الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھاوا دینا

Posted On: 23 DEC 2022 1:54PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ  ہندوستان پچھلے 7برسوں میں اپنے شہریوں کے فائدے اور زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کو نافذ کرنے میں ایک اہم ملک بن  گیا ہے۔اسے ذہن میں رکھتے ہوئے سرکار ملک بھر میں خاص طور سے دیہی علاقوں میں شہریوں کو ڈیجیٹل خواندگی مہیا کرنے پر توجہ  مرکوز کررہی ہے۔اس سلسلے میں سرکار میں درج ذیل مختلف اقدامات کئے ہیں:

  1. سال 2014 سے 2016 کے دوران حکومت ہند نے ڈیجیٹل خواندگی مہیا کرنے کے لئے ’’قومی ڈیجیٹل خواندگی مشن(این ڈی ایل ایم)‘‘اور ’’ڈیجیٹل ساکشترتا ابھیان(ڈی آئی ایس ایچ اے)‘‘نامی دو اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ اس کے تحت دیہی ہندوستان سمیت پورے ملک میں کل 53.67لاکھ مستفید کی تربیت کی گئی ہے۔ان میں سے تقریباً 42 فیصد امیدوار    دیہی ہندوستان سے تھے۔ ان اسکیموں کے ذریعے 52.50 لاکھ افراد (ہر اہل گھر سے ایک فرد )کو ملک بھر میں ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنایا گیا ہے۔اب ان دونوں اسکیموں کو بند کردیا گیا ہے۔
  2. سال 2017 میں ملک میں 6کروڑ دیہی خاندانوں (فی خاندان ایک فرد)کوکور کرنے کے ہدف کے ساتھ دیہی ہندوستان میں ڈیجیٹل خواندگی کا آغاز کرنے کے لئے ’’پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشترتا ابھیان(پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے)‘‘نامی ایک منصوبے کو منظوری دی گئی تھی۔ اب تک کل 6.62کروڑ سے زیادہ امیدواروں کا رجسٹریشن کیا گیا ہے اور 5.68کروڑ کوتربیت دی گئی ہے، جن میں سے 4.22کروڑ امیدواروں کو ملک بھر میں پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے تحت باضابطہ طورپر تصدیق کی گئی ہے۔

متعدد نوجوان ، باصلاحیت نوجوان، جو اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے پنچایت سطح پر گاؤں سطح کی صنعتوں (وی ایل ای)کی شکل میں کامن سروس سینٹر(سی ایس سی)قائم کیا ہے۔ سی ایس سی کو، جو پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے ضابطوں کے مطابق اہلیتی معیار کو پورا کرتے ہیں۔ دیہی آبادی کو ڈیجیٹل خواندگی تربیت فراہم کرنے کے لئے منظوری دی جاتی ہے۔ایسے نوجوان جو پی ایم ڈی جی آئی ایس ایچ اے تربیت کار بننے کے لئے اہلیتی معیار کو پورا کرتے ہیں، انہیں وی ایل ای کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی تربیت فراہم کرنے کے لئے اسپانسرڈ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے تحت تربیت سے مستفید ہونے والے اپنے خاندان کے ممبروں اور دوستوں کو بھی ڈیجیٹل طورپر خواندہ بننے میں مدد کررہے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(23.12.2022)

(U: 14291)


(Release ID: 1886178)
Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu