بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
درج فہرست ذاتوں ایس سی اور درج فہرست قبائل ایس ٹی کے صنعت کاروں کے مابین بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ،اڈیشہ میں باری پاڑہ ، میور بھنج کے مقام پر ایس سی – ایس ٹی مرکز کا ایک عظیم الشان قومی کانکلیو کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
27 DEC 2022 5:46PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے آج اڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں باری پاڑہ میں شہید اسمرتی بھون کے مقام پر ایس سی – ایس ٹی مرکز کے ایک قومی کانکلیو (این ایس ایس ایچ ) کا انعقاد کیا۔اس کانکلیو کا مقصد صنعت کاری کے رواج کو فروغ دینا اور این ایس ایس ایچ اسکیم اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ بھارت کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) جناب گریش چندر مرمو اور ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور دیگر اہم اور سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ اس تقریب میں لگ بھگ 700 ایس سی – ایس ٹی سے تعلق رکھنے والے خواہش مند اور موجودہ صنعت کاروں نے حصہ لیا۔
کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب مرمو نے بھارتی معیشت میں جی ڈی پی میں اس کے کردار اور بھارت سے مجموعی برآمدات میں ایم ایس ایم ای شعبے کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب ورما نے بیان کیا کہ ایم ایس ایم ای کا شعبہ نہ صرف کم پونجی کی لاگت پر بڑی تعداد میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صنعت کاری میں بھی مدد کررہا ہے ۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای شعبے کو بااختیار بنانے کی غرض سے حکومت کی مختلف النوع اسکیموں کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کا نکلیو کے توسط سے ریاست کے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے صنعت کاروں کو اختراعی خیالات اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کرنے اور ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔
بھارت کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے صلاح کار سائنس داں ’جی‘ ڈاکٹر کیتکی باپت نے کانکلیو کے تکنیکی سیشن کی صدارت کی۔ اس تکنیکی اجلاس کے دوران درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خواہش مند اور موجودہ صنعت کاروں کو سی پی ایس ایز ، قرض فراہم کرنے والے اداروں وغیرہ کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے ایک بات چیت کا پلیٹ فارم فراہم ہوا۔ اس پروگرام میں پاور گرڈ کارپوریشن ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا ، انڈین آئل کارپوریشن مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ جیسے سی پی ایس ایز نے بھی شرکت کی۔ ان اداروں نے اپنے اپنے اداروں کی خدمات سے متعلق پریزنٹیشن دئے۔اس پروگرام میں یوکو بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسے مالیاتی اداروں نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے ایم ایس ایم ایز سے متعلق قرض فراہم کرنے کی اپنی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ پروگرام میں آئی آئی ٹی کھڑگ پور ، سینٹرل ٹول روم ، اور ٹریننگ سینٹر بھونیشور اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمکلز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جیسے تربیتی اداروں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا اور اپنی ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کے فروغ سے متعلق اپنے مختلف پروگراموں کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے اسٹالس قائم کئے۔اور اس پروگرام میں شرکت کرنے والے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے ایم ایس ایم ایز کی موقع پر ہی رجسٹریشن کے لئے سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اوڈیئم رجسٹریشن کا ایک ڈیسک بھی قائم کیا۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سرکردہ عہدیدار اور اڈیشہ کے ریاستی محکموں کے سینئر افسران بھی اس کانکلیو کے دوران موجود تھے۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.14435
(Release ID: 1887000)
Visitor Counter : 124