امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا
Posted On:
28 DEC 2022 8:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال اور ترقیاتی پہلوؤں پر جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، آر اے ڈبلیو کے سربراہ اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے افسران نے حصہ لیا۔
جناب امت شاہ نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق سبھی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں نافذ کئے جا رہے مختلف ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا اور پروجیکٹوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو مختلف اسکیموں کے تحت مستفیضین کی 100 فیصد سیچوریشن حاصل کرنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کرنے اور سماج کے ہرطبقے تک ترقی کے فوائد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ عام آدمی کی بھلائی کے لیےدہشت گردی - د علیحدگی پسندی کی مہم کی مدد،بڑھاوا دینے اور برقرار رکھنے والے عناصر پر مشتمل دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
*****
ش ح – ف ا – م ص
U: 14432
(Release ID: 1887180)
Visitor Counter : 126