صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ازبیکستان-میریون بایوٹیک کف سیرپ کے معاملے پر پریس نوٹ


سی ڈی ایس سی او، ازبکستان کے ڈرگ ریگولیٹر کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے

یوپی ڈرگ کنٹرول افسران اور سی ڈی ایس سی او ٹیم کے ذریعہ ماریون بائیوٹیک کی نوئیڈا مینوفیکچرنگ پلانٹ کا مشترکہ معائنہ کیا گیا

لئے گئے نمونے علاقائی  دوا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری (آر ڈی ٹی ایل) چنڈی گڑھ کو بھیجے گئے

Posted On: 29 DEC 2022 1:30PM by PIB Delhi

ازبکستان سے آلودہ کھانسی کے سیرپ  ‘ڈوک  وَن میکس’ جو ہندوستانی کمپنی میریون بائیوٹیک، نوئیڈا، اتر پردیش کے ذریعہ تیار کی گئی ہے، کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی ہدایات کے تحت سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن(سی ڈی ایس سی او) 27دسمبر 2022 سے اس معاملے کے سلسلے میں ازبکستان کے قومی  ڈرگ ریگولیٹر کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔

اطلاع ملنے کے فوراً بعد، یوپی ڈرگ کنٹرول اور سی ڈی ایس سی او کی ٹیم کے ذریعہ مینوفیکچرر، میریون بایوٹیک کی نوئیڈا پلانٹ  کا مشترکہ معائنہ کیا گیا اور معائنہ کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی شروع کی جائے گی۔

میریون بائیوٹیک  ایک لائسنس یافتہ دوا ساز کمپنی ہے اور اس کے پاس ڈرگس کنٹرولر، اتر پردیش کی طرف سے فراہم کردہ برآمدی مقصد کے لیے ڈوک  وَن میکس  سیرپ اور ٹیبلٹ کی تیاری کا لائسنس ہے۔

کھانسی کے سیرپ کے نمونے مینوفیکچرنگ کے احاطے سے لیے گئے ہیں اور انہیں جانچ کے لیے علاقائی  دوا ٹیسٹنگ لیبارٹری (آر ڈی ٹی ایل) چنڈی گڑھ  کو بھیج دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14488



(Release ID: 1887261) Visitor Counter : 117