شہری ہوابازی کی وزارت

آئی جی آئی ہوائی اڈے پر بھیڑ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں

Posted On: 19 DEC 2022 2:27PM by PIB Delhi

آئی جی آئی ہوائی اڈے پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-

i) گاڑیوں کی بھیڑ سے بچنے کے لیے روانگی کے فورکورٹ پر اضافی ٹریفک مارشلز کو تعینات کیا گیا ہے

ii) مسافروں کی پیشگی رہنمائی کے لیے ناکا پوائنٹ پر داخلی گیٹ نمبر کے ساتھ کم سے کم انتظار کا وقت ظاہر کرنے والا بورڈ لگا دیا گیا ہے

iii) تمام روانگی کے داخلی دروازوں پر ڈسپلے بورڈ نصب کیے گئے ہیں جو انتظار کے وقت سے متعلق حقیقی وقت کا ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں

iv) مسافروں کے لیے ایئر ٹکٹ/ بورڈنگ پاس اور شناختی ثبوت کے دستاویز کے ساتھ تیار رہنے کے لیے داخلی دروازے پر آگاہی پوسٹر۔ داخلی گیٹ پر مسافروں کی مدد کے لیے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے

v) مسافروں کے داخلے کے لیے دو اضافی داخلی دروازے کھول دیے گئے ہیں

vi) سی آئی ایس ایف کی طرف سے اضافی افرادی قوت کی تعیناتی کی گئی

vii) سامان کی جانچ کے لیے اضافی ایکسرے مشینوں کی تعیناتی

viii) سی سی ٹی وی اور کمانڈ سینٹر کے ذریعے نگرانی

ix) ہجوم کے انتظام کے لیے کاؤنٹ میٹر کا استعمال

x) ہوائی اڈے کے آپریٹر نے ٹرمینل 3 پر مصروف اوقات میں پروازیں کم کرنے یا انہیں دوسرے دو ٹرمینلز پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا

xi) ایئر لائنز کو تمام چیک ان/ بیگیج ڈراپ کاؤنٹرز پر کافی افرادی قوت تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا

xii) ہوائی مسافروں کو DigiYatra استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی، جو کہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر مبنی بایومیٹرک فعال ہموار سفر کا تجربہ ہے۔

xiii) ایئر لائنز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ داخلے/ سیکیورٹی گیٹس پر مسافروں کی آسانی سے آمد و رفت میں مدد کے لیے جاری کردہ ٹکٹوں پر بارکوڈ کی مکمل تعمیل کریں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 14040



(Release ID: 1884911) Visitor Counter : 100


Read this release in: Gujarati , English , Tamil