تعاون کی وزارت

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے بنگلورو میں کوآپریٹو بینیفشری کانفرنس سے خطاب کیا


تعاون کی ایک الگ وزارت بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تحریک کو نئی رفتار اور لمبی عمر عطا کی ہے

وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے کسانوں پر مبنی کئی اسکیمیں بنائیں اور ان میں تیزی لانے کے لیے کام کیا

پورے ملک کی پہلی کوآپریٹو سوسائٹی 1905 میں کرناٹک میں قائم ہوئی تھی اور وہاں سے کوآپریٹو تحریک شروع ہوئی تھی، آج امول، کربھکو، اِفکو، لِجّت پاپڑ جیسے کامیاب ماڈلز کے ساتھ اس نے دنیا کے سامنے ایک کامیاب مثال قائم کر دی ہے

تقریباً 23 لاکھ کسانوں کو جن میں زیادہ تر خواتین ہیں کرناٹک میں نندنی برانڈ کے تحت یومیہ 28 کروڑ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔اس سے ان کی زندگی میں مزید خوشحالی آ رہی ہے

کوآپریٹو کی خوبصورتی پیداوار برائے، پیداوار بذریعہ عوام ہے

پوری دنیا میں 30 لاکھ کوآپریٹیو اداروں میں سے 9 لاکھ کوآپریٹیو ادارے ہندوستان میں ہیں، ملک کی آبادی کے تقریباً 91 فیصد گاؤں کسی نہ کسی طریقے سے کوآپریٹیو سے وابستہ ہیں اور بنیادی زرعی قرضی جات کی انجمنوں کے ذریعے کوآپریٹیو ملک کے 70 فیصد کسانوں کا احاطہ کرتی ہے

ہماری 19 فی صد زرعی سرمایہ کاری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے ہو

Posted On: 30 DEC 2022 9:40PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے بنگلورو میں ’کوآپریٹو بینیفشریز کانفرنس‘ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج بومئی اور مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی سمیت کئی معززین موجود تھے۔

11.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرناٹک میں کوآپریٹو تحریک 100 سال سے زیادہ عرصے سے اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پہلی کوآپریٹو سوسائٹی 1905 میں کرناٹک کے گدگ ضلع میں قائم ہوئی تھی۔ وہاں سے شروع ہونے والی کوآپریٹو تحریک آج دنیا کے سامنے امول، کریبھکو، اِفکو،  لِجّت  پاپڑ جیسے کئی کامیاب ماڈلز کے ساتھ ایک مثال کے طور پر کھڑی ہے۔

22.jpg

تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ کرناٹک میں نندنی برانڈ کے تحت تقریباً 23 لاکھ کسانوں کو جن میں زیادہ تر خواتین ہیں،یومیہ 28 کروڑ روپے ادا کیے جاتے ہیں، جس سے ان کی زندگی مزید خوشحال ہوتی ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو کی خوبصورتی ’’ پیداوار برائے عوام، پیداوار بذریعہ عوام‘‘ ہے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں  تعاون کی  ایک علیحدہ وزارت  بنا کر تعاون پر مبنی تحریک کو نئی رفتار اور لمبی زندگی عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 30 لاکھ کوآپریٹیو اداروں میں سے 9 لاکھ کوآپریٹیو ادارے صرف ہندوستان میں ہیں۔ ہندوستان کی تقریباً 91 فیصد آبادی کسی نہ کسی طریقے سے کوآپریٹو سے وابستہ ہے، کوآپریٹیو ادارے بنیادی زرعی قرضہ جات کی انجمنوں کے ذریعے ملک کے 70 فیصد کسانوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 ریاستی سطح کے کوآپریٹو بینک، 363 ضلعی سطح کے کوآپریٹیو بینک اور 63,000 بنیادی زرعی قرضہ جات کی انجمنیں ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج ہماری زرعی سرمایہ کاری 19 فیصد کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 35 فیصد کھاد کی تقسیم، 30 فیصد کھاد کی پیداوار، 40 فیصد چینی کی پیداوار، 13 فیصد گندم کی خریداری اور دھان کی 20 فیصد خریداری صرف کوآپریٹیو ادارے کرتے ہیں۔

ملک کے پہلے وزیر برائے تعاون نے کہا کہ جب سے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت آئی ہے کسانوں پر مبنی بہت سی اسکیمیں وضع کی گئی ہیں اور ان میں تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کی وزارت کے قیام کے بعد بہت سے فیصلے کیے گئے جن کا تعلق کوآپریٹیو میں شفافیت لانے اور ملک بھر میں بنیادی زرعی قرضہ جات کی 63,000  انجمنوں کی کمپیوٹرائزیشن سے ہے۔ اس پر 2,500 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک کی ہر پنچایت میں ایک کوآپریٹو سوسائٹی بنائی جائے گی جو کثیر المقاصد ہوگی اور نابارڈ، این ڈی ڈی بی اور تعاون کی وزارت نے تین برسوں میں ایسی 2 لاکھ نئی کوآپریٹو سوسائٹیاں بنانے کا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس اسکیم کے بعد ملک میں کوآپریٹیو کا احاطہ، کاروبار اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد تین گنا سے زیادہ بڑھ جائے گی۔

33.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ امول ماڈل کی بنیاد پر دنیا بھر میں آرگینک مصنوعات کی فروخت کے لیے ایک ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی قائم کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو براہ راست منافع ہو۔ بیجوں کی پیداوار اور ہندوستانی بیجوں کی افزائش نسل کے لیے ایک ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹوسوسائٹی بھی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوآپریٹویونیورسٹی کے قیام کا بھی منصوبہ ہے۔ ملک بھر کے تمام کوآپریٹو اداروں کا نیشنل ڈیٹا بیس بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور نئی کوآپریٹو پالیسی کی تشکیل بھی شروع کر دی گئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم نابارڈ کے ساتھ مل کر این سی ڈی سی کے کردار کو وسعت دینے جا رہے ہیں تاکہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو بہتر طریقے سے سرمایہ مل سکے۔ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک ماڈل ایکٹ بھی تیار کر کے تمام ریاستوں کو بھیجا گیا ہے۔ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ میں شفافیت لانے اور احتساب کو درست کرنے کے لیے ایک بل آیا ہے جسے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کوآپریٹو سوسائٹیز سے کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔ لیکن گزشتہ بجٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کوآپریٹو سوسائٹی کے سرچارج کو 12 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد اور متبادل ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر کے کوآپریٹیو اداروں کو کمپنیوں کے برابر لے آئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ آر بی آئی نے اربن کوآپریٹو بینک کے ہاؤسنگ لون کی حد میں 3 گنا اضافہ کیا ہے، تجارتی املاک پر قرض کی حد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور ڈور اسٹیپ بینکنگ کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

44.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نے کہا کہ کرناٹک کی کوآپریٹو تحریک کو مضبوط کرنا صرف کرناٹک کی ذمہ داری نہیں ہے کچھ آئیڈیل قائم کرنے ہوں گے تاکہ ملک بھر کی ریاستوں کو پیغام ملے اور یہاں سے تمام ریاستیں بہترین طرز عمل اپنا سکیں اور اپنی اپنی ریاستوں میں تعاون کا ایک نیا ماڈل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تعاون پر مبنی تحریک کو تیز کرنے کے لیے وزارت تعاون کی تشکیل کے فیصلے سے ملک بھر میں کوآپریٹو تحریک میں موجود خلا کو پر کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور کوآپریٹو تحریک پورے ملک میں یکساں طور پر آگے بڑھے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No: 1454



(Release ID: 1887725) Visitor Counter : 111