زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پارلیمانی اراکین کے لئے ایک خصوصی ظہرانے کے ذریعہ غذائیت سے بھرپور اناج کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑی پہل کی گئی
نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، مرکزی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں موٹے اناج کے تعلق سے دئے گئے عشائیہ میں شرکت میں
غذائیت سے بھرپور اناج کے بین الاقوامی سال کے موقع پراسے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعہ منعقد کیاگیا
Posted On:
20 DEC 2022 6:24PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے ملک اور دنیا میں موٹے اناج کو فروغ دینے کے لیے آج پارلیمنٹ کے احاطہ میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے موٹے اناج پر مبنی خصوصی ظہرانے کا اہتمام کرتے ہوئے ایک بڑی شروعات کی ۔ سال 2023 میں غذائیت سے بھرپور اناج کے بین الاقوامی سال کی تیاری کے مقصد سے، نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش، سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا، بی جے پی کے قومی صدر جناب جے پی نڈا، کانگریس کے قومی صدر جناب ملکاراجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما جناب ادھیرنجن چودھری، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور مرکزی وزراء اور راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ممبران پارلیمنٹ نے موٹے اناج کے اس خصوصی ظہرانے میں شرکت کی اور جوار، باجرہ، راگی وغیرہ سے بنی غذائیت سے بہترین کھانوں کا مزا لیا اور دل سے اس اقدام کی تعریف کی اور موٹے اناج کے سال کا خیرمقدم کیا۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور ریاستی وزراء جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کراندلاجے نے اس موقع پر سب کا والہانہ استقبال کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل اور بھارتی حکومت کی تجویز پر، اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے، جسے پورے ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت موٹے اناج کی مانگ اور قبولیت کو بڑھانے کے مقصد سے موٹے اناج کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے تمام متعلقہ افراد کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی چاہتے ہیں کہ غذائیت سے بھرپورہمارے قدیم اناج کو دوبارہ کھانے کی اشیا میں شامل کرکے پھر سے باعزت مقام حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ یہ پہل مستقبل میں موٹے اناج کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ان کی فصل کے منافع کو یقینی بنائے گی ۔
اس فیسٹو سال کو منانے کی پیشگی تیاریوں کے پیش نظر پارلیمنٹ کے احاطے میں موٹے اناج سے بنے لذیذ کھانوں کے ساتھ ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں ایوانوں کے مختلف جماعتوں کے لیڈروں جن میں وزراء اور ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں نے خاص طورپر شرکت کی اور نائب صدر اور وزیر اعظم کی موجودگی میں موٹے اناج سے بنے کھانوں کا لطف لیا ۔ موٹے اناج پر مبنی ظہرانے میں جو کھانا پیش کیا گیا اس میں ہندوستانی غذائی اناج سے بنے مختلف قسم کے شاندار پکوان شامل تھے۔
پارلیمنٹ کے احاطے کو موٹے اناج پر مبنی اشیاء سے تیار کی گئی رنگولیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور ملک بھر سے موٹے اناج کی بنیادی فصلوں کونمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جس کا نظارہ نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑاور وزیر اعظم جناب مودی نے کیا۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے اور دیگر متعلقہ فریقوں کے زیر اہتمام موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے لیے فروغ دینے سے متعلق مختلف پروگراموں کا تصویری خاکہ بھی تقریب کی جگہ پر آویزاں کیا گیا۔
دوپہر کے کھانے میں ہندوستانی باجرے اور موٹے اناج کے کھانوں کے تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اہتمام کئے گئے موٹے اناج کے کھانوں کا بوفے دیا گیا۔ کرناٹک اور راجستھان کے باورچیوں کے ایک گروپ نے اراکین پارلیمنٹ کے لیے باجرے کے مختلف قسم کے کھانے تیار کیے ۔ باجرے کے کھانوں کے تجربے کے ساتھ ساتھ، جوار پر مبنی مصنوعات کی بھی تقریب کے مقام پر نمائش کی گئی تاکہ کھانے کی مختلف قسم کی اشیاء کی نمائش کی جا سکے جس میں کھانے کے لیے تیار اور پکانے کے لیے تیار باجرے کی متعدد اشیاء شامل تھیں۔
نیوٹری سیریلز یعنی تغذیہ بخش خوراک کے بین الاقوامی سال کے آغاز کی تقریب حال ہی میں اٹلی کے شہر روم میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (اے اے او) کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔اس پروگرام میں بھارتی وفد نے شرکت کی تھی۔
موٹے اناج سے بنی اشیاء قدیم اور خشک زمینوں کی اہم فصلیں ہیں۔مختصر دانے والی یہ انتہائی غذائیت سے بھرپور سیریل فوڈ فصلیں معمولی زمینوں/کم زرخیز زمینوں میں کم بارشوں اور کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی کم مقدار میں اگائی جاتی ہیں۔ موٹے اناج نے، جو بھارت کی فصلیں ہیں ، تغذیہ بخش سیریل کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے، کیونکہ یہ معمول کے کام کاج کے لئے ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔ موٹے اناج سے بنی فصلیں ایشیا اور افریقہ میں کاشت کی جانے والی پہلی فصلیں تھیں، جنہیں بعد میں دنیا بھر میں ترقی یافتہ تہذیبوں کے لیے خوراک کے ایک اہم وسیلے کے طور استعمال کیا جانے لگا۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.14205
(Release ID: 1885674)
Visitor Counter : 156