زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور ہارٹیکلچر کمشنر نے سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل ہارٹیکلچر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (این ایچ آر ڈی ایف)، ناسک، مہاراشٹر کا دورہ کیا

Posted On: 27 DEC 2022 8:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی  زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت  کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی اور  باغبانی کے کمشنر جناب  پربھات کمار کے  ساتھ گاؤں موہادی، تعلقہ ڈنڈوری میں  سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ  اور  مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے  چٹاگاؤں میں  نیشنل ہارٹیکلچر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (این ایچ آر ڈی ایف) کا  آج دورہ کیا اور کسانوں کے ساتھ  بات چیت بھی کی۔  ناسک کو انگور کے 12 کلسٹروں میں سے ایک کے طور پر حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ وزارت کے سینئر افسران نے سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کے کسان ممبر کے انگور کے فارموں کا دورہ کیا اور معیاری انگور کی پیداوار کے لیے ذمہ دار طریقوں اور اہم عوامل کو سمجھنے کے لیے کسان سے بات چیت کی۔ کسان نے معیاری انگور کی پیداوار کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور موسم کی خرابیوں کے حوالے سے درپیش مسائل بھی بتائے۔ مہاراشٹرا ہندوستان میں سب سے زیادہ انگور پیدا کرنے والا ہے اور ناسک مہاراشٹر میں سب سے زیادہ انگور پیدا کرنے والا علاقہ ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UZCB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M7V9.jpg

دورے کے اہم مقاصد یہ تھے:

  1. مہاراشٹرا، بھارت اور نمبر 1 انگور برآمد کنندہ کے سرکردہ ایف پی او، سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کے کاموں  کو سمجھنا۔
  2. کلسٹر سے متعلق مخصوص اقدامات کے ذریعے آمدنی بڑھانے کے لیے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنا۔
  3. گھریلو اور برآمدی منڈیوں میں مسابقت کو تیز کرنے کے لیے مربوط طریقے سے باغبانی کی ویلیو چین کے ، ماقبل پیداوار ، پیداوار، فصل کے بعد کے انتظام اور لاجسٹکس، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے لیے ویلیو ایڈیشن کے خدشات کو دور کرنا۔
  4. پیداوار کی فصل کے بعد ہینڈلنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹ لنکیجز کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی/توسیع/اپ گریڈنگ کے ذریعے کٹائی اور فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرنا۔
  5. فوکس کلسٹر فصلوں کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرنا۔

حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سی ڈی پی) شروع کیا ہے۔ یہ ایک مرکزی سیکٹر پروگرام ہے، جسے نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ (این ایچ بی) نے نافذ کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد باغبانی کے شناخت شدہ کلسٹروں کی مجموع  نمو اور ترقی کو اس قابل بنانا ہے،کہ انہیں عالمی سطح پر مسابقتی بنایا جا سکے اور انہیں قومی اور عالمی ویلیو چین میں شامل کیا جا سکے۔ سی ڈی پی سے تقریباً 10 لاکھ کسانوں اور ویلیو چین کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ہدف شدہ فصلوں کی برآمدات کو تقریباً 20 فیصد  تک بہتر کرنا ہے اور کلسٹر فصلوں کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کلسٹر کے لیے مخصوص برانڈز  کی تخلیق کرنا ہے ۔ تمام 53 کلسٹروں میں لاگو ہونے پر سی ڈی پی سے 10,000 کروڑ  روپے کی تخمینہ جاتی  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی امید ہے۔ اس پروگرام سے حکومت کے دیگر اقدامات جیسے کہ زرعی انفراسٹرکچر فنڈ جو کہ فصل کے بعد کے انتظام کے بنیادی ڈھانچے اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ایک درمیانی طویل مدتی مالیاتی سہولت ہے، کا احاطہ ہوگا  اور وزارت کی مرکزی سیکٹر اسکیم کا 10,000 فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ کے لیے فائدہ اٹھائے گا۔

افسران نے سہیادری فارمرز پروڈیوسر فارمر فیسلٹی سنٹر کا دورہ کیا،جو اپنے کسانوں کو کاشتکاری کی تمام معلومات فراہم کرتا ہے، جیسے کھاد، کیڑے مار ادویات، مشینری، مٹی، پانی اور پیٹیول وغیرہ کے لیے ٹیسٹنگ لیب کی سہولت۔ ایف پی او، ایف پی او  کلسٹر کے ذریعہ  پیدا کئے جانے والے مختلف پھلوں میں کیڑے مار ادویات کی باقیات کی جانچ بھی کر رہا ہے۔  یہ ایک اہم مرکز ہے، جو کسانوں کو ون اسٹاپ حل اور مشورہ دیتا ہے۔ مزید برآں ، افسران نے  کپاس کے کاشتکاروں میں ویلیو چین کے لیے اقدامات کو بھی دیکھا، جس کے تحت کپاس سے کپڑا بنانے کا مینوفیکچرنگ یونٹ ایف پی او چلا رہا ہے۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ یونٹ کے کارکنوں سے بات چیت کی،جنہوں نے ایف پی او سے اپنی روزی روٹی کے تجربات شیئر کیے۔

اس کے بعد افسران نے آر اینڈ ڈی  فارم میں اُگائے جانے والے انگور کی مختلف درآمدی اقسام کی کارکردگی کو دیکھنے کے لیے سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی کے آر اینڈ ڈی فارمز کا دورہ کیا اور سام ایگری کمپنی کے مالکان اور کارکنوں سے بات چیت کی ،جنہوں نے انار کی اریل اور پیکیجنگ کی برآمداتی صلاحیت کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HT76.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NUWF.jpg

سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی انکیوبیشن سنٹر کے ذریعے خطے میں مختلف ایف پی او کو سپورٹ کرنے کی تربیت میں بھی شامل ہے، جو ایف پی سی کے لیے صلاحیت کی تعمیر اور ترقی کے پروگرام کا  مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ وزارت کے افسران نے سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ بات چیت کی، تاکہ سہیادری فارمرز پروڈیوسر کمپنی کے چیئرمین اور ایم ڈی جناب  ولاس  وشنو شندے  کی طرف سے دی گئی پریزنٹیشن کے ذریعے ایف پی او کے کام کاج کو سمجھا جا سکے۔ کسان کے ممبر نے ایف  پی اوکی طرف سے کسان ممبروں کو تکنیکی اور مالی مدد کے لیے دیے گئے مکمل حل کے ذریعے کامیابی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

گوڈم، سنسارٹکس اور واساٹوگو نامی اسٹارٹ اپ، پیاز کے سائنسی ذخیرہ پر کام کر رہے ہیں  اور سنسر کی مدد سے موسم اور مٹی سے متعلق معلومات اور ناسک خطے سے باغبانی کے شعبوں سے وابستہ لاجسٹکس پر بھی کام کر رہے ہیں، جو سہیادری فارمر پروڈیوسر کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور کامیابی کی کہانیاں اور اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں۔ "کرتا شیتکاری" (بااختیار کسان) ایک منفرد پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کسان برادری کے اندر کاروباری ذہنیت کو فروغ دینا ہے۔

وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری  نے اسٹارٹ اپ کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں آئی سی اے آرپروجیکٹس کا حصہ بننے کی ترغیب دی۔  مزید بر آں آئی سی اے آر کے سائنس دانوں نے انار کی کاشت میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور منفی موسمی حالات کے لیے موزوں اقسام تیار کرنے اور برآمد کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کسانوں کو شہد کی مکھیوں کے پالنے کے منصوبے شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

  بعد ازاں، تمام افسران نےحکومت ہند  اور حکومت  مہاراشٹر کے دیگر معززین کے ساتھ پیاز اور لہسن اور این اے بی ایل سے منظور شدہ پیسٹی سائیڈ ریزیڈیو اینالیسس لیبارٹری پر تحقیقی سرگرمیوں کو دیکھنے کے لیے این ایچ آر ڈی ایف، چٹاگاؤں، ناسک کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تحقیق کے میدان میں مختلف آزمائشوں کا معائنہ کیا، 83 پیاز کے جراثیم کی دیکھ بھال، نیوکلئس اور بریڈرز سیڈ پروڈکشن، کیمپس میں پیاز کے ذخیرہ کی مختلف اقسام بشمول پیاز اور لہسن پر آل انڈیا نیٹ ورک ریسرچ پروجیکٹ (اے آئی این آر پی او جی) کے تحت ٹرائلز لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے این اے بی ایل  لیبارٹریوں  یعنی کیڑے مار ادویات کے باقیات کا تجزیہ (پی آر اے)، شراب کی جانچ، مٹی اور پودوں کا تجزیہ، پلانٹ فزیالوجی، بائیو کنٹرول لیبارٹری کے دورے کے  ساتھ ساتھ سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کی۔

  وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود  کے سکریٹری نے پیاز کی 14 اقسام اور لہسن کی 18 اقسام یعنی ایگری فاؤنڈ ڈارک ریڈ، ایگری فاؤنڈ لائٹ ریڈ، این ایچ آر ڈی ایف ریڈ، این ایچ آر ڈی ایف ریڈ-2، این ایچ آر ڈی ایف ریڈ-4، این ایچ آر ڈی ایف فرسنگی اور یمونا پرپل 10 تک کی مختلف لہسن کی سیریز کی تعریف کی ۔ این ایچ آر ڈی ایف پیاز اور لہسن کے بیج کے چین کے رکھ رکھاؤ کے لئے واحد ایجنسی ہے۔ این ایچ آر ڈی ایف نے  80 فیصد  منظم پیاز کی پیدا وار اور 100 فیصد  لہسن کے بیج بلب کی پیداوار میں تعاون پیش کیا۔این ایچ آر ڈی ایف سالانہ تقریباً 25-30 میٹرک ٹن بائیو ایجنٹ تیار کر رہا ہے اور کسانوں کو مختلف سکیموں میں تقسیم کر رہا ہے۔ کیڑے مار ادویات کی باقیات کے تجزیہ کا سرٹیفکیٹ بین الاقوامی سطح پر درست ہے، کیونکہ کیڑے مار دوا کے باقیات کے تجزیہ کی لیب کو  این اے بی ایل،  آئی سی اے آر، این آر سی -  پونے، اے پی ای ڈی اے، ڈی ایم آئی، حکومت ہند کی تصدیق شدہ ہے۔  ڈائریکٹر  ڈاکٹر پی کے گپتا نے  کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاری کے شعبے میں ملک میں این ایچ آر ڈی ایف کے تعاون کو بھی پیش کیا۔این ایچ آر ڈی ایف مینجمنٹ کمیٹی کے رکن جناب سنجے ہولکر نے تمام معززین کا خیر مقدم کیا اور این ایچ آر ڈی ایف، ناسک  کے انچارج ڈاکٹر آر سی گپتانے معززین کو کلمات تشکر پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I5W9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006VZGR.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14436


(Release ID: 1887015) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Marathi , Hindi