الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آدھار پر مبنی ای ۔کے وائی سی لین دین میں نومبر میں بائیس فیصد کا اضافہ ہوا، آدھار مصدقہ لین دین میں گیارہ فیصد کا اضافہ


نومبر میں آدھار کا استعمال کرتے ہوئے  اٹھائیس اعشاریہ سات پانچ کروڑ ای۔ کے وائی سی لین دین ہوئے

Posted On: 29 DEC 2022 4:58PM by PIB Delhi

ملک بھر میں شہریوں کے ذریعہ آدھار کارڈ کا استعمال لگاتار بڑھا ہے۔ صرف نومبر میں ہی آدھار کا استعمال کرتے ہوئے 28.7 کروڑ ای ۔ کے وائی سی لین دین کئے گئے جو گزشتہ مہینےکے مقابلے 22 فیصد اضافہ ہے۔

نومبر 2022 کے آخر تک مجموعی ای۔ کے وائی سی لین دین کی تعداد بڑھ کر 1350.24 کروڑ ہوگئی۔ آدھار ای۔ کے وائی سی خدمت بینکنگ اور غیر بینکنگ مالی خدمات کے لئے ایک کلیدی رول ادا کررہی ہے۔ اس میں شفافیت ہے اور یہ زندگی میں آسانی بھی لارہی ہے۔

ای۔ کے وائی سی لین دین آدھار رکھنے والے شخص کی  حتمی رضامندی کے بعد کیا جاتا ہے اور اس ذاتی طور پر پیپر ورک اور کے وائی سی کے لئے ذاتی طور پر تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

اسی طرح نومبر میں 195.39 کروڑ آدھار مصدقہ لین دین ہوئے ، جو اکتوبر کے مقابلے گیارہ فیصد زیادہ ہیں۔ اس طرح کے زیادہ تر ماہانہ لین دین فنگرپرنٹ بایو میٹرک تصدیق اور ڈیموگرافک اور او ٹی پی تصدیق سے ہوتے ہیں۔

نومبر کے آخر تک مجموعی طور پر 8621.19 کروڑ آدھار تصدیق لین دین ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح آدھار اچھی حکمرانی میں کلیدی رول ادا کررہا ہے اور شہریوں کے لئے بہبود کی بنیاد بن  رہا ہے۔

چاہے یہ شناخت کے لئے ای ۔ کے وائی سی ہو یا آخری مرحلے کی بینکنگ کے لئے اے ای ایس پی ہو، براہ راست فنڈز کی منتقلی کے لئے آدھار پر مبنی ڈی بی ٹی ہو، اچھے گورننس کا ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ آدھار وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن میں مدد کررہا ہے اور شہریوں کی زندگی میں آسانی لارہا ہے۔

آدھار پر مبنی ادائیگی طریقہ (اے ای ایس پی ) کم سے کم آمدنی والے لوگوں کے لئے مالی شمولیت کا ذریعہ بنا ہے۔ اے ای ایس پی کے ذریعہ 1591.92 کروڑ آخر مرحلے کے بینکگ لین دین ہوئے۔ یہ اعدادوشمار نومبر 2022 تک کے ہیں۔ اس میں مائیکرو اے ٹی ایم نیٹ ورک بھی شامل ہے۔

ملک میں 1100 سے زیادہ سرکاری اسکیموں /پروگراموں میں آدھار کے استعمال کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ اس میں  مرکزی اور ریاستی دونوں طرح کی اسکیمیں شامل ہیں۔ ڈیجیٹل آئی ڈی مرکز اور ریاستوں میں متعدد وزارتوں اور محکموں میں شفافیت اور مستفدین تک بہبودی خدمات کی فراہمی میں زبردست رول ادا کررہی ہے۔

****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:1449



(Release ID: 1887362) Visitor Counter : 143


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu