محنت اور روزگار کی وزارت

نیشنل کیرئیر سروس

Posted On: 15 DEC 2022 12:40PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دیں کہ نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس) پروجیکٹ کو حکومت کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم [[www.ncs. gov.in کے ذریعے ملازمت سے متعلق متعدد خدمات، جیسے ملازمت کی تلاش اور میچنگ، کیریئر کونسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، مہارت کی ترقی کے کورسز وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ این سی ایس پورٹل ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔

ریاستی روزگار کے پورٹل کے ساتھ این سی ایس پورٹل کا انضمام 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے اور 7 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ملازمت کے متلاشی رجسٹریشن کے لیے براہ راست این سی ایس پورٹل کا استعمال کر رہے ہیں۔ نو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا انضمام مختلف وجوہات کی بناء پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کی سطح پر زیر التوا ہے جیسے ریاستی پورٹل زیر ترقی/ اپ گریڈیشن وغیرہ۔

ملاز مت کے متلاشیوں کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، این سی ایس پورٹل پر رجسٹرڈ کل 2.76 کروڑ روزگار کے متلاشی افراد میں سے 1.15 کروڑ (42فیصد) 11 دسمبر 2022 تک 15-29 سال کی عمر کے دیہی نوجوان ہیں۔

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.13848



(Release ID: 1883698) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Malayalam