کوئلے کی وزارت
تین سو کروڑ روپے کے انگول بلرام ریل لنک کا افتتاح
مقصد یومیہ چالیس کلو ٹن مزید کوئلے کی ترسیل
Posted On:
29 DEC 2022 4:00PM by PIB Delhi
چودہ کلومیٹر طویل انگول-بلرام ریل لنک کے افتتاح کے ساتھ تلچر کی کوئلے کی کانوں سے کوئلہ نکالنے کو زبردست فروغ ملا ہے۔ اس اقدام سے مہا ندی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل) کو اپنے صارفین کو کوئلے کی یومیہ ترسیل میں تقریباً 40 ہزار ٹن اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اس پہلے مرحلے کے انگول-بلرام ریل لنک کے شروع ہو جانے سے ایم سی ایل کی روزانہ مزید 10 ریک تک کوئلہ بھیجنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایم سی ایل، آئی آر سی او این انٹرنیشنل لمیٹڈ اور آئی ڈی سی او کی ایک جوائنٹ وینچر والی کمپنی ایم سی آر ایل (مہاندی کول ریلوے لمیٹڈ) کے ذریعہ تعمیر کردہ اس ریل لنک کا افتتاح آج کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے علاوہ تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور ریل، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی وشنو نے کیا۔
انگول-بلرام ریل لنک کل 68 کلومیٹر کی طویل اندرونی یعنی انگول-بلرام-پوٹوگاڑیا جاراپاڑا-تینٹولوئی راہداری کا پہلا مرحلہ ہے۔ جو اُڈیشہ کے انگول ضلع میں تلچر کول فیلڈز کی کوئلے کی کانوں کی ضرورت پوری کرے گا۔ اندرونی کوریڈور کو ایم سی آر ایل دو مرحلوں میں عمل میں لا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 کلومیٹر طویل انگول بلرام ریل لنک تعمیر کیا جانا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں 54 کلومیٹر طویل بلرام-پوٹوگاڈیا-جراپڈا-تینٹولوئی ریل لنک مکمل کیا جائے گا۔ آئی آر سی او این انٹرنیشنل لمیٹڈ اس پروجیکٹ کو عمل میں لانے والی ایجنسی ہے۔ جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 1,700 کروڑ روپے ہے۔
افتتاحی تقریب میں جناب امرت لال مینا، سکریٹری، وزارت کوئلہ؛ جناب پرمود اگروال، چیئرمین، کول انڈیا لمیٹڈ؛ جناب او پی سنگھ، چیئرمین-کم-منیجنگ ڈائریکٹر، ایم سی ایل اور ایم سی آر ایل کے چیئرمین؛ جناب کیشو راؤ، ڈائریکٹر (پرسنل)، ایم سی ایل؛ جناب جگل کمار بورہ، ڈائریکٹر (تکنیکی)، ایم سی ایل اور جناب اجیت کمار بہورا، ڈائریکٹر (فنانس) بھی موجود تھے۔
ایم سی آر ایل میں، وزارت کوئلہ کے نمائندے کے طور پر ایم سی ایل کے پاس 64 فی صد ایکویٹی شیئر ہے جبکہ وزارت ریلوے کی نمائندگی کرنے والے آئی آر سی او این کے پاس 26 فی صد اور حکومت اڈیشہ کی نمائندگی کرنے والے آئی ڈی سی او کے پاس 10 فی صد ایکویٹی شیئر ہیں۔ یہ جوائنٹ وینچر 2015 میں ریاست اڈیشہ میں شناخت شدہ کوئلے کے پروجیکٹوں کے لیے پروجیکٹ کی ترقی، فنانسنگ اور مشترکہ ریل راہداری عمل میں لانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
اس ریل لنک سے تلچر میں کوئلے کی کانوں میں کول انڈیا کے علاوہ دیگر کان کنوں کو الاٹ کردہ کوئلے کے بلاکس سے خشک ایندھن کو نکالنے میں بھی سہولت ملے گی۔
*****
U.No:14495
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1887350)
Visitor Counter : 137