سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت قومی اداروں/سی آرسی میں رجسٹریشن/تشخیص/علاج کی فیس یکم جنوری 2023 سے یو ڈی آئی ڈی کارڈ رکھنے والے دیویانگ جن کے لیے معاف کر دی جائے گی


یہ فائدہ ان لوگوں کو بھی دیا جائے گا جن کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ ہے اور وہ جو معذوری کی فیصدسے قطع نظر  یو ڈی آئی ڈی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے دیگر سرکاری اداروں کے لیے یو ڈی آئی ڈی  کارڈ کو معذور افراد کے فوائد سے منسلک کرنے کی راہ ہموار ہوگی

Posted On: 24 DEC 2022 7:09PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) قائم کیا گیا ہے تاکہ تمام دیویانگ جنوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں مدد کی جائے، اور اس شعبے میں تعلیم/بحالی کے پیشہ ور افراد کی  ہنر مندی کو بہتر بنایا جائے، دیویانگ جنوں  کو بااختیار بنانے کا محکمہ ان مقاصد کے لیے اقدامات اور فیصلے کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

تمام قومی اداروں(این آئی) (دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے تحت خود مختار ادارے) اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز (سی آرسی) (این آئی کے  کے توسیعی شعبے) میں، یو ڈی آئی ڈی  کارڈ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ جن کے پاس معذوری کے فیصد سے قطع نظر معذوری کا سرٹیفکیٹ ہے اور وہ یو ڈی آئی ڈی  پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، ان کے لیے رجسٹریشن/تشخیص/علاج کی فیس یکم جنوری 2023معاف کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، قومی ادارے / کمپوزٹ علاقائی مراکز کے مختلف کورسز کے ان طلباء کے لیے مکمل کورس فیس معاف کر دی جائے گی، جو یو ڈی آئی ڈی  کارڈ ہولڈر ہیں، نیز ان لوگوں کے کورس فیس معاف ہے  جن کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ ہے اور وہ معذوری کے فیصد سے قطع نظر یو ڈی آئی ڈی  پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ یہ 2022-23 بیچ کے طلباء کے لیے نافذ العمل ہو گا (بشمول وہ جو دو سال یا اس سے زیادہ دورانیے کے کورسز کر رہے ہیں اور اپنے دوسرے/تیسرے/چوتھے سال میں ہیں)۔

علاوہ ازیں ، ہر قومی ادارے اور کمپوزٹ علاقائی مراکز  کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یو ڈی آئی ڈی  درخواستیں داخل کرنے میں دیویانگ جنوں کی مدد کرنے اور ہفتہ اور اتوار کو بھی تمام افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک مخصوص کاؤنٹرکا انتظام کریں۔

وزیر موصوف نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے دیگر سرکاری اداروں کے لیے یو ڈی آئی ڈی  کارڈ کو معذور افراد کے فوائد سے منسلک کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U No. : 14339



(Release ID: 1886429) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi , Telugu