عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کا سال کے اختتام پر جائزہ ۔2022 (عملے، عوامی شکایات اورپنشنز کی وزارت)
Posted On:
29 DEC 2022 9:07AM by PIB Delhi
2022 سوساشن کا ایک سا ل۔ شہریوں اورحکومت کو نزدیک تر لاتے ہوئے
سوشاسن سپتاہ -2022 کے دوران ’’پرساشن گاؤں کی اور ‘‘ مہم کے تحت 19 دسمبر سے 25 دسمبر 2022 تک 54 لاکھ عوامی شکایات اور خدمات کی باہم رسانی کےلئے 315 لاکھ درخواستوں کا نمٹارا کیا گیا ۔
سوچھتا مہم کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا پڑے معاملات کی تعداد کو کم کرنے کی غرض سے خصوصی مہم 2.0 کی عظیم الشان کامیابی ۔ ہندوستان بھر میں 1 لاکھ سے زیادہ حکومت ہند کے دفاتر نےاس مہم میں حصہ لیا ۔
شکایات کے ازالہ کے نظام کو 10 اقدامات کے ذریعہ زیادہ قابل رسائی اور رد عمل ظاہر کرنے والا بنایا گیا ۔
سی پی گرامس کےلئے اصلاح کا عمل
مرکزی سکریٹریٹ میں فیصلہ سازی کے طریقہ ٔ کار کی ری ۔انجینئرنگ جس کے تحت ڈی لیئرنگ ، ڈیلی گیشن، ڈیسک آفیسر نظام اور ڈجیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
دفتر کے طریقۂ عمل 2022 کا مرکزی سکریٹریٹ کا نظر ثانی شدہ کتابچہ جاری کیا گیا ۔ سی ایس ایم او پی 2022 کا ہندی ورژن بھی پہلی بار سامنے لایا گیا ۔
ڈجیٹل سکریٹریٹ - 63 وزارتوں کو ای آفس میں منتقل کیا گیا ، گزشتہ ایک سال کے دوران ڈجیٹل طریقے سے ہونے والی حصولیابیوں میں 7.0، 53 فیصد اضافہ ، اس وقت 80 فیصد سے زیادہ فائلیں برقیاتی شکل میں کام کررہی ہیں ۔
طرز حکمرانی کی پیمانہ بندی - جموں و کشمیر کے لئےپہلی ڈی جی جی آئی جاری کی گئی ، این ای ایس ڈی اے 2021 کا اجرا کیا گیا۔
صلاحیت کی حکمرانی کا اعتراف – عوامی انتظامی امور میں عمدہ کارکردگی کے لئے پی ایم ایوارڈز 2019 ، 2020 اور 2021 دیئے گئے ۔
سال 2021 اور سال 2022 کے لئے ڈجیٹل نظم و نسق کے سلسلے میں قومی ای گورننس ایوارڈز دیئے گئے
اچھی حکمرانی قوم کی ترقی کی کلید ہے۔’’زیادہ سے زیادہ گورننس اور کم سے کم حکومت‘‘ کے ہدف کےحصول کے لیے طرز حکمرانی کے ڈھانچے کو مزید شفاف، موثر اور عوام دوست بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔
- گڈ گورننس ہفتہ 2022
19 سے 25 دسمبر 2022 تک گڈ گورننس ہفتہ کے دوران’’پرشاشن گاوں کی اور‘‘ پر ایک ہفتہ تک چلنے والی ملک گیر مہم جس کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ کرنا اور لوگوں کو ان کے دروازے پر خدمات مہیا کرانا ہے۔ تقریباً 54 لاکھ عوامی شکایات اور اس ایک ہفتے کی مہم کے دوران خدمات کی بہم رسانی کے لیے 315 لاکھ درخواستیں نمٹائی گئیں اور گورننس کے شعبے میں 982 اختراعات کو دستاویزی شکل دی گئی۔
- زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)
- سوچھتا اور سرکاری دفاتر میں زیر التواءپڑے معاملات کوبوجھ کو کم کرنے پر خصوصی مہم 2.0 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک پورے ملک میں مرکزی حکومت کے تحت 1 لاکھ سے زیادہ دفاتر اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں اور دفتروں میں کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔
- مہم کے نتیجے میں 89.85 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگا ئے جانے سے 370.73 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ مہم کے دوران تقریباً 4.39 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور تقریباً 29.40 لاکھ فائلیں جنہوں نے اپنی ا فادیت کی میعاد مکمل کر لی تھی، ان سب کو ختم کر دیا گیا۔ مہم کے دوران متعدد وزارتیں اپنے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 100 فیصد معاملات کا تصفیہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
- خصوصی مہم 2.0 کا سائز 2021 کی خصوصی مہم سے 16 گنا بڑا تھا۔ مہم نے سوشل میڈیا پر 4 بلین تاثرات اور 9 لاکھ رابطوں کو راغب کیا۔
- شہریوں کی آواز کی مستحکم سازی - عوامی شکایات کا ازالہ
- 2022 میں سی پی گرامس پر 17.50 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 96.94 فیصد کا تصفیہ کردیا گیا ہے۔ 2022 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کاشکایات کاازالہ کرنےکا اوسط وقت 27 دن تھا۔
- تمام 90 مرکزی وزارتوں/محکموں کو سی پی جی آر اے ایم ایس 7.0 پر شامل کرلیا گیا ہے جس سے خود کار طریقے سے آگے بڑھانے کا عمل ، تیز تر منتقلی اور شکایات کا موثر ازالہ ممکن ہے۔
- سی پی جی آر اے ایم ایس پر فیڈ بیک کال سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ شہریوں سے براہ راست فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے۔
- اے آئی / ایم ایل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والا شکایات کا انتظام کرنے والا مصنوعی ذہانت سے آراستہ ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے اور اعداد وشمار سے متعلق حکمت عملی کا ایک یونٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ ایک تجزیاتی بصیرت پیدا کی جائے جو منصوبہ جاتی فیصلہ سازی اور پالیسی میں اصلاحات کے عمل میں آسانی پیدا کرے۔
- سکریٹریٹ کی اصلاحات
- مرکزی وزارتوں کے ذریعہ حکومت میں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ڈی لیئرنگ، کم حیثیت والے اداروں کو اختیارات کی منتقلی، ڈیسک آفیسر سسٹم اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں اصلاحات میں نمایاں بہتری سامنے لائی گئی ہے۔ 42 وزارتوں نے زیرالتوا معاملات کے بوجھ کو مکمل طور پرکم کیا ہے اور 22 نے درخواستیں جمع کرانے کے چینل میں جزوی طور پر اس بوجھ میں کمی کی ہے۔
- دفتری طریقہ کار کے کتابچے سی ایس ایم او پی -22 کے مرکزی سکریٹریٹ کے ہدایت نامے کاچھٹا ایڈیشن جو کہ مرکزی وزارتوں کے کام کاج کو چلانے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، 5 اگست 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ ڈی اےآر پی جی نے 31 اکتوبر 2022 کو سی ایس ایم او پی کا پہلا ہندی ایڈیشن بھی جاری کیا تاکہ سکریٹریٹ کو سرکاری زبان میں کام کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
- ای آفس کے استعمال میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 63 وزارتوں نے ای آفس 7.0 کے تازہ ترین ورژن میں منتقل کر دیا ہے جس سے فائلوں کی بین وزارتی نقل و حرکت ممکن ہے۔ ای رسیدیں 2021 میں 32 فیصد سے بڑھ کر دسمبر 2022 میں 73 فیصد ہوگئی ہیں۔ مرکزی وزارتوں کا 80 فیصد سے زیادہ کام اب ای آفس پر ہے۔
- طرز حکومت کی پیمانہ بندی
- جموں و کشمیر کے لیے پہلا ضلعی بہتر حکمرانی اشاریہ (ڈی جی جی آئی ) جس میں 10 گورننس سیکٹرز اور 58 اشاریے شامل ہیں 22 جنوری 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔ یہ اضلاع میں گورننس کوپیمانہ بند کرنے کی پہلی کوشش تھی جو انتظامیہ اور گورننس کی بنیادی اکائی ہیں۔
- نیشنل ای-گورننس خدمات بہم رسانی جائزہ (این ای ایس ڈی اے) جون 2022 میں جاری کیا گیا تھا۔ نیسڈا فریم ورک کامقصدریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کی ای-سروس ڈیلیوری ایپلی کیشنز کی کارگری کا جائزہ لینا ہے۔ نیسڈا نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1400 ای-سروسز کا جائزہ لیا اور اس یہ معلومات فراہم کیں کہ 2019-2021 کی مدت میں ہندوستان کی ای-سروسز میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزید لازمی خدمات اب الیکٹرانک طور پر فراہم کی جاتی ہیں۔ (2019 میں 48 فیصد کے مقابلے 2021 میں 69 فیصد)۔ 74 فیصد جواب دہندگان ای سروسز سے مطمئن/ بہت مطمئن ہیں۔
- استحقاقی نظام کا اعتراف- عوامی نظم و نسق 2021 میں عمدہ کارکردگی کے لیے پی ایم کے ایوارڈز
- 21 اپریل 2022 کو سول سروسز ڈے 2022 کے موقع پر وزیر اعظم کے اعزازات برائے پبلک ایڈمنسٹریشن 2021 ، عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات 5 ترجیحی پروگراموں میں اعلی درجے کی حصولیابیوں کےلئے دیئےگئے جن میں پوشن ا بھیان ، کھیلو انڈیا ، پی ایم سواندھی ، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم اور خدمات کی ہر مقام تک بہم رسانی کے ساتھ ساتھ مرکز/ریاست/ضلع کی سطح پر گورننس میں اختراع بھی شامل ہیں ۔
- 20 تا 21 اپریل 2022 کو 15 ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر ’’وژن انڈیا2047 شہریوں اور حکومت کو نزدیک تر لانے کاعمل ‘‘کے موضوع پر ایک دو روزہ کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ موضوعات پر تکنیکی سیشن - ’وژن انڈیا2047‘– گورننس ‘ ’آتم نر بھر بھارت، پی ایم گتی شکتی، ‘ڈیجیٹل ادائیگیاں’ اور ‘ایک ضلع، ایک پروڈکٹ’ اور ‘پرامنگ اضلاع پروگرام – کی صدارت کابینہ کے وزراء نے کی۔
- ای-گورننس پر 24 ویں قومی کانفرنس 7-8 جنوری 2022 کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی جس کا موضوع تھا’’ ہندوستان کی ٹکنالوجی اورڈجیٹائزیشن: ایک وبائی امراض کے بعد کی دنیا میں ڈیجیٹل گورننس‘‘۔ نیشنل ای گورننس ایوارڈز 2021 مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں، اضلاع، مقامی اداروں، پبلک سیکٹر کی صنعتوں اور تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی بہترین ای گورننس ایپلی کیشنز کے لیے 6 زمروں کے تحت پیش کیے گئے۔
- ای گورننس پر 25ویں قومی کانفرنس 26 اور 27 نومبر 2022 کو جموں و کشمیر کے کٹرا میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا موضوع تھا ’’ای گورننس – شہریوں، صنعت اور حکومت کو قریب لانا‘‘۔ ای گورننس کے اقدامات کے نفاذ کو تسلیم کرنے کے لیے ای گورننس 2022 کے لیے کل 18 قومی ایوارڈز کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔
- ایوارڈ حاصل کرانے والے اقدامات پر گڈ گورننس ویبنار کے انعقاد کا سلسلہ مرکزی وزارتوں/ریاستوں اور اضلاع کے ساتھ گورننس میں ایوارڈ یافتہ طریقوں کو پھیلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا ۔ صحت، تعلیم، ماحولیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پانی کا بندوبست اور خدمات بہم رسانی وغیرہ کے موضوعات پر اب تک 13 ویبینارس کی سیریز میں سے 9 ویبینار منعقد کیے جاچکے ہیں۔
- بین الاقوامی تبادلہ اور تعاون
آسٹریلیا، سنگاپور، فرانس اور گیمبیا کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاسوں، ورچوئل کانفرنسوں اور اعلیٰ سطح کے تبادلے کے دوروں کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو مزید تقویت ملی۔
- ویژن انڈیا @2047 ڈی اے آر پی جی
ڈی اے آر پی جی نے گورننس پر وژن انڈیا @2047 کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ورکنگ گروپ اور ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا۔ اس نے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ بھی اشتراک کیا تاکہ نوجوان سول سرونٹس، نوجوان فیکلٹی اور کاروباری افراد کو شامل کرکے توانائی، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، پانی، شہری کاری، دیہی ترقی، فنانشیل ٹکنالوجی میں گورننس کے 10 موضوعاتی شعبوں میں مستقبل کے لیے تیار ہندوستان کا وژن تیار کیا جا سکے۔
- چنئی، سری نگر، بنگلورو اور ایٹا نگر میں بہترین طور طریقوں کو توسیع دینے سے متعلق چار علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.14479
(Release ID: 1887252)
Visitor Counter : 210