PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 20 JUL 2022 6:01PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 200.61 کروڑ(92.71کروڑ دوسری خوراک اور 6.11کروڑ احتیاطی خوراک )کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26,04,797 ٹیکے لگائے گئے۔
  • ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 1,45,654 ہے۔
  • فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.33 فیصد ہے۔
  • سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.47 فیصد ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران18,517,مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,31,32,140 ہوگئی ہے۔
  • پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 20,557 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
  • جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح ((4.13 فیصد ہے ۔
  • جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (4.64) فیصد ہے ۔
  • اب تک کُل 86.06 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,98,034 ٹیسٹ کئے گئے۔

 

Image

 

Image

 

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئےٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 200.61 کروڑ سے تجاوز کرگئی


12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے 3.81 کروڑ سے زائدپہلی ویکسین ڈوز لگائی گئیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداداس وقت 1,45,654 ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20,557 نئے معاملات سامنے آئے

شفایابی کی شرح فی الحال 98.47 فیصد ہے

جانچ کے بعد متاثر پا ئے جانے و الے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 4.64 فیصد ہے

 

 

 

ہندوستان میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹوں کے مطابق 200.61 کروڑ (2,00,61,24,684) سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل 2,64,58,875 سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 3.81کروڑ (3,81,47,897) سے زیادہ نوعمر لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کے عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

10410539

دوسری خوراک

100,81,182

احتیاطی خوراک

6066760

 

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

18428070

دوسری خوراک

17654983

احتیاطی خوراک

11577551

 

12 سے 14 سال کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

38147897

دوسری خوراک

26478978

 

15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

608972295

دوسری خوراک

50269733

 

18سے44برس کی عمرکےگروپ کےافراد

پہلی خوراک

558989673

دوسری خوراک

506377727

احتیاطی خوراک

8434037

45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

203585682

دوسری خوراک

194681701

احتیاطی خوراک

6195274

60 سال سے زیادہ عمرکےافراد

پہلی خوراک

127373114

دوسری خوراک

121647005

احتیاطی خوراک

28827483

احتیاطی خوراک

6,11,01,105

کل تعداد

2,00,61,24,684

 

 

 

 

ہندوستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد آج 1,45,654 ہوگئی جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.33 فیصد ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DFI1.jpg

 

نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.47 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,517 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے )اس وقت 4,31,32,140 ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00389I5.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,557 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZCK3.jpg

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 4,98,034 ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر 87.06 کروڑ سے زیادہ (87,06,53,486 ) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 4.64 فیصد ہے۔جبکہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح اس وقت 4.13 فیصد درج کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VM47.jpg

 

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1842921

 

مرکز نے 9 ریاستوں کے اُن 115 اضلاع میں کووڈ اُنیس صورتحال کا جائزہ لیا، جن ریاستوں میں کووڈ کے معاملات اور متاثرہ معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے نچلے درجے کی جانچ اور ٹیکہ کاری کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا


ریاستوں کویومیہ بنیاد پر ضلع کے حساب سے ایس اے آر آئی اور آئی ایل آئی معاملات کی نگرانی اور رپورٹ کرنی ہوگی
 

 

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی، جس میں 9 ریاستوں کیرالہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، مہاراشٹر، آسام، آندھر پردیش، ہماچل پردیش، میزورم اور اروناچل پردیش میں کووڈ اُنیس صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اِن ریاستوں میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی تعداد یا متاثرہ معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کووڈ اُنیس کے معاملات کی نگرانی، حد بندی اور بندوبست کے لئے عوامی صحت اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیتی آیوگ کے (صحت سے متعلق )رُکن ڈاکٹر ونود پال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان ریاستوں میں کووڈ اُنیس کے معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر وی کے پال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں اِس بات کو ذہن نشیں رکھنے کی ضرورت ہے کہ کووڈ ابھی گیا نہیں ہے۔ عالمی منظرنامے کو دیکھتے ہوئے ہمیں زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ کئی ریاستوں میں نگرانی میں کمی، جانچ میں کمی اور ٹیکہ کاری کی کم تعداد کی بدولت موجودہ اُچھال دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ نظر ثانی شدہ نگرانی طریقہ کار کے مطابق اُن علاقوں میں جہاں متاثرہ معاملات کی تعداد زیادہ ہے، جانچ میں بہتری لائیں ، نگرانی بڑھائیں نیز کووڈ ٹیکہ کاری کی تعدا د میں اضافہ کریں۔

 

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1843015

 

 

 

**********

 

ش ح ۔ س ک ۔ م ش

U. No.14449



(Release ID: 1887030) Visitor Counter : 124