بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر آسام میں آر ای سی کے ذریعہ 'بجلی اتسو' کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 28 DEC 2022 3:25PM by PIB Delhi

 

نئی دلی،28 دسمبر، 2022/

  1. اس تقریب میں یوٹیلیٹی کے عہدیداروں نے مختلف اجلاسوں سے خطاب کیا جس میں بجلی سے متعلق صارفین کے حقوق ،  بجلی کے فوائد اور دور دراز کے علاقوں میں برق کاری کے دوران درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا گیا  اور یہ بھی بتایا گیا کہ بجلی تک رسائی کے ساتھ معیار زندگی کس طرح بہتر ہوا ہے
  2. بجلی کے صارفین کے حقوق، توانائی کے تحفظ اور بجلی کے فوائد جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کرنے کے لیے کوئز مقابلہ اور نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا۔
  3. تقریب کا اختتام  مقابلہ آرائی میں جیتنے والوں کو انعام کے طور پر ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے ساتھ ہوا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029BBH.jpg

آر ای سی لمیٹڈ نے آسام میں ‘بجلی اتسو’ کا اہتمام کیا۔

آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے،‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے ایک حصے کے طور پر  حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت مہارتن کمپنی –آر ای سی لمیٹڈ، نے آسام کے باکسا ضلع کے آنند پور گاوں اور آس پاس کے گاوؤں میں بجلی اتسو کا انعقاد کیا۔  اس موقعے پر متعدد معززین جیسے جناب کتیرام بورو، اسپیکر - بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل، ڈاکٹر اشرف امین - ایڈیشنل۔ ڈپٹی کمشنر - بکسا، جناب کھگیندر ناتھ سرانیا، پرنسپل - آنند پور پرائمری اسکول، جناب ناگن چندر داس، ریٹائرڈ۔ پرنسپل - نہرو آنچلک ہائی اسکول، جناب مانس جیوتی پاٹھک، اے جی ایم (آر ای) بکسا - آسام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (اے پی ڈی سی ایل) اور گواہاٹی میں آر ای سی کے علاقائی دفتر کے عہدیداروں نے اس موقع پر شرکت کی۔

اس تقریب میں معززین اور معزز مہمانوں کےاسپیکر سیشنز کا مشاہدہ کیا گیا جس میں بجلی کے صارفین کے حقوق، بجلی کے فوائد اور دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے دوران درپیش چیلنجوں اور بجلی تک رسائی کے ساتھ زندگی کا معیار کیسے بہتر ہوتا ہے پر روشنی ڈالی گئی۔ دیہاتوں سے مستفید ہونے والوں کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا گیا تاکہ وہ اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کریں کہ کس طرح بجلی نے ان کی زندگیوں کو یکسر  تبدیل  کیا ہے۔

گاؤں والوں اور بچوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف مسابقتی اور ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ بجلی کے صارفین کے حقوق، توانائی کے تحفظ اور بجلی کے فوائد جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا۔ ایونٹ کا اختتام مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات کے طور پر ایل ای ڈی بلب اور جیومیٹری بکس کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں: آر ای سی لمیٹڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے بھارت میں پاور سیکٹر کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی، آر ای سی لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز کے شعبے میں پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی بجلی کی افادیتوں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی افادیت کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں پاور سیکٹر کی مکمل ویلیو چین میں فنانسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے۔ آر ای سی کی فنڈنگ بھارت میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔

۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا                                                   

U14458



(Release ID: 1887138) Visitor Counter : 103