صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ 2009میں مندرج ضابطے کے مطابق ڈراکے توسط سے نیشنل میڈیکل کمیشن(این ایم سی)، بااختیار بورڈز اور تلاش کمیٹیوں کے جزو وقتی ممبروں کا انتخاب کیا
ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام خطے کی سرکاروں سے 10جزووقتی ممبر، ریاستی میڈیکل کونسل سے 9عدد جزو وقتی ممبر، ہر خود مختار بورڈ سے چوتھا ممبر اور سرچ کمیٹی کےلئے ایک ماہر کی تقرری اگلے دوسالوں کے لئے کی گئی ہے
Posted On:
28 DEC 2022 4:58PM by PIB Delhi
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ڈرا کے توسط سے نیشنل میڈیکل کمیشن(این ایم سی)، خود مختار بورڈوں اور سرچ کمیٹی کے جزووقتی ممبروں کے تقرری عمل میں حصہ لیا۔تقرری کا عمل نیشنل میڈیکل کمیشن(این ایم سی)ایکٹ 2019کے مطابق انجام دیا گیا ہے۔
این ایم سی ایکٹ 2019 کے مطابق یہ تقرریاں دو سال کی مدت کے لئے کی جاتی ہے۔درج ذیل زمروں میں متعدد ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ممبروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- این ایم سی کے دس جزو وقتی ممبروں کوریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی سرکاروں سےمیڈیکل ایڈوائزری کونسل (اس سے قبل 2020 میں تقرری عمل میں آئی تھی)کے ذریعے نامزد افراد میں سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ریاستیں آسام، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، پڈوچیری، اتراکھنڈ، لداخ، سکم، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ ہیں۔
- این ایم سی کے 9جزووقتی ممبر میڈیکل ایڈوائزری کونسل میں (اس سے قبل 2020 میں تقرری عمل میں آئی تھی)ریاستی میڈیکل کونسل کے ذریعے نامزد لوگوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ریاستیں آندھرا پردیش،، ہریانہ، گوا، گجرات، دہلی، اُڈیشہ، ہماچل پردیشن، پنجاب اور راجستھان ہیں۔
- ہر خود مختار بورڈ سے چوتھے ممبر(جزو وقتی) کا خطاب میڈیکل ایڈوائزری کونسل میں اسٹیٹ میڈیکل کونسل کی نامزدگی میں سے عمل میں آیا ہے۔(اس سے قبل یہ تقرری 2020 میں کی گئی تھی)
- انڈرگریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ:مہاراشٹر
- پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کے لئے :تمل ناڈو
- میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ:اترپردیش
- ایتھکس اینڈ میڈیکل رجسٹریشن بورڈ:بہار
- سرچ کمیٹی کے لئے اُڈیشہ کے ایک ماہر کو نامزد کیا گیا تھا۔
ماہرین کے ناموں کی فہرست نیچے دیئے گئے ضمیمے میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ڈرا کے عمل میں شفافیت بنائے رکھنے کے لئے میڈیا کے لوگ بھی پروگرام کو ریکارڈ کرنے کے لئے موجود تھے۔
مرکزی صحت سیکریٹری جناب راجیش بھوشن، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر منوہر اگنانی، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر سچن متل سمیت وزارت صحت کے افسران اس پروگرام کے دوران موجود تھے۔
ضمیمہ:
ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے منتخب ممبران
نمبر شمار
|
ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کا نام
|
ممبر کا نام
|
1
|
آسام
|
محترمہ کرشنا گوہین، آئی اے ایس(سبکدوش)، وائس چانسلر، سری منت شنکرادیو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
|
2
|
اروناچل پردیش
|
پروفیسر ساکیت کشواہا وائس چانسلر راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس
|
3
|
پڈوچیری
|
پروفیسر ڈاکٹر گرمیت سنگھ، وائس چانسلر ، پڈوچیری یونیورسٹی
|
4
|
اتراکھنڈ
|
پروفیسر ہیم چندر، وائس چانسلر ہیموتی نندن بہوگنا ہیلتھ یونیورسٹی، دہرادون
|
5
|
لداخ
|
پروفیسر ایس کے مہتہ، وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف لداخ
|
6
|
سکم
|
لیفٹیننٹ جنرل(ڈاکٹر)راجن سنگھ گریوال، وائس چانسلر، سکم منی پال یونیورسٹی
|
7
|
تلنگانہ
|
ڈاکٹرکروناکر ریڈی، وائس چانسلر، کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
|
8
|
چھتیس گڑھ
|
ڈاکٹر اشوک چندراکر، وائس چانسلر، پنڈت دین دیال اُپادھیائے میموریل ہیلتھ سائنس اینڈ آیوش یونیورسٹی آف چھتیس گڑھ
|
9
|
کرناٹک
|
ڈاکٹر ایم کے رمیش، وائس چانسلر ، راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
|
10
|
کیرالہ
|
ڈاکٹر موہنن کُنُم مل، وائس چانسلر، کیرالہ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائسز، تھریسور کیرالہ
|
مختلف ریاستی میڈیکل کونسلوں سے منتخب شدہ ممبران
نمبر شمار
|
اسٹیٹ میڈیکل کونسل کا نام
|
ممبر کا نام
|
1
|
گجرات
|
ڈاکٹر مہیش بابولال پٹیل
|
2
|
راجستھان
|
ڈاکٹر دیپک شرما
|
3
|
پنجاب
|
ڈاکٹر وجے کمار
|
4
|
دہلی
|
ڈاکٹر راجیو سود
|
5
|
ہماچل پردیش
|
ڈاکٹر ونود کشیپ
|
6
|
اُڈیشہ
|
پروفیسر دتیسور ہوتا
|
7
|
گوا
|
ڈاکٹر پدمانبھ وامن رتابولی
|
8
|
ہریانہ
|
ڈاکٹر آر کے انیجا
|
9
|
آندھر پردیش
|
ڈاکٹر بوچی پدی سمباسیوا ریڈی
|
این ایم سی کے خود مختار بورڈ کے لئے منتخب شدہ ممبران(جزو وقتی)
نمبرشمار
|
اسٹیٹ میڈیکل کونسل کا نام
|
جزو وقتی ممبر کا نام
|
گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ
|
1
|
مہاراشٹر
|
ڈاکٹر پلوی پی ساپلے
|
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ
|
1
|
تمل ناڈو
|
ڈاکٹر کے سینتھل
|
مڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ
|
1
|
اترپردیش
|
ڈاکٹر ارمیلا سنگھ
|
ایتھکس اینڈ میڈیکل رجسٹریشن بورڈ
|
1
|
بہار
|
ڈاکٹر سہجا نند پرساد سنگھ
|
سرچ کمیٹی کے لئے منتخب شدہ ماہر
نمبر شمار
|
ریاست؍مرکز کے زیر انتظام خطے کا نام
|
ممبر کانام
|
1
|
اُڈیشہ
|
پروفیسر دتیسور ہوتا
|
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14463)
(Release ID: 1887154)
Visitor Counter : 160