پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری نے نئی دہلی میں منعقدہ 7ویں پیٹروکیمیکل اجلاس کے مکمل سیشن سے خطاب کیا


اس اجلاس کا مقصد بھارتی پیٹروکیمیکل صنعت  کی ہمہ گیریت اور آتم نربھرتا میں اضافہ کرنا ہے

Posted On: 17 DEC 2022 6:58PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج نئی دہلی میں منعقدہ 7ویں پیٹروکیمیکل اجلاس کے مکمل سیشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے علاوہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، محنت و روزگار  کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین، انڈین آئل کے چیئرمین جناب ایس ایم ویدیہ، انڈین آئل کے ڈائرکٹر (منصوبہ بندی اور کاروباری ترقی) جناب سجوئے چودھری بھی موجود تھے۔ اس اجلاس کا مقصد پیٹروکیمیکل کے مختلف شراکت داروں کو ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرانا ہے تاکہ وہ اس شعبے میں موجود مواقع اور چنوتیوں کےبارے میں بات چیت کرسکیں اور توانائی تبدیلی، خام تیل سے کیمیاوی اشیاء ، صنعت 4.0، ابھرتے ہوئے سبز راستے اور مدور معیشت جیسی قوتوں کے اثرات پر غور و خوض کر سکیں۔

پیٹرول اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری آج نئی دہلی میں منعقدہ 7ویں پیٹروکیمیکل کانکلیو کے مکمل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے

مکمل سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے، پیٹرولیم کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، ’’بھارت میں پیٹرولیم منڈی کی قدروقیمت 190 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہے، جبکہ ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں یہاں پیٹرولیم کی فی کس کھپت غیر معمولی طور پر کم  ہے۔اور یہ فاصلہ مطالباتی نمو اور سرمایہ کاری مواقع کے لیے خاطر خواہ جگہ فراہم کرتا ہے۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ ’’پیٹروکیمیکل کا شعبہ وزیر اعظم کی ’میک ان انڈیا  میک فار دی ورلڈ‘ پہل قدمی کو تعاون فراہم کرتا ہے اور یہ بھارت کو اشیاء سازی کے عالمی مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے۔ پیٹروکیمیکل صنعت کو ترقی سے ہمکنار کرنے والا ازحد اہم عنصر بڑھتی ہوئی آبادی کی جانب سے پیٹروکیمیکل مصنوعات کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبات اور تیزی کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ بھارت عالمی پیٹروکیمیکل مطالبہ کی افزوں نمو میں 10 فیصد کے بقدر تعاون فراہم کرے گا۔ حکومت نے اس شعبہ کو تقویت بہم پہنچانے  ، کاروبار کرنا آسان بنانے کے عمل میں بہتری لانے اور خودکار راستے کے ذریعہ 100 فیصد راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مختلف پالیسیاں وضع کی ہیں۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے وزیر مملکت ، جناب رامیشور تیلی نے کہا، ’’پیٹروکیمیکل جیسے شعبوں نے جی ڈی پی کی کامیابی کی داستان میں کافی تعاون دیا ہے اور یہ مستقبل میں بھی مزید تعاون فراہم کریں گے۔ بھارتی معیشت کی زبردست نمو کا ذکر  اس سفر میں پیٹروکیمیکل صنعت  کے ذریعہ متوقع طور پر ادا کیے جانے والے کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔‘‘

خصوصی مکمل سیشن کے لیے معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انڈین آئل کے چیئرمین جناب ایس ایم ویدیہ نے کہا، ’’فی الحال، تیل اور گیس کے لیے عالمی مطالبہ میں پیٹروکیمیکل پیداوار کی حصہ داری بالترتیب 14 اور 8 فیصد کے بقدر ہے۔ نئی تکنالوجیوں کے ارتقاء کے ساتھ، خصوصاً خام سے کیمیاوی اشیاءمیں ، پیٹروکیمیکل پروڈکشن کا شیئر جلد ہی متوقع طور پر اضافہ سے ہمکنار ہوکر تقریباً 30 فیصد کے بقدر ہو جائے گا۔‘‘

اس اجلاس میں ’’بھارت کے پیٹروکیمیکل کا مستقبل- ہمہ گیر اور آتم نربھر‘‘ کے موضوع پر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعہ ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ اس سے قبل، اس اجلاس کا افتتاح کیمیکل اور پیٹروکیمیکل کے محکمہ کے سکریٹری  جناب ارون بروکا کے ذریعہ ، انڈین آئل کے ڈائرکٹر (منصوبہ بندی اور کاروباری ترقیات) اور انڈین آئل کے دیگر فنکشنل ڈائرکٹر حضرات کی موجودگی میں کیا گیا۔

اس غورو خوض میں حصہ لینے والے چند دیگر کلیدی مقررین میں ایم او پی اینڈ این جی اور ایم او سی اینڈ ایف، عالمی بینک، توہو ٹائیٹینئم، رائل کمیشن فار جوبیل اور یانبو، کیمیکل مارکیٹ اینالیٹیکل، کیئرنی، ایس اینڈ پی گلوبل، ای آئی ایل، کے ایم پی جی، ووڈ میکنزی وغیرہ جیسی سرکردہ مشاورتی کمپنیاں، بی اے ایس ایف، توہو ٹائیٹینیم کے صنعتی قائدین پیٹروکیمیکل صنعت کے مختلف اداروں  کے تکنالوجی فراہم کار جیسے لوموس ٹکنالوجیز، یو ای پی ہنی ویل، لنڈے، اوورلیکون برماگ، جانسن میٹھی، کے بی آر، تھیسنکروپ انڈسٹرئیل سالیوشنز، ملیکین کیمیکل اینڈ ٹیکسٹائل اور دیگر اداروں کے مفکر قائدین شامل تھے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13973


(Release ID: 1884508) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil