وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پبلی کیشنز ڈویزن  نے 26ویں ڈی بی ایف 2022 میں اپنے ادبی جواہرپاروں کی نمائش کی


حکومت ہند کا اہم ترین پبلشنگ ہاؤس پبلی کیشنزڈویزن  اپنی کتابوں اورجرائد کےمجموعے کی 26ویں دہلی کتاب میلہ نئی دہلی میں نمائش کررہاہے

Posted On: 22 DEC 2022 8:31PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کی وزارت کا پبلی کیشنزڈویزن 26ویں دہلی کتابی میلے میں شرکت کررہاہے۔ اس کتابی میلے کا شہر میں شدت سے انتظار کیا جاتا ہے  اور یہ میلہ  نئی دہلی میں 22 سے 26 دسمبر 2022 تک منعقد کیاجارہاہے۔ اس میلے کااہتمام ہندوستانی پبلشر ز کی فیڈریشن (ایف آئی پی) کے تعاون کے ساتھ انڈیاٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کی طرف سے کیاجارہاہے۔ پبلی کیشنزڈویزن اپنی کتب وجرائد کےایک وسیع تر ذخیرے کی اس میلے میں نمائش کررہاہے اور اپنے مقبول عام اشاعتوں پر 90فیصد تک کی زبردست رعایت کی پیشکش بھی کررہاہے۔

کتابوں کے شائقین کو پبلی کیشنز ڈویزن کی طرف سے خاص طور پر شائع کی گئیں، راشٹرپتی بھون اور وزیراعظم کی تقریروں پر مشتمل کتابوں تک  رسائی حاصل کرنے کا ایک موقع میسر آئیگا۔

آزادی کاامرت مہوتسو کی تقریبات کے اہتمام کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، میلے میں آنے والوں اور کتابوں کےشائقین کے ذہنوں کومسحو ر کرنے کیلئے ، پبلی کیشنز ڈویزن ہندوستانی جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی کی تاریخ کے حوالے سے لکھی گئی کتابوں کاایک ذخیرہ پیش کررہاہے۔ پبلی کیشنز ڈویزن  نے ہندوستانی سنیما، فن اور ثقافت، ہندوستانی تاریخ ، سرکردہ شخصیات  اور بچوں کے ادب پر لکھی گئی  عوام کی انتہائی پسندیدہ کتابوں کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔

کتابوں کے علاوہ پبلی کیشنز ڈویزن کے اسٹال پر ڈویزن کی طرف سے شائع کیے گئے مقبول عام اور بہت زیادہ پڑھے جانےوالے جرائد جیسے یوجنا، کروکشیتر  ، آجکل اور بال بھارتی بھی دستیاب ہیں۔ میلے میں نےآنے والے شائقین پبلی کیشنز ڈویزن کی طرف سے شائع کیے جانے والے جرائد  اور امپلائمنٹ نیوز / روزگار سماچار  کی سالانہ خریداری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

پبلی کیشنز ڈویزن اپنی اشاعتوں کی نمائش 03-4/ بی سی ، ہال نمبر 4، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کررہاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔س ب۔ ع ن۔

U-14243


(Release ID: 1885907) Visitor Counter : 144
Read this release in: Kannada , Assamese , English , Hindi