ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ روسی سرکاری نیوکلیئر انرجی کارپوریشن، روسا ٹم نے کڈن کلم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے ایندھن کا ایک زیادہ جدید متبادل پیش کیا ہے


ٹی وی ایس-2 ایم فیول اسمبلیوں کا پہلا لاٹ مئی-جون 2022 میں روس سے موصول ہوا ہے اور یونٹ-1 کڈن کلم پلانٹ میں لوڈ کیا گیا ہے اور وہ اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے

Posted On: 21 DEC 2022 1:19PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،  ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، روسی سرکاری نیوکلیئر انرجی کارپوریشن، روساٹم نے کڈن کلم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے ایندھن کا زیادہ جدید آپشن پیش کیا ہے۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ٹی وی ایس-2 ایم فیول اسمبلیوں کا پہلا لاٹ مئی-جون 2022 میں روسی فیڈریشن سے موصول ہواہے اور اسے یونٹ-1 میں لوڈ کیا گیا ہے اور وہ اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کے کے این پی پی  ری ایکٹروں میں ٹی وی ایس-2 ایم فیول اسمبلیوں کے استعمال سے  18 ماہ کی آپریٹنگ سائیکل جائی جاسکتی ہے جبکہ یونٹ-2 میں استعمال ہونے والے یو ٹی وی ایس فیول اسمبلیوں کے ساتھ 12 ماہ کی آپریٹنگ سائیکلز چلائی جاسکتی  ہیں۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ روس نے کڈن کلم میں یونٹ 1 اور 2 کے ری ایکٹروں میں استعمال کے لیے یو ٹی وی ایس ٹائپ ایندھن کی جگہ  زیادہ جدید ایندھن  یعنی ٹی وی ایس-2 ایم ٹائپ کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے تفصیلی غور و خوض کے بعد ٹی وی ایس-2 ایم ٹائپ  فیول اسمبلیوں کے ساتھ بہتر آپریشنل کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، کڈن کلم یونٹس-1 اور 2 میں یو ٹی وی ایس  فیول اسمبلیوں کی جگہ ٹی وی ایس-2 ایم فیول استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا   گ۔ ن ا۔

U- 14139



(Release ID: 1885335) Visitor Counter : 106