الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی)نے کلاؤڈ پر مبنی ویب رسائی رپورٹنگ حل کے لئے اختراعی چیلنج کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا

Posted On: 21 DEC 2022 11:55AM by PIB Delhi
  • الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری نے  فاتح اسٹارٹ اپس کو مبارکباد دی۔
  • سماٹک ٹیکنالوجیز ایل ایل پی نے‘سوگمیہ ویب ’، ویب رسائی رپورٹنگ حل تیار کرنے کے لئے اختراعی چیلنج جیتا۔

نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل انڈیا پہل  کے تحت کلاؤڈ پر مبنی ویب رسائی  رپورٹنگ حل  کی ترقی کے لیے اختراعی چیلنج کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں جناب  راجیش اگروال، سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ساتھ جناب  الکیش کمار شرما، سکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، جناب  امت اگروال،ایڈیشنل  سکریٹری،  الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت، جناب راجیش گیرا، ڈائریکٹر جنرل این آئی سی اور جناب  سشیل پال، جوائنٹ سکریٹری، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت اور محترمہ الکا مشرا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این آئی سی نے شرکت کی۔

وزارتوں/محکموں کے سینئر سرکاری افسران، سرپرستوں، جیوری کے معزز اراکین، شرکت کرنے والے اسٹارٹ اپس اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز نے اس تقریب میں شرکت کی۔

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کی نوجوان ٹیموں کے ذریعہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کریں گے۔

جناب  راجیش اگروال، سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے تمام شرکاء کی مخلصانہ کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ اس قسم کے اختراعی چیلنجز مختلف طور پر معذور افراد کے لیے دیسی ڈیجیٹل ٹولز اور حل تیار کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ چیلنجز ہندوستان کو گھریلو دانشورانہ املاک (آئی پی) کے ساتھ عالمی اثرات پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گے جو ایک وسیع اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی دستیابی سےفائدہ اٹھائے گی۔

جناب راجیش اگروال، سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمےنے جناب الکیش کمار شرما، سکریٹری، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے ساتھ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور شارٹ لسٹ کیے گئے اسٹارٹ اپس کی ان کی مثالی اور اختراعی کوششوں کے لئے حوصلہ افزائی کی۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری اور  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری کلاؤڈ پر مبنی ویب رسائی رپورٹنگ حل کے لئے اختراعی چیلنج کے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئ

ایک نامور سلیکشن پینل نے چیلنج کے متعدد مراحل کے بعد ان کے اختراعی تصورات  کی بنیاد پر پانچ اسٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کیا اور پھر ایک گرینڈ جیوری نے آخر میں فاتح کا انتخاب کیا۔

ایم وی پی (کم سے کم قابل عمل پروڈکٹ) تیار کرنے کے لیے تصورات پیش کرنے کے مرحلے میں 5 ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور 2 ٹیموں کو عملی پروڈکٹ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا۔

شارٹ لسٹ کردہ ٹیمیں یہ ہیں:

  • سماٹک ٹیکنالوجیز ایل ایل پی
  • یوآئی اے آئی ٹیکنالوجیز ایل ایل پی
  • ایس اے آئی وی  بزنس سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
  • آئی ایس ٹی ای ایم  پرائیویٹ لمیٹڈ
  • انسٹنٹ پوسٹ پرنٹرز اینڈ سکینرز پرائیویٹ لمیٹڈ

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی کے جذبے کےتحت جیوری نے رنر اپ کو رسائی، چھ ماہ میں اپنے حل کو مزید بہتر کرنے اور اسے اپنانے کے لیے دوبارہ پیش کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ چیلنج قابل رسائی ملک گیر  مہم (سگمیہ بھارت ابھیان) کے مطابق تھا، جو کہ مختلف قسم کے معذور افراد کے لیے ہمہ گیر  رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک ملک گیر مہم ہے۔

تفصیلات https://guidelines.india.gov.in پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

سُماٹک ٹیکنالوجیز ایل ایل پی ، اس اختراعی چیلنج کی فاتح ہے۔ ٹیم نے سرکاری اداروں کو جانچ اور رپورٹنگ کے ذریعے اپنی ویب موجودگی کی رسائی کی حیثیت کی جانچ کرنے کا اختیار دینے والا ویب رسائی رپورٹنگ حل ‘سگمیہ ویب’ تیار کیا۔ یہ حل ، جی آئی جی ڈبلیو  جیسے بین الاقوامی اور قومی معیارات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور ویب سائٹ کی رسائی کی صورتحال کے بارے میں درست رپورٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ کوڈ کے اجزا کو درست طریقے سے نشاندہی کر سکتا ہے، جہاں بھی ویب صفحات پر کسی بھی قابل رسائی مسائل کا پتہ چلتا ہے۔

‘سگمیہ ویب’  اس بارے میں سفارشات بھی شیئر کرتا ہے کہ رسائی کے کسی بھی مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔ یہ تمام سرکاری ویب سائٹس اور موبائل ایپس کی رسائی کے اسکور کا بھی موازنہ کرتا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا استعمال کرکے رسائی  رپورٹنگ کی رفتار، آٹومیشن اور درستگی کو ممکنہ طور پر بڑھایا جاتا ہے۔

اس طرح، یہ ایک طاقتور حل ہے، جس کا مقصد ہر ایک سرکاری ادارے کو بااختیار بنانا ہے تاکہ سبھی کے لئے  بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل تجربہ حاصل کرنے کے خواب کو پورا کیا جا سکے۔

یہ ویب رسائی  رپورٹنگ حل  ایک سافٹ ویئر پر مبنی بنیادی ڈھانچے میں  اگلی جنریشن این آئی سی نیشنل کلاؤڈ پر تعینات کیا گیا ہے۔ ویب انفارمیشن مینیجرز اور تمام سرکاری اداروں سے رسائی کے لیے نوڈل افسران کو اپنی ویب سائٹس کی رسائی کی حیثیت کو جانچنے کے لئے  رجسٹر کرنا ہوگا۔ حل کا مقصد سرٹیفیکیشن ٹول نہیں ہے، تاہم، تصدیق کرنے والے ادارے (مثلاًایس ٹی کیو سی )اس حل کا استعمال کرتے ہوئے سرٹیفیکیشن کے عمل کا خودکار رپورٹنگ مرحلہ انجام دے سکتے ہیں۔

تقریب کا اختتام محترمہ الکا مشرا، ڈی ڈی جی ، این آئی سی  کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔  محترمہ الکا مشرا  نے تقریب کو خصوصی اور یادگار بنانے کے لیے تمام معززین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

****

ش ح۔ م ع ۔ک ا


(Release ID: 1885331) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu