بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں کی جدیدکاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2022 3:39PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سرباننداسونوال نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
ساگرمالا پروگرام کے ایک حصے کے طورپر ، تقریبا 5.4لاکھ کروڑروپے کی تخمینہ لاگت کے 800سے زیادہ پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ساگرمالا پروجیکٹوں میں ، موجودہ بندرگاہوں اورٹرمنلوں ، نئی بندرگاہوں اور ٹرمنلوں کو جدیدطرز پرڈھالنا ، آراوآراو اورسیاحتی چھوٹے بحری جہازوں کی جدیدکاری، بندرگاہوں ، آبی گزرگاہوں ، لائٹ ہاؤس ، سیاحت کو فروغ دینا ، بندرگاہوں کے آس پاس کے علاقوں میں صنعت کاری ، ہنرمندی کا فروغ اور ٹکنالوجیوں مرکاز وغیرہ کا فروغ جیسے مختلف النوع زمروں کے پروجیکٹ شامل ہیں ۔ ان پروجیکٹوں کی وضاحت کے ساتھ ساگرمالا کے پانچ ستونوں میں زمرہ بندی کی گئی ہے ۔
بندرگاہوں کوجدید طرز پرڈھالنے سے متعلق ستون کے تحت ، لگ بھگ 2.5 لاکھ کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے 241پروجیکٹوں پرعمل آمدکیاجارہاہے ۔ وزارت 1191کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے 20 بندرگاہوں کی جدیدکاری کی غرض سے جزوی طورپرفنڈس فراہم کررہی ہے ۔کل 20 پروجیکٹوں میں سے ، 157کروڑروپے کے بقدر چارپروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں ، جبکہ 868کروڑروپے مالیت کے 11پروجیکٹوں پرکام جاری ہے ۔ بندرگاہوں کی جدیدکاری کے پروجیکٹوں کی ریاستوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ -1 میں فراہم کی گئی ہیں ۔
پارا دیپ بندرگاہ میں ، گزشتہ سات برسوں میں 2264کروڑروپے مالیت کے صلاحیت میں اضافے سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے چار بڑے پروجیکٹ نافذ کئے جاچکے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں کی بدولت بندرگاہوں کی صلاحیت میں 55ملین ٹن سالانہ تک کا اضافہ ہوگیاہے ۔ پارادیپ بندرگاہ کے مقام پر بندرگاہ کی جدیدکاری سے متعلق پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ -2میں فراہم کی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ راس یاخاکنائے سائز کے بحری جہازوں سے نمٹنے کی غرض سے 3004.63کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے بی اوٹی کی بنیاد پر ، ویسٹرن ڈوک کی ترقی سمیت ، اندرونی گودی کو گہراکرنے اوراس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے ، پروجیکٹوں کو تفویض کیاجاچکاہے ۔
گوپال پور، اڈیشہ ریاست میں ایک غیر-بڑے بندرگاہ کے طورپر نوٹیفائی بندرگاہ ہے ۔ غیربڑے بندرگاہ ، متعلقہ ریاستی سرکاروں کے انتظامی کنٹرول میں ہوتے ہیں ۔ اڈیشہ سرکارنے مطلع کیاہے کہ گوپال پوربندرگاہ بوسٹ کی بنیاد پر ، پی پی پی موڈکے ذریعہ ، گوپال پور پورٹس لمیٹڈ (جی پی ایل ) کے ذریعہ تیارکی گئی ہے اوریہ کمپنی ہی اس بندرگاہ کے کام کاج کی ذمہ داری سنبھالتی ہے ۔ اس لئے گوپال پوربندرگاہ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور اسے جدید طرز پرڈھالنا گوپال پورپورٹس لمیٹڈ (جی پی ایل ) کی ذمہ داری ہے ۔
ضمیمہ –I
ساگرمالا پروگرام کے تحت بندرگاہوں کی جزوی طورپرسرمایہ فراہم کئے جانے والے پروجیکٹوں کی ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ؛
|
ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
پروجیکٹوں کا #
|
پروجیکٹوں کی قیمت (کروڑروپے میں )
|
منظورشدہ فنڈز(کروڑروپے میں )
|
|
آندھراپردیش
|
1
|
86
|
43
|
|
دمن اوردیو
|
2
|
92
|
46
|
|
گوا
|
1
|
14
|
7
|
|
کرناٹک
|
3
|
263
|
74
|
|
کیرالہ
|
4
|
72
|
57
|
|
مہاراشٹر
|
2
|
184
|
92
|
|
پڈوچیری
|
1
|
44
|
44
|
|
تمل ناڈو
|
5
|
356
|
147
|
|
مغربی بنگال
|
1
|
81
|
40
|
|
کل میزان
|
20
|
1191
|
550
|
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -14091
(ریلیز آئی ڈی: 1885060)
وزیٹر کاؤنٹر : 147