امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کو بااختیار بنانا ترقییافتہ ہندوستان کی سب سے اہم خصوصیتہوگی:  جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے  معاملوں کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے صارفین کے امور کے محکمے  کی کوششوں کو سراہا

’جن وشواس (ضابطوں میں ترمیم) بل، 2022 ‘    کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی کو سہل بنانے کے لیے معمولی جرائم کو جرم کے زمرے سے باہر کرے گا:  جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے کہا کہ 3 ٹیز - ٹیکنالوجی،ٹریننگ  اور ٹرانسپرینسی  صارفین کو زیادہ سے زیادہ بیدار بنانے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد  گار ہوں گے

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کو 12 زبانوں میں خدمات فراہم کرنے کے لیے نئی شکل دی گئی ہے

Posted On: 24 DEC 2022 3:21PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت،  صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کپڑوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اس بات پر زور دیا کہ صارفین کو بااختیار بنانا  ترقییافتہ ہندوستان کی  اہم ترین خصوصیت ہوگی ۔ ساتھ ہی انہوں نے  سبھی اقدامات کے مرکز میں صارفین کو رکھنے پر زور دیا۔  جناب گوئل  آج نئی دہلی میں صارفین کے قومی دن کے موقع پر منعقد پروگرام  سے خطاب کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر نے مختلف قدم اٹھانے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے صارفین کے امور کے محکمے کیتعریف کی۔ انہوں نے  معاملوں کو تیزی سے نمٹانے  کی سمت توجہ کے ساتھ کوشش کرنے  کے لئے  ملک بھر کے صارفین کمیشنوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  ہیلپ لائن پر کی جارہی شکایتوں میں سے  بیشتر کی شکایتیں چھوٹی کمپنیوں سے ہیں، جن کے پاس تکنیکی علم کی کمی ہے  اور  وہ مدد کرنے کے اہل  نہیں ہیں۔ انہوں نے معاملوں کو جلد نمٹانے کی ضرورت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے میں ہم سبھی  کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کے لئے  حساس نقطہ نظر کے ساتھ اضافی کوشش کریں،تاکہ وہ مختلف عمل کے ذریعہ مقررہ وقت پر انصاف  کرنے  کی اہل ہوسکیں۔

آج کی تھیم ’’  کنزیومر  کمیشنوں میںمعاملوں کو  موثر طریقے سے  نمٹانا ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ حکومت کےنظریہ کے عین مطابق ہے ، جو نہ صرف شکایت کرنے والے صارفین بلکہ بڑے پیمانے پر ملک کے لیے فوری انصاف کو یقینی بنانے پر مبنی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت کے ذریعہ  کاروبار اور صارفین دونوں  کی سہولت کے لئے  کئی  کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جناب گوئل نے اس بات کو واضح کیا کہ صارفین کے امور کے محکمے کے ذریعہ کی گئی پہل وزیراعظم جناب نریندر مودی کے بیان کردہ تین اہم تھیم ’’کنورجنس، صلاحیت سازی اورآب و ہوا میں  تبدیلی ‘‘ کے عین مطابق ہیں۔

جناب گوئل نے کنورجنس کے سلسلے میں کاروباروں اور عام شہریوں کے لیے تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں کی جانکاری دی۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ  کچھ برسوں  میں، 1500 سے زیادہ غیرضروری قوانین کو ترک کردیا گیا ہے، تقریباً 39,000  ضابطوں کے تعمیل کو آسان بنایا گیاہے اور کئی چھوٹے جرائم کو جرائم کے زمرے سے باہر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہکہاکہ حکومت  نےجمعرات کو ایک جامع بل،  ’جن وشواس (ضابطوں میں ترمیم ) بل، 2022 ‘ پیش کیا تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی کو سہل بنانے  کے مقصد سے معمولی جرائم کو جرائم کے زمرے سے باہر کیا جاسکے۔

اس بل کے ذریعے 19 وزارتوں سے متعلق مختلف قوانین کے 100 سے زیادہ ضابطوں کو جرائم کے زمرے سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ یہ مکمل حکومت کے جذبے  میں کنورجنس میں کام کرنے کے حکومت کے نظریہ کے مطابق ہے۔

صلاحیت سازی کے بارے میں جناب گوئل نے مشن کرمیوگی کو لوگوں کی بہتر خدمت  کے لیے خود کو  پھر سے تربیت دینے کی ایک انوکھی پہل بتایا ۔ انہوں نے کہا کہصارفینکی شکایت کی تلافی  کے نظام سے جڑے  3000 سے زیادہ افراد کی معلومات  کی تجدید کرنے کے لئے  ان کو بھی اس پروگرام کے تحت  تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ شکایتوں کے موثر اور اور  مقررہ وقت پر تلافی کرکے انصاف  دینے کے اہل ہوسکیں۔انہوں نے  صارفین  کی بیداری پروگراموں کو آخریفرد تک پہنچانے کے لئے کچھ ماڈیول تیار کرنے کی تجویز دی ۔

آب و ہوا میں  تبدیلی کے سلسلے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ  آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے  کی عالمی کوششوں میں تعاون  کے لیےحکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔’مشن لائف – ماحولیات کے لئے طرززندگی‘،ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل، آنے والی نسلوں کے لیے بہتر  کرہ ارض کے تئیں مرکوزنقطہ نظرکا اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے کام کاج میں شفافیت لانے اور کنزیومر ہیلپ لائن جیسی دیگرپہلوں  میں ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے لئے صارفین کےامور کے  محکمے کی تعریف بھی کی۔ انہوں نےکہا کہ  نیشنل ہیلپ لائن، جس میں پہلے صرف 2 زبانیں تھیں، اس نے آج  سات اور زبانیں جوڑی گئی ہیں ، اس کے ساتھ ہی یہ اب  12 زبانوں میں خدمات فراہم کرے گی، جس  طرح یہ اپنی مادری زبان میں بات چیتکرنے والے صارفین کی وسیع بنیاد کی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے زور دے کرکہا کہ 3 ٹی - ٹیکنالوجی، ٹریننگ اور ٹرانسپرینسی ہمیں وسیع پیمانے پر صارفین کی بیداری اور ہمارے صارفین کی  وسیع خدمات کی طرف لے جائے گی۔

جناب گوئل نے جان ایف کینیڈی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ اگر صارفین کو گھٹیا پروڈکٹس کی پیشکش کی جاتی ہے، اگر صارف جانکاری کی بنیاد پر  انتخاب کرنے میں قاصر رہتا ہے، تو اس کا پیسہ برباد ہوتا ہے اور قومی مفاد متاثر ہوتاہے‘‘۔ انہوں نے صارفین پراچھی کوالٹی اوراشیا کیصحیح قیمت کی  زیادہ سے زیادہ توقع رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس امید کے ساتھ اپنی بات ختم کی کہ  سبھی  اجتماعی کوششوں سے ہم  ہر ہندوستانی کی زندگی میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14330

 


(Release ID: 1886404)