شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پچھلے سات سالوں کے دوران مزید 6 ہوائی اڈے تعمیر کیے گئے ہیں/ان کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دیا گیا ہے

Posted On: 15 DEC 2022 2:32PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ 2014 سے پہلے ملک میں 24 بین الاقوامی ہوائی اڈے تھے۔ پچھلے سات سالوں کے دوران مزید 6 ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

پچھلے سات سالوں کے دوران چار گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی کیرالہ میں کنور، مہاراشٹر میں شرڈی، اتر پردیش میں کشی نگر اور گوا میں موپا کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو موجودہ ہوائی اڈوں یعنی آندھرا پردیش میں وجئے واڑہ اور تروپتی کو سال 2017 میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دیا گیا تھا۔

مارچ 1994 میں ایئر کارپوریشن ایکٹ کی منسوخی کے بعد بھارتی گھریلو ہوابازی مارکیٹ کو ڈی ریگولیٹ کردیا گیا۔ نتیجہ کے طور پر ایئر لائنز  اس سلسلے میں موجودہ رہنما خطوط کی تعمیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے ہوائی جہاز کے علاوہ کسی بھی مارکیٹ اور نیٹ ورک کو منتخب کرنے کے لیے آزاد ہیں جو وہ ملک بھر میں سروس اور آپریٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح یہ ایئر لائنز پر منحصر ہے کہ وہ موجودہ رہنما خطوط کی تعمیل میں ٹریفک کی مانگ اور ان کی تجارتی عملداری کے لحاظ سے مخصوص جگہوں پر فضائی خدمات فراہم کریں۔

مزید برآں، جہاں تک ان ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کی خدمات کا تعلق ہے، ہندوستانی کیریئر متعلقہ دو طرفہ ہوائی خدمات کے انتظامات کے مطابق ہندوستان کے کسی بھی مقام سے غیر ملکی مقامات تک خدمات میں اضافہ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ غیر ملکی ایئر لائنز دو طرفہ انتظامات کے تحت دستیاب مانگ کے مطابق مقرر کردہ پوائنٹس پر کام کر سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13871)


(Release ID: 1883875) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu