نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کی غرض سےپی ایل آئی اسکیم کی بااختیار کمیٹی نےفاکس کان انڈیا اور پیجیٹ  الیکٹرانکس الیکٹریکل کے لیے مراعات کو منظوری دی

Posted On: 20 DEC 2022 6:55PM by PIB Delhi

پی ایل آئی اسکیمیں، جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا ہے، 14 شعبوں کی طاقتوں، ان کی پیداواری صلاحیتوں اور عالمی چیمپئن بننے کی مہم کی بنیاد پر  وضع کی  گئی ہیں۔ آج ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے، سی ای او، نیتی آیوگ کی سربراہی میں بااختیار کمیٹی نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ(ایل ایس ای ایم) سیکٹرکے لئے ،بڑے پیمانے پر پیداوار سے جڑی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت موبائل مینوفیکچرنگ کے مقصد سے  دو کمپنیوں کے لیے مراعات کی منظوری دی،  جن میں سےایک گھریلو کمپنی ہے اور دوسری عالمی  سطح کی کمپنی۔

فاکس کان ہان ہے ٹیکنالوجی انڈیا میگا ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ پہلی عالمی کمپنی ہے جسے ٹارگٹ سیگمنٹ‘ فونز’ (زمرہ: انوائس ویلیو 15,000 روپے اور اس سے اوپر)، اپنی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور فروخت کاری کے اعداد وشمار پر مبنی  یکم اگست 2021 سے  31 مارچ 2022 کی مدت کے لئے   موبائل مینوفریکچرنگ کے تحت  ترغیبات حاصل کرنے کی غرض سےمنظور کیا گیا ہے ۔ منظور شدہ ترغیباتی رقم 357.17 کروڑ روپے ہے۔

فاکس ہان ہے ٹیکنالوجی انڈیا میگا ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(یافاکس کان انڈیا)، جو  ہان ہائے / فاکس کان ٹیکنالوجی گروپ کی ملکیت ہے ، فاکس  ہائےکان گروپ کا حصہ ہے، جو موبائل فونز کا دنیا کا نمبر 1 مینوفیکچرر/اسمبلر ہے۔ فاکس کان انڈیا تائیوان کا ایک ملٹی نیشنل الیکٹرانکس کنٹریکٹ مینوفیکچرر ہے جس کا ہیڈ کوارٹر ٹوشینگ، نیو تائیپی سٹی میں ہے۔

 میسرز پیجٹ الیکٹرانکس پرائیویٹ لمٹیڈ، جو کہ ایک گھریلو کمپنی ہے، کو بااختیار کمیٹی نے جنوری-مارچ 2022 کی سہ ماہی کے لیے موبائل مینوفیکچرنگ کے تحت ہدف کے طور پر پیش نظر رکھے جانے والے حصے ‘موبائل فونز’(زمرہ – گھریلو کمپنیاں ) کے تحت اس کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور فروخت کے اعداد و شمارپر مبنی مراعات حاصل کرنے کی منظوری دی ہے ۔ منظور شدہ مراعاتی رقم 58.29 کروڑ روپے ہے۔

پیجٹ الیکٹرانکس پرائیویٹ لمٹیڈ، ڈیکسو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ کا 100فیصد ذیلی ادارہ ہے جس کی  نوئیڈا اوراتر پردیش میں مینوفیکچرنگ کی  کمپنیاں قائم  ہیں۔ پیجٹ الیکٹرانکس کو ، پہلے سے ہی پی ایل آئی اسکیم کے تحت بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے اگست تا دسمبر 2021 کی مدت کے لیے 53.28 کروڑ کی رقم اس کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور فروخت کے اعداد و شمار کی بنیاد پر موصول ہو چکی ہے۔

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کی طرف سے پیش کردہ مراعات کی تقسیم کی تجاویز پر بااختیار کمیٹی نے غور کیا جس میں نیتی آیوگ کے سی ای او پرم ائیر، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری انوراگ جین،  الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی  کی وزارت کے سکریٹری الکیش کمار شرما اور بااختیار کمیٹی کے دیگر ارکان شامل تھے۔

 الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی و ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیم، ہندوستان کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک مسابقتی منزل بنانے اور اس شعبے میں مزید عالمی حیثیت کے حامل  ماہرین  پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ستمبر 2022 تک، ایل ایس ای ایم کے لیے پی ایل آئی اسکیم نے 4,784 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے، جس کے نتیجے میں 80,769 کروڑ روپے کی برآمدات سمیت کل پیداوار 2,03,952 کروڑ روپے کے بقدر پہنچ چکی ہے۔ اس اسکیم کے نتیجے میں 40,916  کی تعداد میں  روزگار بھی پیدا ہوئے ہیں۔ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ 2026-2025 تک بڑھ کر 300 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

حکومتی اقدامات اور صنعتی برادری  کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں، ہندوستان نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے میدان میں پچھلے پانچ سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ موبائل فونز کی پیداوار 2015-2014  میں تقریباً 6 کروڑ سے بڑھ کر2022-2021  میں تقریباً 31 کروڑ ہو گئی ہے۔ موبائل فونز کی برآمد میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہندوستان نے مالی سال 2022-2021 میں 45,000 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کیے اور رواں سال نومبر 2022 تک موبائل فون کی برآمدات پہلے ہی 40,000 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی برآمدات سے دگنی ہے۔

بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لیے پی ایل آئی نے اس شعبے سے متعلقہ معروف عالمی شخصیات  کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جن میں فاکس کان، سیمسنگ، پیگاٹرون، رائزنگ اسٹار اور وسٹرون اور شامل ہیں جبکہ معروف ملکی کمپنیوں بشمول  لاوا ، مائیکرومیکس، آپٹیمس، یونائیٹڈ ٹیلی لنکس ، نیو لنکس اورپیجٹ الیکٹرانکس نے بھی اس ا سکیم میں حصہ لیا ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.14127


(Release ID: 1885315) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Marathi , Hindi