کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے حکومت بنگلہ دیش کے وزیر تجارت عزت مآب جناب ٹیپو منشی سے دہلی میں ملاقات کی
دونوں فریقوں نے کسی نزدیکی تاریخ پر ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) کے لئے گفت وشنید شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کیلئے جامع مذاکرات منعقد کیے گئے
Posted On:
22 DEC 2022 8:29PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے تجارت وصنعت، صارفین کے اُمور، خوراک اور تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور حکومت بنگلہ دیش کے وزیر تجارت عزت مآب جناب ٹیپو منشی نے آج نئی دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت کے درمیان آخری میٹنگ ڈھاکہ میں ستمبر 2018 میں منعقد ہوئی تھی۔
دونوں فریقوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی رشتوں کو مزید استحکام بخشنے کےمقصد سے جامع مذاکرات منعقد کیے گئے۔
ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) کے امکانات کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا گیا ۔ اس سے قبل دونوں ممالک ایک دوطرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کےامکانات تلاش کرنے کیلئے رضامندی کااظہار کرچکے تھے۔ اس جائزے میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ سی ای پی اے سے دونوںممالک کے درمیان تجارت اور کاروباری شراکت داری میں بڑی حد تک اضافےکیلئے ایک مستحکم بنیاد فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سی ای پی اے کے ذریعے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے اندر نئی ملازمتیں پیداہوں گی، معیار زندگی بلند ہوگا اور وسیع تر سماجی اور اقتصادی مواقع سامنےآئیں گے۔ اس کے علاوہ اس پارٹنر شپ سے قابل بھروسہ اور پائیدار علاقائی ویلوچینز (آر وی سیز) کاقام بھی عمل میں آئیگا۔
دونوں فریقوں نے ایک نزدیکی تاریخ پر سی ای پی اے کے لئے گفت وشنید کاسلسلہ شروع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
دونوں وزراء نے ہند- بنگلہ دیش اقتصادی رشتوں کی بھرپور صلاحیت کوعملی شکل دینےکیلئے باہمی دلچسپی کے بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں ، دیگر چیزوں کے علاوہ ،نان ٹیرف بیریئرس اور بندرگاہوں سے متعلق بندشوں کاختم کرنا، سرحدی ہاٹس کی دوبارہ شروعات ، دونوں ممالک میں معیارات اور طریقہ کار کو ہم آہنگ بنانا اور ان کا اعتراف کرنا، تجارت کو ہندوستانی روپئے میں کرنا، رابطہ کاری اور تجارت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔
دونوں فریقوں نے میٹنگ کے دوران اٹھائےجانےوالے معاملات کو حل کرنے کی غرض سے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ستمبر 2022 میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعظم شیخ حسینہ کے ذریعے دیے گئے مشترکہ بیانات سے جن نتائج کی توقع ہے ، ان کو جلدازجلد صحیح معنوں میں حاصل کرلیاجائے، ایک ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق رائے کااظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔س ب۔ ع ن۔
U-14239
(Release ID: 1885902)
Visitor Counter : 121