بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت کااختتام سال 2022 کا جائزہ
ایف اے ایم ای - II کے تحت کُل 7.43 لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کی ترغیب دی گئی اور 2877 الیکٹر ک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن منظور کئے گئے
نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کے تحت 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تصور پیش کیا گیا
آٹوموبائل اور آٹو اجزاء کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کُل 85 درخواست دہندگان (18 چمپئن او ای ایم کے تحت اور 67 اجزاء چمپئن کے تحت) کی منظوری دی گئی ہے
پی ایل آئی آٹو اسکیم پانچ سالوں کی مدت میں 42,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ہدف کے تخمینہ کے مقابلے میں 67,690 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے
پی ایل آئی درخواست دہندہ کے ای آر پی سسٹم سے پی ایل آئی آٹو پورٹل میں ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) سے متعلق ڈیٹا کی آسانی سے منتقلی کے لیے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کا فعال نظام شروع کیا گیا ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اٹھایا گیا قدم
انڈین کیپٹل گڈز سیکٹر - مرحلہ II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کو 25 جنوری 2022 کو نوٹیفائی کیا گیا
اسکیم کا مقصد
Posted On:
28 DEC 2022 7:16PM by PIB Delhi
سال کے دوران بھاری صنعتوں کی وزارت کے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
انڈیا مرحلہ-II (ایف اے ایم ای انڈیا- II) اسکیم میں برقی گاڑیوں کو جلد سے جلد اختیار اور تیار کرنا
ایف اے ایم ای انڈیا- II اسکیم کو 10,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ شروع کیا گیا ہے ،تاکہ پہلے سے سبسڈی فراہم کر کے اور ای وی چارج کرنے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرکے برقی گاڑیوں کی مانگ کی ترغیب دی جائے۔ ایف اے ایم ای- II کے تحت 10 لاکھ الیکٹرک ٹووہیلر، 5 لاکھ الیکٹرک تھری وہیلر، 55,000 الیکٹرک کاریں اور 7,090 الیکٹرک بسیں سبسڈی کے ذریعے سپورٹ کی جائیں گی۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی فراہمی کے لیے ایف اے ایم ای - II کے تحت 1000 کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔
ایف اے ایم ای انڈیا- II اسکیم کو جون 2021 میں خاص طور پر کووڈ- 19 وبائی امراض کے دوران تجربے اور صنعت اور صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر دوبارہ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ نئے سرے سے ڈیزائن کی گئی اسکیم کا مقصد پیشگی لاگت کو کم کرکے الیکٹرک گاڑیوں کا تیزی سے پھیلاؤ ہے۔ اسکیم کو مزید 2 سال یعنی 31 مارچ 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اس سال میں ایف اے ایم ای انڈیا- II اسکیم کے تحت کامیابیاں
- 06 دسمبر 2022 تک، کل 6.63 لاکھ ای-ٹووہیلر، 70,159 ای-تھری وہیلر، 5375 ای-فور وہیلر اور 3738 ای-بسوں نے تقریباً 3,305.00 کروڑ روپے کی فیم انڈیا اسکیم مرحلہ- II کے تحت مراعات حاصل کی ہیں۔
- مختلف ایس ٹی یوز / سی ٹی یوز / میونسپل کارپوریشنوں کو ایم ایچ آئی کی طرف سے منظور شدہ مقدار کے مقابلے میں 3538 ای-بسوں کے لیے سپلائی آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے، دسمبر، 2022 تک 2296 ای-بسیں تعینات کی گئی ہیں۔ مزید برآں ، نیتی آیوگ کے ایگریگیشن ماڈل کے تحت کنورجینس انرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل) کے ذریعے مزید 3,472 ای-بسوں کے ٹینڈر پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس طرح،ایف اے ایم ای- II اسکیم کے تحت، کل 3738+3472=7210 ای -بسیں بالآخر مختلف ریاستوں میں تعینات کی جائیں گی۔
- 2877 ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے اور 1822 ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کو لیٹر آف ایوارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ 9 ایکسپریس ویز اور 16 ہائی ویز پر کل 1576 چارجنگ اسٹیشن منظور کیے گئے ہیں۔ دسمبر 2022 تک کل 83 ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کو شروع کیا گیا ہے۔
- 7,39,388 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نتیجے میں 18.75 لیٹر ایندھن کی بچت، 42.66 سی آر کے جی -سی او 2 کی کمی ہوئی ہے۔
نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی)
مرکزی کابینہ نے 12 مئی 2021 کو نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کو 18,100 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ منظوری دی، تاکہ اے سی سی کے 50 گیگا واٹ گھنٹے اور "نائچ" اے سی سی کے 5 گیگا واٹ گھنٹے کے لیے ملک میں مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کی ترغیب دی جا سکے۔ اسکیم کو 9 جون 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔
اس اسکیم کے ذریعے، حکومت ممکنہ سرمایہ کاروں کو ملکی اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ ترغیب دینے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن اور کوالٹی آؤٹ پٹ پر زور دینے اور پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر پہلے سے کمٹڈ صلاحیت کی سطح کو حاصل کرنے کے لیے گیگا پیمانے پر اے سی سی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کی جاسکے۔
اس اسکیم کے تحت کل 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تصور کیا گیا ہے۔ ای وی کواختیار کرنے کی وجہ سے تیل کے درآمدی بل میں کمی کی وجہ سے 2,00,000.00 کروڑ سے 2,50,000.00 کروڑ روپے کی کُل بچت ہوئی ہے۔
اسکیم کے تحت منظور شدہ فرموں میں سے تین نے 30 جی ڈبلیو ایچ اے سی سی صلاحیت کی مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کے لیے پی ایل آئی اے سی سی پروگرام کو لاگو کرنے کے لیے پروگرام معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس اسکیم کے ذریعے کل 2.7 لاکھ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کئے جا سکتے ہیں۔
آٹوموبائل اور آٹو اجزاء کے لیے پیداواری سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم
حکومت نے 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایڈوانسڈ آٹو موٹیو پروڈکٹس (اے اے ٹی) کے لیے بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پیدا واری سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی۔ یہ اسکیم ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالی مراعات کی تجویز پیش کرتی ہے۔ اس اسکیم کے بنیادی مقاصد میں لاگت کی معذوری پر قابو پانا، پیمانے کی معیشت بنانا اور اے اے ٹی مصنوعات کے شعبوں میں ایک مضبوط سپلائی چین بنانا شامل ہے۔
اسکیم اور اس کے رہنما خطوط کو 23 ستمبر 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اسکیم کے دو اجزاء ہیں یعنی۔ چمپئن او ای ایم انسینٹیو اسکیم اور کمپوننٹ چمپئن انسینٹیو اسکیم۔ درخواست ونڈو 11 نومبر 2021 سے 9 جنوری 2022 تک 60 دن کی مدت کے لیے کھولی گئی تھی۔
اس اسکیم کے تحت کل 115 کمپنیوں نے اپنی درخواست داخل کی تھی۔ 115 میں سے، اس پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 85 درخواست دہندگان کو منظوری دی گئی ہے - چمپئن او ای ایم انسینٹیو اسکیم کے لیے 18 درخواست دہندگان اور 67 درخواست دہندگان کو اجزاء چمپئن ترغیبی اسکیم کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ اسکیم کے دونوں حصے کے لیے دو آٹواو ای ایم کمپنیوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ اسکیم پانچ سالوں کی مدت میں 42,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ہدف کے تخمینہ کے مقابلے میں 67,690 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پی ایل آئی اسکیم مقامی اور عالمی سطح پر ہیڈکوارٹر والے گروپوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے لحاظ سے ایک بڑی کامیابی رہی ہے، جو کہ ایڈوانسڈ آٹو موٹیو ٹیکنالوجی گاڑیوں/مصنوعات کی تیاری میں مصروف/مجوز ہیں۔ ہندوستانی کاروباری گروپوں کے علاوہ، چمپئن او ای ایم انسینٹیو اسکیم کے لیے منظور شدہ درخواست دہندگان میں جمہوریہ کوریا، امریکہ، جاپان، فرانس، اٹلی، برطانیہ اور نیدرلینڈ جیسے ممالک کے گروپ شامل ہیں۔ زبردست ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ صنعت نے ایک عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ منزل کے طور پر ہندوستان کی شاندار ترقی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت - ایک خود کفیل ہندوستان کے ویژن کے مطابق ہے ۔
بھاری صنعتوں کی وزارت نے11اگست 2022 کو پی ایل آئی درخواست دہندگان کے ای آر پی (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) سسٹم سے پی ایل آئی آٹو پورٹل پر ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) سے متعلق اہم ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے خودکار آن لائن ڈیٹا ٹرانسفر کا آغاز کیا۔ ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) فعال نظام کو موجودہ ای آر پی سسٹم سے مستفید ہونے والے پہلے سے طے شدہ ڈیٹا کے سیٹ کو وزارت کے پورٹل پر محفوظ ماحول اور بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے منتقل کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اے پی آئی درخواست دہندگان کے ای آر پی سسٹم کے ساتھ مل جائے گا اور اس اسکیم میں خودکار اور پیپر لیس پروسیسنگ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کی بنیاد پر پروڈکٹ کا پتہ لگانے کے قابل بنائے گا۔ یہ سہولت خود کاری کو لا کر کاغذی کام ختم کر دیتی ہے۔ آئی ٹی سے چلنے والا یہ نظام ایک طرف درخواست دہندگان کی طرف سے تعمیل کے بوجھ کو کم کرے گا اور دوسری طرف دعوے کی تیز تر کارروائی کے قابل بنائے گا۔ آتم نربھر بھارت کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایل آئی آٹو کی فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے نان ڈسکلوژر ایگریمنٹس (این ڈی اے) پر تجاوز کیے بغیر، پروڈکٹ کے لحاظ سے حتمی ڈی وی اے کا خود بخود حساب لگایا جاتا ہے اور اے پی آئی کے ذریعے وزارت کے پورٹل پر بھیج دیا جاتا ہے۔ ایم ایچ آئی کی طرف سے اٹھائی گئی پہل قدمی شفافیت، کاروبار کرنے میں آسانی، چہرے کے بغیر اور سیلف سرٹیفیکیشن پر مبنی تشخیص اور پیپر لیس ڈیلیوری کے لیے ایک اہم قدم ہوگا۔
نیشنل آٹو موٹیو بورڈ (این اے بی)
ایم ایچ آئی کی دو خودمختار سوسائٹیز یعنی این اے ٹی آر آئی پی عمل در آمد سوسائٹی (این اے ٹی آئی ایس) اور نیشنل آٹوموٹیو بورڈ (این اے بی) نے اپنی گورننگ کونسل (جی سی) اور سالانہ جنرل باڈی میٹنگ (اے جی ایم) کا انعقاد 2 نومبر 2022 کو انعقاد کیا، تاکہ منجملہ اور باتوں کے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے سیکشن 12 کی دفعات کے تحت این اے ٹی آئی ایس کے ساتھ این اے بی کے انضمام کی منظوری دی جا سکے۔ اب،این اے ٹی آر آئی پی پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے تین ٹیسٹنگ سینٹرز - انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی)، مانیسر، گلوبل آٹوموٹیو ریسرچ سینٹر (جی اے آر سی)، چنئی اور نیشنل آٹوموٹیو ٹیسٹ ٹریکس۔ (این اے ٹی آر اے ایکس)، اندور این اے بی کے تحت آئے گا۔
مانیسر کے آئی سی اے ٹی نے ایم / ایس ٹوئیٹا کیلوسکر موٹرس لمیٹڈ (ٹی کے ایم ایل) کے ساتھ 16 مارچ 2022 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں،تاکہ دنیا کی سب سے جدید فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) میرائی کا جائزہ لیا جاسکے، جو ہائیڈروجن ایندھن پر چلتی ہے۔ یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد آر اینڈ ڈی اور ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی کے بارے میں بیداری پھیلانا اور اس کے فوائد کو عوام میں پھیلانا ہے۔ یہ جائزہ 2 سال کی مدت میں کیا جائے گا۔
این اے ٹی آر اے ایکس، اندور کو این ایچ اے آئی کے ذریعے ایم او آر ٹی ایچ کے تحت 30 مئی 2022 کو میٹل بیم کریش بیریئر کی کریش ٹیسٹنگ کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ اس منظوری سے این اے ٹی آر اے ایکس کو اضافی آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح میٹل بیم کریش بیریئر کی جانچ اب ہندوستان میں حفاظتی تقاضوں کے مطابق کی جائے گی، جو ہندوستانی سڑک اور ٹریفک کے حالات کے مطابق ہے۔ سنٹر 14 مئی 2022 کو این اے بی ایل سے بھی تسلیم شدہ ہے اور بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن (این اے بی ایل کے ذریعے) مئی 2022 کے آخر میں موصول ہوئی تھی۔ اب تک این اے ٹی آر اے ایکس نے ای این 1317 اورایم اے ایس ایچ کے مطابق 10 سے زیادہ کلائنٹس کے لیے 67 کارٹس کے ٹیسٹ مکمل کیے ہیں۔
آئی سی اے ٹی ، مانیسر نے 15 سے 17 نومبر 2022 کو جنوبی کوریا کی کے اے ٹی ای سی ایچ (سرکردہ سرکاری ٹیسٹ ایجنسی)،کے آئی اے پی آئی (آٹو سیکٹر میں ایک تحقیقی ادارہ) اور ڈی ٹی اینڈ سی (ٹیسٹ لیبارٹری) کے ساتھ ایم او یو ایس پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایم او یو کا بنیادی مقصد ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں مقیم صارفین کے لیے ہندوستانی سی ایم وی آرسرٹیفیکیشن خدمات مہیا کرانا ہے۔ ایسوسی ایشن آئی سی اے ٹی کو جنوبی کوریا کے آٹوموٹیو اجزاء کے مینوفیکچررز سے سرٹیفیکیشن اور غیر سرٹیفیکیشن سرگرمیاں تیار کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ مستقبل کی آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز جیسے اے ڈی اے ایس، کنیکٹڈ گاڑی وغیرہ کے میدان میں باہمی تعاون کے بھی قابل بنا سکتا ہے۔
جی ایس ٹی رعایت کا سرٹیفکیٹ
آرتھوپیڈیک طور پر معذور افراد کوجی ایس ٹی رعایت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا ، ایم ایچ آئی کی طرف سے اپنے سٹیزن چارٹر کے تحت فراہم کردہ اہم خدمات میں سے ایک ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کی طرف ایک قدم کے طور پر، آدھار سے تصدیق شدہ جی ایس ٹی رعایتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل ایم ایچ آئی نے نومبر 2020 میں شروع کیا تھا۔ آن لائن پورٹل کی ترقی سے اس وزارت کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ آئی ٹی سے چلنے والی اس پہل نے عمل کو ہموار کرنے میں مدد کی ہے اور جنوری 2022 سے دسمبر 2022 (5 دسمبر 2022 تک) (پچھلے پانچ سال کی مدت میں اب تک کی سب سے زیادہ) 11 ماہ کی مدت میں 2409 جی ایس ٹی رعایتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مدد کی ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے گزشتہ دو سالوں میں کل 4351 جی ایس ٹی رعایتی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم - مرحلہ-II
25 جنوری، 2022 کو، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مدد فراہم کرنے کے لیے انڈین کیپیٹل گڈز سیکٹر-مرحلہ-II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔
اس اسکیم کا مالی خرچہ 1207 کروڑ روپے ، 975 کروڑ روپے کی بجٹ کی امداد کے ساتھ اور صنعتی تعاون 232 کروڑ روپے ہے۔ کیپٹل گڈز سیکٹر مرحلہ II کی افزائش کی اسکیم کے تحت چھ اجزاء ہیں، یعنی:
- ٹیکنالوجی انوویشن پورٹلز کے ذریعے ٹیکنالوجیز کی شناخت؛
- چار نئے ایڈوانسڈ عمدگی کے مراکز کا قیام اور موجودہ عمدگی کے مراکز کا اضافہ؛
- کیپٹل گڈز سیکٹر میں ہنر مندی کا فروغ – مہارت کی سطح 6 اور اس سے اوپر کے لیے اہلیت کے پیکجز کی تخلیق؛
- چار مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز (سی ای ایف سیز) کا قیام اور موجودہ سی ای ایف سیزکو بڑھانا؛
- موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن مراکز کا اضافہ؛
- ٹکنالوجی کی ترقی کے لیے دس صنعتی ایکسی لیریٹرس کا قیام
انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم کے مرحلہ -II کے تحت اب تک 909.47 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت والے کل 28 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
دیگر اقدامات:
- صنعت 4.0 پر ایک روزہ کانفرنس 7 اکتوبر 2022 کو "صنعت 4.0 - آگے چیلنجز" موضوع کے ساتھ کیواڈیا، گجرات میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کی اور اس میں گجرات کے عزت مآب وزیراعلیٰ جناب بھوپینڈر پٹیل اور بھاری صنعتوں وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں ہونے والی بات چیت میں صنعت 4.0 کو بڑے پیمانے پر تیزی سے اپنانے اور ہندوستان کو مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ 200 سے زیادہ شرکاء ملک کے مختلف حصوں سے مختلف صنعتوں، تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں، اسکل کونسلز وغیرہ نے اس تقریب میں شرکت کی اور 15000 سے زائد افراد نے آن لائن ذرائع کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔اس تقریب کو شرکاء نے خوب سراہا ،کیونکہ اس نے انہیں صنعت ، تعلیم اور تحقیقی اداروں وغیرہ کے ماہرین کے ساتھ بات چیت اور اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ اس تقریب میں بھارتی صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے گجرات اور کرناٹک کی ریاستوں کے لیے 175 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
- 27 جون، 2022 کو، بھاری صنعتوں کی وزارت نے ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر بھاری صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیوشپ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان، کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کی توجہ ایم ایچ آئی اور ایم ایس ڈی ای کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سہولت فراہم کرنے پر مرکوز ہے، تاکہ کیپیٹل گڈز سیکٹر مرحلہ II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کے تحت تیار کردہ کوالی فیکیشن پیک کے ذریعے کئی انجینئرنگ تجارتوں میں لیول 6 اور اس سے اوپر کی مہارت فراہم کی جا سکے۔
- انڈین کیپٹل گڈز سیکٹر مرحلہ - II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم کے تحت ایم ایچ آئی ، ڈبلیو آر آئی ، بی ایچ ای ایل ٹریچ میں ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ انجینئرنگ سہولت کا مرکز (سی ای ایف سی) قائم کر رہی ہے۔ مرکز سالانہ 5000 ویلڈروں کو بنیادی اور جدید ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں اور مختلف نیشنل اسکلز کوالی فیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) لیول 3 سے لیول 6 تک میں مہارت فراہم کرے گا۔ یہ سی ای ایف سی متعدد بی ایچ ای ایل یونٹوں کے ذریعے اضافی ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں اور روایتی ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں مہارت فراہم کرے گا اور تمام شعبوں میں صنعتوں کی ویلڈنگ کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا۔ 17 ستمبر کو، بھاری صنعتوں کے وزیر، ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے بی ایچ ای ایل، وارانسی میں ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کے لئے پہلے مرکز کا افتتاح کیا۔ آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق بھارت میں گھریلو صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویلڈنگ اسکول وارانسی اور اس کے آس پاس کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
- سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آئی) اور ایم / ایس تھیلس، فرانس کے درمیان 31 مارچ 2022 کو بھاری صنعتوں کے وزیر اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ سی ایم ٹی آئی اور ایم / ایس تھیلس ، فرانس دونوں نے ہندوستان میں اوپن سورس ہارڈویئر اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے اجزاء کو تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون میں ممکنہ مواقع کی نشاندہی کی ہے۔ یہ تعاون ہارڈ ویئر کی مقامی ترقی اور سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کے لیے بنائے گئے پروسیسر ٹیلر کے رویے پر مکمل کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا، جو کہ ملکیتی ہارڈویئر کے ساتھ قابل عمل نہیں ہے۔
- آر ایم ڈی پی کے کامیاب نفاذ کے بعد، نیپا مِل کا افتتاح 23 اگست 2022 کو بھاری صنعت (ایچ آئی )کے وزیر نے کیا اور کمپنی نے تجارتی پیداوار بھی شروع کر دی ہے۔ آر ایم ڈی پی کے نفاذ کے ساتھ، نیپا لمیٹڈ کی پیداواری صلاحیت 88,000 ٹی پی اے سے بڑھ کر 1,00,000 ٹی پی اے ہو گئی ہے اور کمپنی نیوز پرنٹ کے ساتھ تحریری اور پرنٹنگ کاغذ کی پیداوار میں بھی تنوع لانے جا رہی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-14480
(Release ID: 1887258)
Visitor Counter : 257