مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

6 جی  ٹیکنالوجی

Posted On: 21 DEC 2022 2:47PM by PIB Delhi

ٹیلی  مواصلات کے محکمے نے یکم نومبر 2021 کو 6 جی (ٹی آئی جی- 6 جی ) پر ایک ٹیکنالوجی اختراعی گروپ تشکیل دیا ہے جس میں مختلف وزارتوں/محکموں، تحقیق اور ترقی کے اداروں، تعلیمی اداروں،  اسٹینڈرڈائزیشن اداروں اداروں، ٹیلی مواصلات کی خدمات  فراہم کرنے والے اور صنعت کے  اراکین  شامل ہیں تاکہ 6 جی کے لئے  وژن،  مشن اور اہداف کو فروغ دیا جاسکے اور ہندوستان میں 6جی کےلئے روڈ میپ اور  کارروائی کے منصوبے کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ ٹی آئی جی- 6 جی نے صنعت، تعلیمی اداروں،   تحقیق و ترقی کے اداروں  اورحکومت کے ساتھ ملٹی ڈسپلنری انوویٹیو سلوشنز، ملٹی پلیٹ فارم نیکسٹ جنریشن نیٹ ورکس، اگلی نسل کی ضروریات کے لیے اسپیکٹرم، آلات، بین الاقوامی معیارات کی شراکت اور تحقیق و ترقی  کی فنڈنگ  کے لئے  چھ ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔ ہندوستان 6 جی  ویژننگ ایکسرسائز میں بین الاقوامی ٹیلی  مواصلاتی یونین (آئی ٹی یو) میں بھی تعاون کر رہا ہے۔

یہ اطلاع  آج   کمیونیکیشن کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نےلوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ف ا  – م   ص

(U: 14150)


(Release ID: 1885513) Visitor Counter : 125