کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے معیار میں  اٹھارہ  فی صد بہتری کے ساتھ  خاطر خواہ اضافہ


معیار کا پتہ لگانے کے لئے تیسری پارٹی کی تسلیم شدہ ایجنسی

کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سے آراستہ اقدامات

Posted On: 27 DEC 2022 3:45PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت اور کوئلہ کمپنیوں نے تمام صارفین کو معیاری کوئلے کی فراہمی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ کوئلہ کمپنیوں کو 100فی صد معیار کا اطمینان حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ذرائع سے کوئلے کی فراہمی کے معلنہ گریڈ کی مطابقت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔گریڈ کی مطابقت جو کہ 2018-2017 میں 51 فیصد تھی 2023-2022 میں (22 نومبر تک) بڑھ کر 69 فیصد ہو گئی ہے 

معیار میں بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے تعلق کوئلے کی کانوں کی متواتر ری گریڈیشن، کان کنی کی بہتر ٹیکنالوجی سامنے لانے سے ہے جیسے سرفیس مائنرس، دھلے ہوئے کوئلے کی سپلائی، بیلٹ پر کوئلے کی سطح/فیس سے ریپڈ لوڈنگ سائلو تک کوئلے کی براہ راست ترسیل کے لئے پہلے میل کی کنیکٹوٹی اور آٹو اینالائزر وغیرہ کی تنصیب۔ معلنہ درجات کے مطابق کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کام مختلف عہدیداروں/ ایجنسیوں کو سونپا گیا ہے۔ درجے کے فرق کی بنیادی وجہ خود ہندوستانی کوئلے کی موروثی متفاوت نوعیت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی زیر زمین تہہ میں مختلف مقامات پر نکالے گئے کوئلے کی حرارت کی قدر مختلف ہوتی ہے۔

کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) جو متعلقہ وزارت کے ماتحت دفتر ہے، کوئلے کی کانوں کے گریڈوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا اور اعلان کرتا ہے۔ اس میں کوئلے کی کان/لوڈنگ پوائنٹس گریڈ ڈیکلریشن کی سالانہ مشقیں شامل ہیں۔ صارفین کے اطمینان کو بڑھانے کے لئے کان سے لے کر ڈسپیچ پوائنٹ تک کوئلے کے کوالٹی مینجمنٹ پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اب سی آئی ایل کے تمام صارفین کے پاس آزاد تھرڈ پارٹی سیمپلنگ ایجنسیوں (ٹی پی ایس اے) کے ذریعے سپلائی کے معیار کا جائزہ لینے کا اختیار ہے۔ یہ تسلیم شدہ فریق ثالث ایجنسیاں بی آئی ایس معیارات کے تحت مقررہ معیارات کے مطابق  کوئلے کی بھری ہوئی ویگنوں/ لاریوں سے کوئلے کے معیار کو معلوم کرنے پر مامور ہیں۔ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائننگ اینڈ فیول ریسرچ (سی آئی ایم ایف آر) اور کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے علاوہ دو مزید ایجنسیوں یعنی میسرز ایس جی ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (بذریعہ سی آئی ایل) پاور اور نان پاور سیکٹرز اور میسرز مترا ایس کے پرائیویٹ لمیٹڈ کو پاور سیکٹر کے لئے صارفین کو تھرڈ پارٹی ایجنسیوں کے مزید انتخاب فراہم کرنے کی خاطر پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ پاور/نان پاور سیکٹرز کے تمام صارفین فہرست میں شامل کسی بھی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ کوئلہ کمپنیاں، بھی تیسری پارٹی ایجنسیوں کے ذریعہ نمونے لینے کی لاگت کا 50 فی صد شئیر کرتی ہیں۔ کوئلے کے مشترکہ نمونہ حاصل کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہے۔

کانوں میں معیار کے تعلق سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے کوئلہ کمپنیاں صارفین کے نمائندوں کی فعال شرکت کے ساتھ باقاعدہ وقفوں کے ساتھ معیاری ہفتوں، پندرہ روزوں کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔ مسلسل نگرانی، آگاہی کی بڑھتی ہوئی مہم  اور اصلاحی اقدامات سے کوئلے کی فراہمی میں معیار کی مطابقت کے رُخ پر بہتری دکھائی دے رہی ہے۔

سی آئی ایل ابتدائی طور پر فراہم کردہ کوئلے کے معلنہ گریڈ کی بنیاد پر صارفین کو بل فراہم کرتا ہے۔ بعد میں جب ایک بار کوئلے کے اصل معیار کی جانچ ہو جاتی ہے اور مجاز تھرڈ پارٹی سیمپلنگ ایجنسی کے ذریعہ اسے مان لیا جاتا ہے تو اس طرح کے عارضی بلوں کو ایڈجسٹ کر دیا جاتا ہے۔ ڈیبٹ/کریڈٹ بلوں کے تصفیہ اور ادائیگی کا ایک کمرشیل انتظام ہے جو کہ فریق ثالث کی توثیق کے نتائج اور حوالہ شدہ نمونے  کے تجزیہ کے نتائج پر مبنی ہے۔ سی آئی ایل کے ذریعہ فراہم کردہ کوئلے کی مجموعی درجہ کی مطابقت سی آئی ایل کی طرف سے جاری کردہ کریڈٹ اور ڈیبٹ نوٹ کے مجموعی اثر سے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ سی آئی ایل نے 2022-2021 کے دوران تقریباً 400 کروڑ روپے کا بونس حاصل کیا ہے۔ قبل ازیں اس نے اکتوبر 2022 تک رواں مالی سال کے دوران تقریباً 201 کروڑ کا بونس حاصل کیا ہے۔

صارفین/عام لوگوں کی خاطر کوئلے کی سپلائی کی تیسرے فریق کی توثیق دیکھنے کے لئے کول ایپ یو ٹی ٹی اے ایم (ان لاکنگ ٹرانس پیرینسی بے تھرڈ پارٹی ایسیسمنٹ آف مائنڈ کول) دستیاب ہے۔ بہت سے صارفین اپنے کوئلے کے استعمال کی منصوبہ بندی کیلئے اس ایپ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

*****

 

 

U.No:14424

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1886946) Visitor Counter : 172