نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 21کھیلوں میں ملک بھر سے 2841ایتھلیٹ کو کھیلو انڈیا ایتھلیٹ کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے:جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
22 DEC 2022 3:39PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- کھیلو انڈیا ایتھلیٹ کا انتخاب کھیلو انڈیا گیمز ، نیشنل چمپئن شپ؍کھلے انتخابی امتحان میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے
- ایس اے آئی قومی کھیل صلاحیت تلاش پورٹل کے توسط سے اولیت والے کھیل موضوعات میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی پہچان کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے
- یہ بات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی ہے
کھیلو انڈیا اسکیم کے ’’کھیل مقابلہ اور صلاحیت سازی‘‘حصے کے تحت ایتھلیٹ کو کھیلو انڈیا گیمز ، قومی چمپئن شپ؍کھلے انتخابی امتحان میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کھیلو انڈیا ایتھلیٹ کی شکل میں منتخب کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ قومی کھیل صلاحیت ، کھوج پورٹل کے توسط سے اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اولیت والے کھیل زمروں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی پہچان کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے ملک کو اہلیت ؍فائدہ حاصل ہوتا ہے۔شناخت کئے گئے ایتھلیٹ کو مختلف تربیتی سہولتوں میں تجربہ کار تربیت کاروں کی رہنمائی میں تیار کیا جاتا ہے اور قومی ؍بین الاقوامی کھیل انعقاد میں مہارت حاصل کی جاتی ہے۔
موجودہ وقت میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 21 کھیلوں میں اب تک ملک بھر سے 2841ایتھلیٹ کو کھیلو انڈیا ایتھلیٹ کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14224)
(Release ID: 1885892)