خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فصل کی کٹائی کے بعد فصل کا نقصان

Posted On: 20 DEC 2022 2:02PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ دیگر باتوں کے ساتھ فصل کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے اور ڈبہ بندی کی سہولتیں قائم کرے تاکہ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے کی مجموعی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ اس میں کٹائی کے بعد ہونے والے فصل کے نقصانات میں کمی اور قیمت میں اضافہ وغیرہ بھی شامل ہے۔ وزارت بنیادی سروے کی بنیاد پر مختلف مطالعات کے ذریعے مختلف زرعی اجناس میں کٹائی کے بعد کے فصل نقصانات کا تخمینہ لگاتی ہے۔ وزارت کی طرف سے (i) کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ- سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (آئی سی اے آر-سی آئی پی ایچ ای ٹی) کے ذریعے دو مطالعات کا آغاز کیا گیا جس کا عنوان تھا ‘‘ہندوستان میں بڑی فصلوں اور اجناس کی مقدار اور کٹائی کے بعد فصل کے نقصانات کا اندازہ’’( 2015) اور (ii) نبارڈ کنسلٹنسی سروس پرائیویٹ لمیٹڈ (این اے بی سی او این ایس) کے ذریعے مطالعہ کا عنوان تھا ‘‘ہندوستان میں فصل کی کٹائی کے بعد زرعی پیداوار کے نقصانات کا تعین کرنے کا مطالعہ’’ (2022)۔

ان دونوں مطالعات کے تقابلی نتائج حسب ذیل ہیں:

اہم فصلوں اور اجناس کی کٹائی کے بعد فصل کے نقصانات

فصلیں / اجناس

نقصان (فیصد)

کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ- سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے مطالعہ (2015) کے مطابق*

نبارڈ کنسلٹنسی سروس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مطالعہ کے مطابق (2022)**

اناج

4.65 - 5.99

3.89-5.92

دالیں

6.39 - 8.41

5.65-6.74

تیل کے بیج

3.08 - 9.96

2.87-7.51

پھل

6.70-15.88

6.02-15.05

سبزیاں

4.58-12.44

4.87-11.61

پودے والی فصلیں اور مصالحے

1.18-7.89

1.29-7.33

دودھ

0.92

0.87

ماہی گیری (اندرون ملک کے آبی ذخائر میں)

5.23

4.86

ماہی پروری (سمندرمیں)

10.52

8.76

گوشت

2.71

2.34

پولٹری

6.74

5.63

انڈا

7.19

6.03

یہ معلومات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 14096)


(Release ID: 1885228) Visitor Counter : 236


Read this release in: English , Tamil , Telugu