نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ملک کو نئے سال کے موقع پر مبارکباد دی

Posted On: 31 DEC 2022 4:33PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ نے نئے سال -2023 کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ان کے پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

’’نئے سال -2023 کا استقبال کرتے ہوئے میرے ملک کے شہریوں کو میری دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

یہ خوشی کا موقع ہے ہمارے وسیع  ترقیاتی راہ کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ جوش کے ساتھ اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا ایک موقع ہے۔

آیئے ہم  ہندوستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے عہد کے ساتھ نئے سال کی شروعات کریں۔

ملک آج ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے، پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا، اب یہ ترقی ، مواقع اور سرمایہ کاری کا ایک پسندیدہ عالمی مرکز ہے۔

آیئے ہم سب مل کر اپنی زندگی میں زیادہ امن، صحت، خیرسگالی اور خوشی لانے کی سمت میں مل کر اپنی ساجھا کوششیں کریں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 145500)


(Release ID: 1887752) Visitor Counter : 137