگا اور چھوٹی مچھلی ) انشورنس پالیسی کے موضوع پرپریزنٹیشن دی۔  اس دوران مختلف اقسام کی آبی زراعت کے لیے دستیاب انشورنس پروڈکٹس اور ایسی مصنوعات کی انشورنس کوریج کے دائرہ کار پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ انہوں نے پالیسی کی مدت، بنیادی پالیسی کی تشخیص اور فائدہ اٹھانے والوں کو دی جانے والی رعایتوں کے بارے میں مزید معلومات کا اشتراک کیا ۔ آخر میں، انہوں نے یہ حوالہ دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی انشورنس پالیسیوں کے لیے موزوں شرائط و ضوابط وضع کیے جائیں۔

پریزنٹیشن کے بعد، معزز مقررین کے ساتھ سوال و جواب کی نشست منعقد کی جس میں مقررین سے عملی اور زمینی سطح کے  مسائل نیز نئی انشورنس مصنوعات کےممکنہ اقدامات اور ترقی پر وضاحتیں طلب کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U No. : 14555



(Release ID: 1887835) Visitor Counter : 156