صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان نے عالم گیر صحت کوریج کی طرف سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور 1,50,000 آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز کام کر رہے ہیں
134 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو بنیادی صحت کی نگہداشت حاصل ہوئی
غیر متعدی بیماریوں کے لیے 86.90 کروڑ سے زیادہ کی اسکریننگ کی گئی
اے بی – ایچ ڈبلیو سیز میں 8.5 کروڑ سے زیادہ ٹیلی مشاورت اور 1.60 کروڑ سے زیادہ تندرستی کے اجلاس منعقد کئے گئے
تشخیصی خدمات میں توسیع اور ضروری ادویات کی فراہم کی گئیں
Posted On:
30 DEC 2022 1:05PM by PIB Delhi
ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کا مظاہرہ کرنے والی ایک اہم کامیابی میں، ہندوستان نے ایک قابل ذکر اہم مقام کو عبور کر لیا ہے- 31 دسمبر سے پہلے 150,000 آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز (اے بی – ایچ ڈبلیو سیز) نے کام کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے مقررہ وقت سے پہلے اس کارنامے کو پورا کرنے میں قوم کی کوششوں کی ستائش کی اور اس بات کی بھی ستائش کی کہ یہ مراکز ملک بھر کے شہریوں کو بنیادی صحت کی نگہداشت کی سہولیات تک آسانی سے رسائی اور استفادہ کرنے کے لیے کام کریں گے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ جو ہدف طے کیا تھا، اسے حاصل کر لیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ویژن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی مشترکہ اور باہمی تعاون سے کی گئی کوششوں نے ہندوستان کو جامع بنیادی صحت کی نگہداشت کی خدمات کے لیے ایک عالمی ماڈل میں ڈھالا ہے۔
"انتودیا" کے اصولوں کو پورا کرتے ہوئے - کسی کو پیچھے نہ چھوڑتے ہوئے، 150,000 آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز (اے بی – ایچ ڈبلیو سیز) جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو تبدیل کر رہے ہیں، جو کہ نگہداشت کے نقطہ نظر کے تسلسل کے ذریعے عالمی طور پر مفت ہیں اور پیدائش سے لے کر موت تک تمام عمر کے گروپوں کو پورا کرتے ہیں۔ مختلف اقدامات کے ذریعے ملک کے اندرونی علاقوں تک صحت کی نگہداشت کی خدمات کی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے، اے بی – ایچ ڈبلیو سیز نے ای- سنجیونی کے ذریعے 8.5 ٹیلی مشاورت کو عبور کر لیا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 4 لاکھ ٹیلی مشاورت ہوتی ہیں۔
ملک بھر میں 134 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اے بی – ایچ ڈبلیو سیز سے فائدہ اٹھایا ہے، اور 86.90 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کی مجموعی طور پر غیر متعدی بیماریوں کے لیے اسکریننگ کی گئی ہے، جس میں 29.95 کروڑ ہائی بلڈ پریشر، 25.56 کروڑ ذیابیطس، 17.44 کروڑ منہ کے کینسر،8.27 کروڑ چھاتی کے کینسر کے لیے اور سروائیکل کینسر کے لیے 5.66 کروڑ شامل ہیں۔
اے بی – ایچ ڈبلیو سیز کی توسیع کی روشنی میں، بنیادی صحت کے مراکز - صحت و تندرستی کے مراکز (پی ایچ سی- ایچ ڈبلیو سی) میں ضروری ادویات کی تعداد بڑھ کر 172 ہو گئی ہے اور ذیلی صحت کے مراکز - صحت وتندرستی کے مراکز (ایس ایچ سی – ایچ ڈبلیو سی) میں 105 ہوگئی ہے اور ضروری تشخیصی مراکز پی ایچ سی – ایچ ڈبلیو سی میں 63 اور پی ایچ سی – ایچ ڈبلیو سی میں 14 تک توسیع کر دی گئی۔ اے بی – ایچ ڈبلیو سیز میں یوگا، زومبا، سائکلاتھون، واکاتھون پر تندرستی کے سیشن بھی شامل ہیں، اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ذہنیت کو پیدا کرنے کی غرض سے دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ خوراک، جسمانی سرگرمی، مثبت پرورش وپرداخت ، تمباکو، شراب نوشی کے بارے میں رہنما خطوط فراہم کرتے ہیں۔اب تک، ان مراکز پر 1.60 کروڑ سے زیادہ تندرستی سے متعلق اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔
مزید برآں، اے بی – ایچ ڈبلیو سیز نے شہری بنیادی صحت مرکز- صحت اور تندرستی مرکز (یو پی ایچ سی – ایچ ڈبلیو سی) کی چھتری کے تحت شہری دائرے میں 2-3 مراکز کو بھی فعال کیا ہے، بیرونی مریضوں کی نگہداشت کو مضبوط بنایا ہے، اور 15,000 سے 20,000 کی آبادی کا احاطہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-14530
(Release ID: 1887523)
Visitor Counter : 227