عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب پیماکھانڈو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ہر قسم کی خدمات کی 24 گھنٹے فراہمی کی سہولیات میں کوئی کسراٹھانہیں رکھےگی


گوڈ گورنینس ہفتہ 2022، پانچ روزہ ’’پرساشن گاؤں کی اور مہم‘‘ کے لئے  ، جس کا افتتاح آج ہونے جارہاہے ، ا پنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے  شکایتوں کے ازالہ کے لئے جلد ہی ریاستی پورٹل لانچ کرنے کاوعدہ کیا

اروناچل پردیش نے ’سیوا آپ کے دوار ‘ کے نام سے  حکومت آپ کی دہلیز پر  پروگرام اکتوبر 2022 میں شروع کیا  تاکہ  تمام استفادہ کنندگان کے لئے حکومت کی خصوصی اسکیموں کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج  ایک ملک گیر مہم  گورڈ گورنینس ہفتہ 2022 ’’پرساشن گاؤں کی اور‘‘ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 19 DEC 2022 9:01AM by PIB Delhi

اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب پیماکھانڈو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہر قسم کی خدمات کی 24 گھنٹے فراہمی کی سہولیات میں کوئی کسراٹھانہیں رکھےگی۔

وگیان بھون نئی دہلی میں  مرکزی وزیر برائے عملہ ، عوامی شکایات اور پنشنس ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ  شروع کئے جانے والے  گوڈ گورنینس ہفتہ 2022 پروگرام کے لئے  ،  جس کا نام پرساشن گاؤں کی اور مہم ہے ، اپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ آج کے دن ہمارے با بصیرت سابق وزیراعظم بھارت رتن جناب اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ کا جشن بھی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت ’ کم از کم حکومت ۔ زیادہ سے زیادہ حکمرانی ‘ کےمنترکی سمت میں پیش رفت کرنےکے لئے عہد بند ہے  اور اس حکومت نے  اثر انگیزی او ر کارگری سامنے لانےکے لئے  ایک مشن کے طور پر طرز حکمرانی میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ اس پروگرام میں ای گورنینس شعبے کے 22 پروجیکٹس شامل ہیں جس سے عوام کے لئے گزر بسر میں آسانی پید اکرنے میں سہولت ملے گی ۔

وزیراعلی نے اس بات کی اطلاع بھی دی کہ حکومت ا ٓپ کی دہلیز پر نام کے پروگرام کو بھی ترتیب کے ساتھ اکتوبر 2022 میں ’سیوا آپ کے دوار ‘  کانام دے دیا گیا ہے ۔ اس کامقصد بڑے پیمانے پر استفادہ کرنے والوں کے لئے  حکومت کے  خصوصی منصوبوں کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری کو حساس بنانے اوربہتر طرز حکمرانی کو فروغ دینے کی غرض سے اس ہفتہ کے دوران بہت سے تربیتی پروگرام منعقد کئےجارہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شکایات کےازالہ کے لئے ریاستی پورٹل کا ا ٓغاز جلد ہی کیا جائے گا ، جس سے لوگوں کو اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے سرکاری دفاتر کے کم سے کم چکر لگانے پڑیں گے ۔

ملک بھر میں ضلع کلکٹرس کے ذریعہ نشان زد کی جانے والی 3120 خدمات کو  5 روزہ ’پرساشن گاؤں کی اور مہم ‘کے دوران  آن لائن خدمات فراہمی کےلئےشامل کردیا جائے گا۔اس مہم کا افتتاح عملے، عوامی شکایات اورپنشنس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کل وگیان بھون نئی دہلی میں کریں گے ۔

بہترطرز حکمرانی ہفتہ 2022کے تیاری والے مرحلے کے دوران ، جو کہ  10 سے 18 دسمبر 2022 تک منعقد کیا گیا ہے ،  ضلع کلکٹرز نے  ایسی 8127944 خدمات کی فراہمی سے متعلق درخواستوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کا تصفیہ کیا جانا ہے ۔ ا سی کے ساتھ ساتھ  1948122 عوامی شکایات کابھی ریاستی شکایات پورٹلس کے ذریعہ تصفیہ کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں  ضلع کلکٹرس کے ذریعہ شناخت کی گئی 3120 نئی خدمات کو بھی  آن لائن خدمات کی فراہمی کے پروگرام کا حصہ بنادیا جائے گا ۔

ڈی اے آر پی جی کےسکریٹری جناب وی سی سری نواس نے  اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ  23 دسمبر 2022کومنعقدکی جانے والی ضلعی سطح کی ورکشاپوں میں تبادلہ خیال کے لئے 373بہترین  اچھی طرز حکمرانی کے طور طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 19 سے 25 دسمبر2022 تک چلنے والے بہتر طرز حکمرانی ہفتہ 2022 ’سوساشن سپتاہ ‘  کےدوران  عوامی شکایات کے شعبے میں  حاصل کی جانے والی  43کامیابیوں کی کہانی کو بھی  لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ۔

 

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.13993


(Release ID: 1884683)