محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او پے رول اعداد و شمار: ای پی ایف او نے اکتوبر 2022 میں 12.94 لاکھ اراکین کا اضافہ کیا
Posted On:
20 DEC 2022 5:09PM by PIB Delhi
20 دسمبر 2022 کو ای پی ایف او کے ذریعہ جاری کردہ عارضی پے رول اعدادو شمار کے مطابق ای پی ایف او نے اکتوبر 2022 میں 12.94 لاکھ اراکین کا اضافہ کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گذشتہ برس کی اسی مدت یعنی اکتوبر 2021 کے مقابلے میں 21026 زائد ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق 2282 نئے اداروں نے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈس اور متفرقات تجاویز ایکٹ 1952 کے تحت اپنے ملازمین کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پہلی مرتبہ تعمیل شروع دی ہے۔
ماہ اکتوبر کے دوران شامل کیے گئے مجموعی طور پر 12.94 لاکھ اراکین میں سے تقریباً 7.28 لاکھ نئے اراکین پہلی مرتبہ ای پی ایف او کے سماجی سلامتی دائرے کے تحت آئے ہیں۔نئے اراکین میں 2.19 لاکھ اراکین کے ساتھ 18-21 برس کی عمر کے زمرے کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ اس کے بعد 1.97 لاکھ اراکین 22-25 برس کی عمر کے تھے۔وہیں، شامل کیے گئے مجموعی اراکین میں سے تقریباً 57.25 فیصد 18-25 برس کی عمر کے زمرے کے تحت آتے ہیں۔
ماہ کے دوران، تقریباً 5.66 لاکھ اراکین ای پی ایف او سے باہر نکل گئے، تاہم ای پی ایف او کے ذریعہ احاطہ کیے گئے اداروں کے اندر اپنی نوکری بدل کر ای پی ایف او میں ازسر نو شامل ہوگئے اور حتمی نپٹارے کا متبادل منتخب کرنے کی بجائے اپنے فنڈ کو پچھلے ای پی ایف کھاتے سے چالو کھاتے میں منتقل کرنے کا متبادل منتخب کیا۔
پے رول اعداد و شمار کے صنف کے لحاظ سے تجزیہ سے اشارہ ملتا ہے کہ اکتوبر 2022 میں مجموعی طور پر 2.63 لاکھ خاتون اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں سے 1.91 لاکھ خواتین پہلی مرتبہ ای پی ایف او میں شامل ہوئی ہیں، جو مہینے کے دوران خاتون اراکین کی تعداد میں اضافہ کا تقریباً 72.73 فیصد ہے۔
ریاست کے لحاظ سے پے رول اعداد و شمار سے یہ بات نمایاں ہوتی ہے کہ اراکین کو شامل کرنے کے معاملے میں کیرلا، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، وغیرہ جیسی ریاستوں میں ماہ بہ ماہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اکتوبر کے دوران خالص پے رول اضافہ کے معاملے میں سرکردہ پانچ ریاستوں کی تمام عمر کے زمروں کے درمیان مجموعی پے رول اضافہ میں تقریباً 60.15 فیصد حصہ داری ہے۔ اکتوبر کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، دہلی اور ہریانہ نے تقریباً 7.78 لاکھ اراکین کا اضافہ کیا ہے۔
صنعت کے لحاظ سے پے رول اعداد و شمار کی زمرہ بندی سے اشارہ ملتا ہے کہ مہینے کے دوران خصوصاً دو زمروں یعنی ’ماہر خدمات‘(افرادی قوت، نجی سکیورٹی ایجنسیوں اور چھوٹے ٹھیکیداروں وغیرہ پر مشتمل) اور ’تجارتی-کاروباری اداروں‘ کی مجموعی اراکین اضافہ میں 48 فیصد حصہ داری ہے۔ گذشتہ مہینے کے صنعت کے لحاظ سے اعدادو شمار کا موازنہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’اخباری اداروں‘، ’شکر‘، ’رائس ملنگ‘، وغیرہ جیسی صنعتوں میں زیادہ اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔
چونکہ ڈاٹا جنریشن ایک مسلسل انجام دی جانے والی مشق ہے، اس لیے پے رول ڈاٹا عارضی ہے۔ لہٰذا ملازمین کے ریکارڈ کو تاحال بنانا ایک مسلسل انجام دیا جانے والا عمل ہے۔ پچھلے ڈاٹا کو ہر مہینے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔اپریل، 2018 سے، ای پی ایف او اکتوبر 2017 کے بعد کی مدت پر احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈاٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈاٹا میں، آدھار توثیق شدہ آفاقی کھاتہ نمبر (یو اے این) کے توسط سے پہلی مرتبہ ای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین ، ای پی ایف او کے احاطہ سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور وہ اراکین جو ای پی ایف او احاطہ سے باہرہوئے لیکن اراکین کے طور پر دوبارہ شامل ہوئے، کی تعداد کو خالص ماہانہ پے رول ڈاٹا حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ای پی ایف او، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈس اور متفرقات تجاویز ایکٹ 1952 کے دائرے میں آنے والی ملک کی منظم افرادی قوت کو پروویڈنٹ ، پنشن اور بیمہ فنڈس کےطور پر سماجی تحفظ کا فائدہ بہم پہنچانے کے لیے پابند عہد ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.14104
(Release ID: 1885273)
Visitor Counter : 127