بجلی کی وزارت

وزارت بجلی نے کمزور ہائیڈرو پروجیکٹس/پاور اسٹیشنوں کے لیے پیشگی انتباہی نظام کے نفاذ کے لیے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او)کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

Posted On: 27 DEC 2022 12:27PM by PIB Delhi
  1. مفاہمت نامے پر وزارت بجلی کے سکریٹری  جناب آلوک کمار اور محکمہ دفاع (آر اینڈ ڈی)کے سکریٹری اور  ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر سمیر  وی  کامت نے دستخط کیے۔
  2. بجلی کی وزارت اور ڈی آر ڈی او مشترکہ طور پر برفانی تودے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز، برفانی جھیلوں اور دیگر جغرافیائی خطرات کے خلاف مناسب تخفیف کے اقدامات تیار کرنے کی سمت کام کریں گے۔
  3. ڈی آر ڈی او کی مہارت کو پہاڑی علاقوں میں کمزور ہائیڈرو پروجیکٹس/ پاور اسٹیشنوں کے لیے جامع پیشگی انتباہی نظام تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

وزارت بجلی نے آج یہاں وزارت دفاع کے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، تاکہ کمزور ہائیڈرو پروجیکٹس/پاور اسٹیشنوں کے لیے پیشگی انتباہی نظام کو نافذ کیا جا سکے۔ مفاہمت نامے پر وزارت بجلی کے سکریٹری  جناب آلوک کمار اور محکمہ دفاع (آر اینڈ ڈی)کے سکریٹری اور  ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر سمیر  وی  کامت نے دستخط کیے

بجلی کی وزارت اور ڈی آر ڈی او مشترکہ طور پر برفانی تودے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز، برفانی جھیلوں اور دیگر جغرافیائی خطرات کے خلاف مناسب تخفیف کے اقدامات تیار کرنے کی سمت کام کریں گے۔ ڈی آر ڈی او کی مہارت کو پہاڑی علاقوں میں کمزور ہائیڈرو پروجیکٹس/ پاور اسٹیشنوں کے لیے جامع پیشگی انتباہی نظام تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس مفاہمت نامے کے ذریعے تیار کردہ وسیع مفاہمت کے ساتھ ڈی آر ڈی او اور متعلقہ پروجیکٹ ڈویلپرز کے درمیان علیحدہ اور مخصوص کام وضع کیے جائیں گے۔

بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی بابصیرت قیادت میں بجلی کی وزارت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس، خاص طور پر پہاڑی علاقوں کے بالائی علاقوں میں واقع پیشگی انتباہی نظام (ای ڈبلیو ایس) کو لاگو کرنے کی پہل کی ہے۔ ای ڈبلیو ایس خطرات کی نگرانی، پیشن گوئی اور مستقبل کی قیاس آرائی ، آفات کے خطرے کی تشخیص، مواصلات اور بروقت کارروائی کے لیے تیاری کا ایک مربوط نظام ہے، تاکہ خطرناک واقعات سے قبل آفات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ بجلی کی وزارت پہلے ہی ای ڈبلیو ایس کے نفاذ کے لیے سی ایس آئی آر – این جی آر آئی، آئی ایم ڈی، ڈبلیو آئی ایچ جی اور  این آر ایس سی -  آئی ایس آر او کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کر چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14413



(Release ID: 1886838) Visitor Counter : 136