کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سرکار نے پورے ملک کے 766اضلاع میں سے 743کا احاطہ کرتے ہوئے 9000سے زیادہ مراکز کے ساتھ پی ایم بی جے پی کی رسائی کی توسیع کی ہے


جن اوشدھی یوجنا سب کے لئے سستی قیمتوں پر اعلیٰ کوالٹی کی دوائیوں کو یقینی بنانے کو لے کر عزت  مآب وزیر اعظم کی سوچ کو تعبیر آشنا کرتی ہے

برانڈڈ دواؤں کے مقابلے میں اس کی قیمت 50فیصد سے 90 فیصد تک کم ہوتی ہے

پچھلے 8برسوں میں اس پروجیکٹ کے توسط سے تقریباً 18000کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے

Posted On: 31 DEC 2022 2:29PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کی کیمیکل و فرٹیلائزر کی وزارت کے ماتحت دواؤں کے محکمے نےنومبر2008 میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی)کو شروع کیا تھا۔اس کا مقصد سب کو سستی قیمت پر اعلیٰ کوالٹی کی جینرک دوائیں مہیا کرانا ہے۔اس یوجنا کے تحت دسمبر 2017 سے 3000کیندر کھولنے کا ہدف حاصل کیا گیا۔اس کے علاوہ، مارچ 2020 میں کل 6000آؤٹ لیٹ کو کھولنے کا ترمیمی ہدف بھی حاصل کرلیا گیا۔ اس سفر میں پچھلے مالی سال میں اِن کیندروں کی تعداد 8610 سے بڑھ کر اب 9000 ہوگیا ہے۔اسے دیکھتے ہوئے سرکار نے پورے ملک کے 766 اضلاع میں سے 743کا احاطہ کرتے ہوئے 9000سے زیادہ کیندروں کے ساتھ اس کی رسائی میں توسیع کی ہے۔سرکار نے مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کی تعداد بڑھا کر 10000 کرنے کا ہدف رکھا ہے۔پی ایم  بی جے پی کی مصنوعات کی فہرست میں تمام اہم میڈیکل گروپوں کا احاطہ کرنے والی 1759 دوائیاں اور 280 سرجیکل آلات شامل ہیں۔ان میں کارڈیووسکولر، کینسر مخالف، ذیابیطس مخالف، متعدی بیماریاں روکنے والی، الرجی مخالف، گیسٹرو-انٹسٹائنل دوائیں، نیوٹراسیوٹیکلز وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ مختلف نیوٹراسیوٹکل مصنوعات جیسے کہ پروٹین پاؤڈر، مالٹ –بیسڈ فوڈ سپلی منٹ وغیرہ  بھی دستیاب ہیں۔ وہیں کچھ آیوش مصنوعات جیسے کہ آیو رکشا کِٹ، بال رکشا کِٹ اور آیوش -64 ٹیبلٹ کو تحفظاتی قوت مدافعت کی شکل میں پروجیکٹ کی مصنوعات فہرست میں جوڑا گیا ہے۔

پی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب دواؤں کی قیمت برانڈڈ دواؤں کے مقابلے میں 50 سے90 فیصد تک کم ہے۔ مالی سال 22-2021 میں 893.56کروڑ روپے  کی فروخت ہوئی ہے۔ اس سے شہریوں کو برانڈڈ دواؤں کے مقابلے میں تقریباً 5300کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔رواں مالی سال یعنی 23-2022میں اِن کیندروں نے 30نومبر 2022 تک 758.69کروڑ روپے کی فروخت کی ہے۔ اس سے شہریوں کو تقریباً 4500 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔کل ملاکر اس کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو جن اوشدھی کی وسیع قبولیت کو دکھاتا ہے۔

یہ اسکیم مستقل اور روازانہ کی آمدنی کے ساتھ خود روزگار کا ایک اچھا ذریعہ فراہم کررہی ہے۔ پی ایم بی جے پی کے تحت مالی امداد کی شکل میں جن اوشدھی کیندروں کو 5.00لاکھ روپے کی حوصلہ افزائی فراہم کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزائر علاقوں و نیتی آیوگ کی طرف سے اعلان شدہ خواہش مند (پسماندہ)اضلاع میں کھولے گئے جن اوشدھی کیندر یا پھر خاتون کاروباری ، سابق فوجی، معذور، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی طرف سے کھولے گئے کیندر کو 2.00لاکھ روپے کی یکمشت اضافی امداد (آئی ٹی اور بنیادی ڈھانچہ اخراجات کے لئے)فراہم کی جارہی ہے۔

پورے ملک کے 9000پی ایم بی جے پی کیندروں پر جن اوشدھی سویدھا سنیٹری نیپکن کی فروخت  ایک روپے فی پیڈ کے حساب سے کی جاتی ہے۔ اس یوجنا کو شروع کئے جانے کے بعد سے 30 نومبر 2022 تک پورے ملک کے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر 31.40 کروڑ جن اوشدھی سویدھا سنیٹری پیڈ کی فروخت ہوچکی ہے۔گروگرام، چنئی، گوہاٹی اور سورت میں اس کے چار گودام ہیں۔یہ ایس اے پی پر مبنی اِنوینٹری انتظامی سسٹم پر مبنی ہے ، تاکہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں بلارُکاوٹ سپلائی اور تیزی سے تقسیم کی سہولت حاصل ہوسکے۔

                                          

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14552)



(Release ID: 1887777) Visitor Counter : 125