سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر نے بھارت کے نابینا کرکٹ کا ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والوں کے ساتھ بات چیت کی
प्रविष्टि तिथि:
22 DEC 2022 4:58PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی)، نئی دہلی میں بھارتی نابینا کرکٹ کا ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں ان کی تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔ بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم نے 17 دسمبر 2022 کو کرناٹک کے بنگلورو میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 120 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ بھارت مسلسل تیسری بار نابیناٹی-20 کرکٹ کا عالمی کپ جیتا ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل یہ چیمپئن شپ 2012 اور 2017 میں جیتی تھی، یہ اس کی تیسری فتح ہے۔ ہندوستان نے تینوں نابینہ ٹی-20 عالمی کپ کی میزبانی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ا ن
(U: 14227)
(रिलीज़ आईडी: 1885840)
आगंतुक पटल : 133