جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ملک میں روف ٹاپ شمسی صلاحیت میں اضافے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے بڑے اقدامات

Posted On: 20 DEC 2022 3:40PM by PIB Delhi

ملک میں روف ٹاپ شمسی توانائی میں اضافے کے لئے کئے گئے   بڑے اقدمات  میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:

  • رہائشی مقصد کے لئے روف ٹاپ شمسی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز اور ایک سال میں اضافی آر ٹی ایس صلاحیت میں اضافہ نیز پچھلے سال کی نصب شدہ آر ٹی ایس صلاحیت ۔
  • قومی پورٹل کا آغاز، جس پر ملک کے کسی بھی حصے سے رہائشی صارفین روف ٹاپ شمسی توانائی  کی تنصیب کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور پروگرام کے تحت اپنے بینک کھاتے میں براہ راست سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • ڈسکوم کی سطح پر آن لائن پورٹل کی تشکیل اور     آر ٹی ایس پروجیکٹوں سے متعلق  مانگ۔
  • سرکاری شعبے میں  آر ٹی ایس پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے  مثالی مفاہمت نامے، پی پی اے اور  کپیکس معاہدہ۔
  • 500 کلو واٹ یا منظور شدہ بجلی لوڈ ان میں سے جو کوئی بھی کم ہو،   میٹرنگ کے لئے بجلی سے متعلق   ضابطے 2020 (صارفین کے حقوق) جاری کئے گئے ہیں۔
  • پروجیکٹ کی تیزی سے منظوری اور رپورٹ ڈاخل کرنے اور آر ٹی ایس پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی     پیش رفت پر نظر رکھنے کے لئے آن لائن پورٹل کی تشکیل۔
  • عالمی بینک جیسی کثیر ملکی ایجنسیوں سے رعایتی قرضوں کی سہولت۔
  • سال 2030 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری کے عمل کا اعلان۔
  • شمسی فوٹو اولٹائک نظام کے آغاز کے لئے کوالٹی کے معیارات کو نوٹیفائی کیا گیا۔
  • بیان کے گئے  آر ٹی ایس کے لئے اختراعی تجارتی ماڈل۔
  • مختلف وسیلوں کے ذریعے  اطلاع اور عوامی بیداری سے متعلق سرگرمیاں۔
  •  

یہ جانکاری بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب  آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج     ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ا س۔ ک ا



(Release ID: 1885279) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu