سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے راجستھان کے باڑمیر میں 235.15 کروڑ روپئے کی لاگت سے قومی شاہراہ -25 کی جدید کاری اور بازآبادکاری  سے متعلق کام کو منظوری دی

Posted On: 20 DEC 2022 3:33PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ٹوئیٹ کر کے بتایا ہے کہ راجستھان میں باڑمیر ضلع کے گھاگریا-مناباؤ سیکشن کے پیوڈ شولڈر کے ساتھ قومی شاہراہ -25 کی 2 لینوں کی توسیع جدید کاری اور بازآبادکاری سے متعلق کام کی منظوری ای پی سی موڈ کے تحت دے دی گئی ہے۔ اس کی لاگت 235.15 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ روٹ راجستھان کے پسماندہ اضلاع سے ہوکر گزرتا ہے۔ پروجیکٹ روٹ میں بہتری سے علاقہ کی اقتصادی ترقی ہوگی اور بھیڑ بھاڑ سے مبرا نقل و حمل  ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے قومی شاہراہ 68 (جیسلمیر –باڑمیر-سانچور) قومی شاہرا-25 (جودھپور-پچ پردا- باڑمیر) اور قومی شاہراہ-925 (بکاسر-گگڑیا) تک کنکٹیویٹی میں بہتری آئے گی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ قومی شاہراہ 25 (ایکسٹینشن) مناباؤ-دھنانا-تنوٹ (قومی شاہراہ -70) کو جوڑنے والی بین الاقوامی سرحد کے متوازی چلنے والے بھارت مالا سڑک نیٹ ورک کو لنک فراہم کرتی ہے۔ یہ مناباؤ کو باڑمیر ضلع صدردفاتر سے بھی مربوط کرتی ہے، جہاں متعدد فوجی اڈے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی شاہراہ مناباؤ (بین الاقوامی سرحد) کو لاجسٹکس فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی کے نقطہ نظر سے کافی اہم ہے، جو فی الحال سنگل لین ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14103


(Release ID: 1885190) Visitor Counter : 94


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi