سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بھارت مالا پریوجنا

Posted On: 15 DEC 2022 2:39PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

سڑکوں کی مختلف اقسام پر مشتمل 24,800 کلومیٹر کی بھارت مالا پریوجنا فیز-I اور تقریباً 10,000 کلومیٹر بقایا این ایچ ڈی پی پروجیکٹوں کو منظوری دے دی گئی ہے، جن کی لاگت 5.35 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اب تک تقریباً 23,500 کلومیٹرکو سونپا گیا ہے اور تقریباً 11,400 کلومیٹر مکمل ہوچکا ہے۔ مالی سال 2024-25 تک بقایا پروجیکٹوں کو سونپے جانے  کے لیے ہدف بنایا گیا ہے۔

بھارت مالا پریوجنا فیز-I کے تحت  زیر منصوبہ اقتصادی گلیاروں اور ساحلوں اور بندرگاہوں کو جوڑنے والی سڑکوں کی  حالت درج ذیل ہے:-

گلیارے کی درجہ بندی

بھارت مالا پریوجنا فیز-I کے تحت لمبائی (کلومیٹر میں)

سونپی گئی لمبائی (کلومیٹر میں)

مکمل ہو چکی لمبائی (کلومیٹر میں)

اقتصادی گلیارے

12,002

7,029

3,019

ساحلوں اور بندرگاہوں کو جوڑنے والی سڑکیں

1,079

269

90

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13858



(Release ID: 1883849) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Tamil