بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اصلاحات اور ترقی پروگرام کا مقصد کھادی کے ادارے کے ذریعہ چلائے جانے والی فروخت کی دکانوں کی تزئین و آرائش کرکے کھادی کے شعبے کو از سر نو زندہ کرنا ہے
Posted On:
22 DEC 2022 1:07PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی وزارت ’’کھادی اصلاحات اور ترقیاتی پروگرام‘‘ (کے آر ڈی پی) کو نافذ کرتی ہے ،جس کا مقصد کھادی اداروں کے ذریعہ چلائے جانے والی فروخت کی دکانوں کی تزئین و آرائش کرکے کھادی کے شعبے کو از سر نو زندہ کرنا ہے، تاکہ اسپنروں اور بنکروں کے لئے آمدنی اور روزگار میں اضافہ ہو۔ کھادی اصلاحاتی پیکیج میں درج ذیل شعبوں میں اصلاحات کی حمایت کا تصور کیا گیا ہے: (i) کاریگروں کی آمدنی اور بااختیار بنانا، ii)) 449 کھادی اداروں (کے آئیز) کو براہ راست اصلاحاتی امداد اور (iii) ایک اچھی طرح سے بنا ہوا مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کا نفاذ۔ کے وی آئی سی ریاست / ڈویژنل آفس کے حساب سے تزئین اور آرائش کردہ فروخت کی دکانوں کی تعداد اور کے آر ڈی پی کے تحت مالی امداد منسلک ہے۔
کے آر ڈی پی کے تحت دکانوں کی تزئین و آرائش کا بنیادی مقصد کھادی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔ کھادی کی فروخت بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے، جیسا کہ درج ذیل جدول میں دیکھا جا سکتا ہے:
سال
|
فرخت ( روپے کروڑ میں)
|
2019-20
|
4211.26
|
2020-21
|
3527.71*
|
2021-22
|
5051.72
|
* کووڈ- 19 وبائی امراض کی وجہ سے فروخت میں کمی واقع ہوئی۔
کے وی آئی سی 'موجودہ کمزور کھادی اداروں کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور سیلز آؤٹ لیٹس کی تجدید کے لیے مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مدد' جس میں فروخت کی دکانوں کی جدید کاری اور کمپیوٹرائیزیشن شامل ہے، کی موجودہ اسکیم کے تحت مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 25.00 لاکھ روپے تک کی مالی امداد مارکیٹنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کے آئیز / ڈپارٹ منٹل فروخت کی دکانیں / کھادی اور دیہی صنعت بورڈ (کے وی آئی بیز) کی فروخت کی دکانوں کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ اسکیم کے آغاز کے بعد سے، یعنی 10-2009 سے 358 سیلز آؤٹ لیٹس کی، 2966.55 لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ تزئین و آرائش کی گئی اور سال 22-2021 کے دوران 47 سیلز آؤٹ لیٹس کی تزئین و آرائش کی گئی۔
ریاستی/ ڈویژنل دفاتر کے حساب سے تزئین و آرائش شدہ سیلز آؤٹ لیٹس کی تعداد اور کے آر ڈی پی کے تحت خرچ کردہ فنڈ
نمبر شمار
|
کے وی آئی سی کے ریاست / دویژنل دفاتر
|
تزئین و آرائش شدہ (19 د سمبر 2022 تک)
|
خرچ کردہ رقم (روپے لاکھ میں)
|
1
|
امبالہ
|
43
|
332.95
|
2
|
جے پور
|
2
|
131.83
|
3
|
بیکا نیر
|
11
|
121.45
|
4
|
چنڈی گڑھ
|
7
|
10.00
|
5
|
شملہ
|
7
|
37.00
|
6
|
بھوبنیشور
|
7
|
532.30
|
7
|
کولکاتا
|
33
|
147.99
|
8
|
پٹنہ
|
23
|
19.64
|
9
|
رانچی
|
13
|
32.21
|
10
|
گوہاٹی
|
2
|
19.11
|
11
|
منی پور
|
5
|
27.52
|
12
|
ایٹا نگر
|
1
|
5.00
|
13
|
شیلانگ
|
1
|
5.00
|
14
|
چنئی
|
26
|
393.47
|
15
|
مدورئی
|
11
|
133.01
|
16
|
بینگلورو
|
48
|
412.24
|
17
|
ہبلی
|
26
|
169.32
|
18
|
وجے واڑہ
|
21
|
135.17
|
19
|
وشاکھا پٹنم
|
8
|
68.00
|
20
|
تھرواننت پورم
|
18
|
120.67
|
21
|
تلنگانہ
|
0
|
0.00
|
22
|
احمد آباد
|
33
|
289.01
|
23
|
ناگ پور
|
4
|
50.00
|
24
|
بھوپال
|
8
|
64.83
|
25
|
رائے پور
|
10
|
101.81
|
26
|
دہرا دون
|
12
|
51.73
|
27
|
لکھنو
|
21
|
119.10
|
28
|
میرٹھ
|
21
|
265.40
|
29
|
وارانسی
|
27
|
279.17
|
30
|
گورکھپور
|
17
|
134.41
|
|
میزان
|
466
|
4209.34
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-14210
(Release ID: 1885677)
Visitor Counter : 145