وزارات ثقافت
جی20 کے مندوبین نے ممبئی میں کنہیری غاروں کا دورہ کیا
کلاسیکی انسٹرومنٹل موسیقی کی لائیو کارکردگی میں شرکت کی
Posted On:
16 DEC 2022 5:56PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت کے ممبئی علاقائی دفتر نے آج ممبئی میں جی 20 کے مندوبین کو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی سے محظوظ کرایا۔ آج جی 20 کے ترقیاتی گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین نے گھومنے پھرنے کے لیے ممبئی میں کنہیری غاروں کا بھی دورہ کیا۔ آمد پر، اتھرو کالج آف ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کے یووا ٹورزم کلب کے طلبا نے تمام مندوبین کا روایتی استقبال کیا۔ تلسی لاگ ہٹس، سنجے گاندھی نیشنل پارک میں وزارت خارجہ کی طرف سے دوپہر کے کھانے کے دوران، مندوبین نے انڈیا ٹورزم ممبئی کے زیر اہتمام لائیو کلاسیکی آلات کی موسیقی کا لطف اٹھایا۔







**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 13945
(Release ID: 1884311)
Visitor Counter : 192