مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام آلات تیار کرنےو الوں کو بازار مدد مہیا کرنے کے لئے ٹاسک فورس
Posted On:
23 DEC 2022 1:27PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں تحریری معلومات دی ہے کہ چین سے مواصلاتی آلات کی درآمد کے سلسلے میں مواصلاتی آلات تیار کرنے والوں کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ حالانکہ سرکار نے خرید میں بولی لگانے کے لئے اہل ہونے کی غرض سے ہندوستان کے ساتھ زمینی سرحد ساجھا کرنے والے ممالک میں شامل؍ سود مند ملکیت والی کمپنیوں کے رجسٹریشن کو لازمی کردیا ہے۔ساتھ ہی سرکار نے ایچ ایس کوڈز کو از سر نو منظم اور زمرہ بند کرنے کے لئے قدم اٹھائے ہیں،تاکہ درآمد شدہ اشیاء کی غلط لیبلنگ سے بچا جاسکے۔
اس کے علاوہ گھریلو مواصلاتی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو پیداوار سے جڑی حوصلہ افزائی (پی ایل آئی)اور عوامی خرید (میک اِن انڈیا کو اولیت) (پی پی پی-ایم آئی آئی)جیسی اسکیموں کے توسط سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کا مقصد ملک کے اندر مواصلات اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جبکہ پی پی پی-ایم آئی آئی پالیسی عوامی خرید میں گھریلو مینوفیکچررز کو اولیت فراہم کرتی ہے۔ مواصلات کے محکمے کے ذریعے گھریلو سطح پر تعمیر شدہ آلات کی برآمد کو بڑھاوا دینے کے اقدامات کی سفارش کرنے کے لئے ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
محکمہ مواصلات نے 10 مارچ 2021 کو ٹیلی کام لائسنس میں ترمیم جاری کی ہے، جس میں تمام لائسنس یافتگان کو 15 جون 2021 سے اپنے مواصلاتی نیٹ ورک میں صرف بھروسے مند مصنوعات کو جوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک پورٹل (www.trustedtelecom.gov.in)شروع کیا گیا ہے، جو بھروسے مند مصنوعات کی شکل میں مواصلاتی آلات کے جائزے اور لائسنس یافتگان کو اس کی اطلاع دینے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14288)
(Release ID: 1886081)
Visitor Counter : 121