سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان  ایک ورکشاپ نے دو نو ں  ممالک کے ماحولیاتی اہداف کی جانب  عہد بندی کو اجاگر کیا

Posted On: 16 DEC 2022 11:23AM by PIB Delhi

محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کے سکریٹری   ڈاکٹر سریواری چند رشیکھر نے  کل منعقدہ  لوکاسٹ  ماحولیاتی  سینسرز   پر ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان   اسکوپن ورکشاپ میں   ماحولیاتی اہداف کی جانب  ہندوستان کی عہدبندی کو  اجاگر کیا۔ جس میں  مجموعی صفر اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کاربن کے اخراجات کو کم کرنے کی خاطر  ماحولیاتی آلودگی  اور ٹکنالوجی  پر مبنی   راستوں کے لئے تخفیف  اور مانیٹرنگ  حل کی ترقی کی جانب کی جانے والی  باقاعدہ کوششیں شامل ہیں۔

ورکشاپ کے افتتاح میں  کاربن  کیپچر یوٹیلائیزیشن اور اسٹوریج  (سی سی یوایس ) کی جانب  ڈی ایس ٹی کے   تعاون کو   اجاگر کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ  ڈی ایس ٹی   سی سی ایس میں صلاحیت  کی تعمیر اور ریسرچ اور تحقیق کو آگے بڑھانے میں فعال  طورپر مصروف ہے اور انڈین  سی او 2 اسکوئیسٹرین  اپلائڈ ریسرچ   ( آئی سی او ایس اے آر ) نیٹ ورک  کو قائم کیا ہے۔

ماحولیاتی سینسرس  کے میدان میں  ہندوستان اور برطانیہ میں  تعلیمی برادری کے درمیان  شراکتداری  کی تعمیر کے لئے  تحقیق اور اسٹارٹ اپ کے لئے فرق اور مواقع کی شناخت کی غرض سے   14سے  15دسمبر  2022 تک  ڈی ایس ٹی اور  یوکے آر آئی  / این ای آر سی کے ذریعہ مشترکہ طورپر اس دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

Indo-UK

صاف پانی کے بارے میں ہندوستان اور برطانیہ کے مشترکہ پروگرام  کی بابت  بات کرتے ہوئے ڈاکٹر چندر شیکھر نے نشاندہی کی  ۔‘‘ ڈی ایس ٹی ، نیچرل انوائرنمنٹ  ریسرچ  کاؤنسل ( این  ای آر سی ) برطانیہ   اور  یوکے آر آئی کے انجنئیرنگ  اور  فزیکل سائنسیز ریسرچ کاؤنسل  ( ای پی ایس آر سی ) کے مشترکہ پروگرام کا مقصد  دو نو ں ممالک میں  ابھرنے والے  آلودہ کرنے والی  اشیا کے نتیجے  او ر  وسائل  کی بہتر سمجھ  کو مہیا کرانے کے ذریعہ  پانی کے معیار کو بہتر کرنا اور لوکاسٹ  ماحولیاتی  مانیٹرنگ سینسر  ( ایل ای ایم ایس) کے واسطے سے  انتظام سے متعلق حکمت عملیوں  کی  حمایت کرنا تھا۔’’

پروگرام کے دوران   ڈاکٹر چندرشیکھر  اورہندوستان میں  برطانیہ کے ہائی کمشنر   الیگزینڈر ایلس نے لوکاسٹ  ماحولیاتی سینسر  اور  کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن   اور اسٹوریج ( سی سی یوایس ) کے بارے میں  دو ہندوستان اوربرطانیہ  کے اسکوپنگ   رپورٹس  کو جاری کیا۔ 

ڈاکٹر چندر شیکھر نے کہا :‘‘ ڈی ایس ٹی اور یوکے آر آئی نے مشترکہ طورپر موجود ہ  ریسرچ  تناظر کی نقشہ سازی کے لئے   کام کیا ہے اور  ماحولیاتی سینسرز کے بارے میں یہ  ہندوستانی –برطانیہ رپورٹ  سرگرمی کی نقشہ سازی  کا ایک نتیجہ ہے ،جسے ہندوستان اور برطانیہ نے مشترکہ طورپر شروع کیا ہے۔یہ ہندوستان اور برطانیہ میں  جاری  ماحولیاتی   سینسر ز  میں  ریسرچ تناظر کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور  دو طرفہ شراکتداری  کے مواقع کی شناخت کی کوشش کرتا ہے۔’’

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی یو ایس سے متعلق  یہ ہندوستانی – برطانیہ اسکو پنگ رپورٹ   ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان شراکتداری کا نتیجہ ہے ،جس کا مقصد اس میدان میں ریسرچ اورترقی کو سمجھنا  اور  دونوں ممالک میں   معاصر  قوتوں   اور فرق  کی شناخت  کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات  پر بھی زوردیا کہ 21  دوسرے ممالک   بشمول برطانیہ ہندوستان بین الاقوامی  ایم آئی پلیٹ فارم کا ایک حصہ بن گیا ہے،جس کا مقصد سی سی  یو ایس  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  انوویشن چیلنج   آئی سی 3 سے متعلق  مشترکہ تحقیق  ، ترقی  اور  مظاہرہ  (آر ڈی اینڈ ڈی ) ہے ۔

ڈاکٹر چندر شیکھر نے مزید کہا کہ  ڈی ایس ٹی انڈیا ،  برطانیہ  اور دوسرے  اے سی ٹی ممبر ممالک   سب سے بہترین عالمی   طریقوں  کو اپنانے کی غرض سے  کثیر جہتی  ایکسیلریٹنگ  سی سی یو ایس ٹکنالوجیز   ( اے سی ٹی ) پلیٹ فارم میں بھی   شرکت کررہے ہیں۔

UKINDIA_Sensors workshop3

ہندوستان میں برطایہ کے ہائی کمشنر  الیگزینڈر  الیس نے کہا کہ  ہندوستان اور برطانیہ دونوں  نے   گزشتہ سال اس بات پر اتفاق کیا کہ  پائیدار ترقی اہداف   اور موسمیاتی تبدیلی  ان کے  اشتراک کا بنیادی ستون ہیں۔ا نہوں نے مزید کہا :‘‘ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں  پالیسی اور ایکشن کے لئے  کافی معلومات کی ضرورت  ہے۔اسی طرح مناسب   مینجمنٹ نقطہ نظر اختیار کرنے کی ضرور ت ہے۔ لہٰذا   لوکاسٹ ماحولیاتی  مانیٹرنگ سینسرز  وقت کی ضرورت ہے ۔

ڈی ایس ٹی اور یوکے آر آئی / این ای آر سی / ای پی ایس آر سی  کے عہدے داران اوردونوں  طرف سے  ڈومین ماہرین نے  ماحولیاتی سینسرز  سے متعلق   اسکوپنگ ورکشاپ میں  حصہ لیا۔

 

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-13904



(Release ID: 1884058) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu