شہری ہوابازی کی وزارت

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے 25 ہوائی اڈوں کو 2022 سے 2025 کے درمیان پٹے پر دینے کے لیے منتخب کیا گیا

Posted On: 19 DEC 2022 2:30PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی گئی  کہ نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن  (این ایم پی)  کے مطابق، ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے 25 ہوائی اڈوں ، خصوصاً بھوونیشور، وارانسی، امرتسر، ترچی، اندور، رائے پور، کالی کٹ، کوئمبٹور، ناگپور، پٹنہ، مدورائی، سورت، رانچی، جودھ پور، چنئی، وجئے واڑا، وڈودرا، بھوپال، تروپتی، ہوبلی، امپھال، اگرتلا، اُدے پور، دہرادون اور راجہ مندری ، کو 2022 سے 2025 کے درمیان پٹے پر دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اے اے آئی عوامی نجی شراکت داری کے تحت اپنے آٹھ ہوائی اڈوں  کو طویل المدت پٹے کی بنیاد پر آپریشن، انتظام کاری اور ترقیاتی کاموں  کے لیے پٹے پر دے چکا ہے۔ مراعات یافتہ کمپنیاں مندرجہ ذیل ہیں:

(۱) اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، دہلی – میسرز دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل)

(2) چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ممبئی – میسرز ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل)

(3) چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ، لکھنؤ - میسرز لکھنؤ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ (ایل آئی اے ایل)

(4) سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ، احمدآباد – میسرز احمدآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (اے آئی اے ایل)

(5) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈہ – میسرز منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ (ایم اے آئی اے ایل)

(6) جے پور بین الاقوامی ہوائی  اڈہ – میسرز جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (جے آئی اے ایل)

(7) لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، گواہاٹی – میسرز گواہاٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ(جی آئی اے ایل)

(8) تھیرووننت پورم انٹرنیشنل ہوائی اڈہ – میسرز ٹی آر وی – کیرلا انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ (ٹی آئی اے ایل)

اے اے آئی کے ہوائی اڈے، نجی شعبے کی اثر انگیزی کو بروئے کار لاکر اور سرمایہ کاری کی مدد سے بہتر انتظام کاری کے لیے مفاد عامہ میں پٹے پر دیے جاتے ہیں۔ ریاستیں اور مسافرین ہی نجی شراکت داروں کے ذریعہ تیار کیے گئے بہتر ہوائی اڈہ بنیادی ڈھانچے اور سہولتوں کے حتمی مستفید ین ہیں۔ نجی شراکت دار پی پی پی کے تحت پٹے پر دیے گئے ہوائی اڈے کے کام کاج، انتظام کاری اور اسے ترقی دینے کا کام انجام دیتے ہیں۔ ہوائی اڈے اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مرکزی حیثیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور یہ ریاست کی معیشت پر افزوں  اثرات مرتب کرتے ہیں۔ پٹے پر دیے گئے ہوائی اڈوں سے اے اے آئی کو حاصل ہونے والی آمدنی  ملک بھر میں ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بروئے کار لائی جاتی ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14036



(Release ID: 1884939) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Tamil , Odia , Telugu