الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  کی اے آئی پہ چرچہ میں سماجی بہبود کے واسطے اےآئی کے لئے معیاری غیر ذاتی ڈاٹا کی اہمیت اجاگر  کی گئی

Posted On: 22 DEC 2022 9:12AM by PIB Delhi

مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے امکانات کا فائدہ اٹھانے کے لئے ڈاٹا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔اس خیال پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)  کے تحت کام کرنے والی نیشنل ای گورننس ڈیوژن  (این ای جی دی) نے حال ہی میں ایک اےآئی پہ چرچہ (اےآئی مذاکرات) کا اہتمام کیا جس میں مقررین نے مصنوعی ذہانت کے لئے معیاری ڈاٹا سیٹ تک رسائی کے واسطے طریقہ کار اور اس کی اہمیت کے بارے میں  بتایا۔

سیشن کی صدارت این ای جی ڈی کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ  نے کی ۔سرکاری افسروں، اے آئی شائقین ، اے آئی پریکٹشنرز ، نوجوانوں اور اے آئی اختراعی ایکو سسٹم کو تحریک دینے والے ڈاٹا کے رول کو سمجھنے کے خواہشمند افراد کے لئے اس دلچسپ سیشن میں مختلف پس منظر والے مقررین  سے لوگوں نے استفادہ کیا۔اے آئی پہ چرچہ کے  اس سیشن کے لئے پینل میں شامل  مقررین میں فریکٹل اینالٹکس  کے گروپ سی ای او  جناب  شری کانت ویلما کنی  سوک ڈاٹا لیبس  کے ڈائریکٹر اور شریک بانی جناب گورو گودھوانی ، آرٹ  پارک کے شریک بانی اور سی ای او جناب اوما کانت سونی شامل تھے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب ابھیشیک سنگھ نے مصنوعی ذہانت کے لئے ڈاٹا کی اہمیت کا ذکر کیا اور نیشنل ڈاٹا گورننس  فریم ورک پالیسی سمیت   معیاری ڈاٹا سیٹس تک رسائی میں حکومت ہند کے چند  اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔

پینل میں شامل ممتاز مقررین نے موجودہ اوپن ڈاٹا ایکو سسٹم ، مصنوعی ذہانت کے لئے معیاری ڈاٹا سیٹس کی رسائی فراہم کرانے میں درپیش چیلنجوں ، اختراع کے لئے ڈاٹا کے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کو یقینی بنانے میں مختلف متعلقین کے رول اور ہندوستان کے لئے آئندہ راہ عمل کے بارے میں بتایا۔

موضوع کے مطابق اس سیشن کے دوران حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ ’ہندوستان کے اوپن ڈاٹا کے امکانات کا پتہ لگانا ‘ بھی بات چیت کی گئی ۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے نیسکوم کے ساتھ صنعتی شراکتداروں مثلاً فریکٹل ،مائکرو سافٹ ، انفوسس ،آئی ٹی ایف سی انسٹی ٹیوٹ ،ٹی سی ایس اور امیزون نے ہندوستان کے اوپن گورنمنٹ ڈاٹا کے امکانات کا پتہ لگانے کے طریقہ بتانے کے لئے2021 میں ڈاٹا ٹاسک فورس کی تشکیل کی تھی۔

ڈاٹا ٹاسک فورس کی صدارت کرنے والے جناب شری کانت ویلما کنی نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران ٹاسک فورس کے کام کا جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان اہم باتوں پر بھی روشنی ڈالی جن کا پتہ لگایا گیا تھا۔ انہوں نے اوپن گورنمنٹ ڈاٹا کو ایک پالیسی ترجیح بنانے گراں قدر ڈاٹا سیٹس پر توجہ مرکوز کرنے ڈاٹا کے اوور کلاسی فکیشن سے بچنے کے لئے معقول ڈاٹا کلاسی فکیشن پالیساں نافذ کرنے اور داخلی معیارات اورٹولس اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

جناب گورو گودھوانی نے اوپن ڈاٹا پلیٹ فارم تیار کرنے اور اوپن پروسس کے تحت اعلیٰ معیارکے ڈاٹا سیٹس تک رسائی کو یقینی بنانے اور سورسنگ، کیوریٹنگ  کے سلسلے میں پیش آنے والے چیلنجوں کے بارے میں اپنے تجربات کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے حکومت ہند کے ویژن اور جلد ہی شروع کئے جانے والے انڈیا ڈاٹا پلیٹ فارم کے سلسلے میں آئندہ راہ عمل کی بھی تشریح کی۔

جناب اوما کانت سونی نے ڈاٹا کے معاملے میں آج ابھرتی ہوئی اے آئی کمپنیوں اور اختراع کاروں کو جن بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا ذکر کیا ۔انہو ں نے بتایا کس طرح معیاری ڈاٹا سیٹس کے بڑے حصے تک رسائی نہ ہونے سے اے آئی سولیوشن کے کمرشلائیزیشن  اور اسے فروغ دینے میں رکاوٹ پیش آتی ہے اور ہندوستان میں اے آئی اختراعی ایکو سسٹم کو تحریک دینے کے لئے انہوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس سیشن کونیچے دئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے:

 

 

اےآئی پہ چرچہ سیریز ہندوستان کی پہلی عالمی اے آئی سمٹ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے ذمہ دارانہ اے آئی (آر اے آئی ایس ای)    کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی جس کا اہتمام 2020 میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے کیا تھا۔ حکومت ہند کے ایسے اقدامات کے نتیجے میں اے آئی پر وہ بات چیت شروع ہوئی ہے جس کی بہت زیادہ ضرورت تھی اور اس سے مجموعی اقتصادی اور سماجی دائرہ کار میں کچھ مثبت،  واضح او ر با معنی تبدیلیاں آئیں گی۔

 

 

***********

 

ش ح ۔   ا گ ۔ م ش

U. No.14388



(Release ID: 1886646) Visitor Counter : 119