عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی  کے سکریٹری جناب وی شری نواس کی قیادت میں محکمہ کے 5 اراکین پر مشتمل وفد  نے ڈی اے آر پی جی اور مدھیہ پردیش حکومت کے مابین تعاون کے لیے ایک روڈ میپ وضع کرنے کی غرض سے گذشتہ روز بھوپال کا دورہ کیا


جناب شری نواس نے اندور شہر میں سووَچھ بھارت مشن (شہری)، دتیا ضلع میں پوشن ابھیان اور کھنڈوا ضلع میں امنگوں والا ضلع پروگرام جیسے شعبوں میں عمدگی پر پردھان منتری ایوارڈس اسکیم کے تحت ایوارڈ کے قابل اچھی حکمرانی کے ماڈلوں  کے نفاذ کے لیے مبارکباد پیش کی

26ویں قومی ای – حکمرانی کانفرنس کا انعقاد سال 2023 کے پہلے نصف حصہ میں بھوپال میں کیا جائے گا

Posted On: 17 DEC 2022 10:48AM by PIB Delhi

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی شری نواس کی قیادت میں محکمہ کے پانچ اراکین پر مشتمل وفد نے ڈی اے آر پی جی اور مدھیہ پردیش حکومت کے درمیان تعاون کے لیے روڈ میپ وضع کرنے کی غرض سے 16 دسمبر 2022 کو بھوپال کا دورہ کیا۔ محکمہ کے وفد نے چیف سکریٹری جناب اقبال سنگھ بینس ، ایڈشنل چیف سکریٹری جی اے ڈی جناب ونود کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری  جناب منیش رستوگی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ سرکاری میٹنگ کا اہتمام کیا۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری وی شری نواس نے اچھی حکمرانی کے عدد اشاریہ 2021 میں 7.3 فیصد نمو درج کرنے، قومی ای۔خدمات بہم رسانی جائزہ 2021 میں مضبوط کارکردگی پیش کرنے اور مدھیہ پردیش میں عوامی انتظامیہ میں عمدگی کے لیے پردھان منتری ایوارڈس اسکیم کے تحت ایوارڈ کے قابل  اچھی حکمرانی کے ماڈلوں کو نافذ کرنے پر حکومت مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری جناب اقبال سنگھ بینس کو مبارکباد پیش کی۔

ان میں اندور شہر میں سووَچھ بھارت مشن (شہری)، دتیا ضلع میں پوشن ابھیان اور کھنڈوا ضلع میں امنگوں والا ضلع پروگرام شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش نے قومی ای ۔ خدمات بہم رسانی جائزہ رپورٹ 2021 میں مضبوط کارکردگی پیش کی اور عوامی خدمات گارنٹی ایکٹ کے بروقت نفاذ کے ذریعہ پانچویں رینک حاصل کی۔ اس کے علاوہ ریاست کے لوک سیوا محکمہ نے ’’ای۔گورنینس ٹو وی۔گورنینس‘‘ ماڈل کو اپنایا ہے۔

باہمی تعاون کا روڈمیپ اس طرح ہے:

  1. اہداف کی کامیاب اور بروقت حصولیابی پر اچھی حکمرانی ہفتہ 19 سے 25 دسمبر 2022 تک، جس میں عوامی شکایات کا ازالہ ، خدمات بہم رسانی سے متعلق درخواستوں کا نپٹارا،بہترین طور طریقوں کو دستاویز بند کرنا، ویژن انڈیا@2047 پر ضلعی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہیں ۔
  2. سال 2023 میں بھوپال میں 26ویں قومی ای-حکمرانی کانفرنس کا انعقاد۔
  3. مدھیہ پردیش سوشان اور ترقیاتی رپورٹ کی توسیع کے طور پر ریاست مدھیہ پردیش کے لیے ضلعی اچھی حکمرانی انڈیکس تیار کرنا۔
  4. مدھیہ پردیش حکومت کے بہترین طور طریقوں کو دستاویز بند کرنا اور ساجھا کرنا – سی ایم ہیلپ لائن: جن ہیتو- جن سیتو، کام کاج کی نگرانی کے لیے سی ایم ڈیش بورڈ، سی ایم جن سیوا اور ایم پی جن سنوائی یوجنا۔

ڈی اے آر پی جی وفد نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور تعاون کے لیے انہیں بات چیت اور مجوزہ روڈ میپ سے آگاہ کیا۔

 

ڈی اے آرپی جی وفد نے اٹل بہاری واجپئی  سینٹر فار گڈ گورنینس کا دورہ کیا اور  اے آئی جی جی پی اے کے سی ای او جناب پرتیک ہجیلا اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔ ڈی اے آر پی جی وفد نے سی ایم ہیلپ لائن کا جائزہ لیا اور ڈائرکٹر جناب سندیپ استھانا سے بات چیت کی۔ وفد نے سی ایم ہیلپ لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ عوامی شکایات کے بروقت اور بہتر طور پر ازالے کی ستائش کی۔ سی ایم ہیلپ لائن بھارت میں شکایات کے ازالے  کے نظام کے طورپر مثالی حیثیت کی حامل ہے، جس میں مؤثر فیڈ بیک اور محکموں کی درجہ بندی شامل ہے۔ ویب اے پی آئی کے ذریعہ سی پی جی آر اے ایم ایس کے ریاستی شکایات پورٹل کے ساتھ ارتباط نے مدھیہ پردیش حکومت اور ڈی اے آر پی جی کے درمیان عوامی شکایات کے تبادلے کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

ڈی اے آر پی جی وفد میں سکریٹری جناب وی شری نواس، جوائنٹ سکریٹری جناب این بی ایس راجپوت، ڈائرکٹر جناب کے سنجاین، ڈپٹی سکریٹری محترمہ پرسکا میتھیو اور انڈر سکریٹری جناب سنتوش کمار شامل تھے۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13961



(Release ID: 1884408) Visitor Counter : 123


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu