مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

سی۔ڈاٹ نے ڈی او ٹی  اور ٹی ایس ڈی ایس آئی کے ساتھ مل کر ایک دوروزہ عالمی آئی او ٹی /ایم ٹو ایم کانفرنس کا انعقاد کیا


یہ کانفرنس ’ معیار بند عمل درآمد کے ذریعہ  اشیا کے انٹرنیٹ (آئی او ٹی ) مشین ٹومشین (ایم 2 ایم) ماحولیاتی نظام کی ترقی ‘ کی تھیم پر مبنی ہے

Posted On: 15 DEC 2022 9:05AM by PIB Delhi

ٹیلی میٹکس کی ترقی کامرکز (سی ۔ڈاٹ) ،  یہاں کل سے  محکمہ ٹیلی مواصلات، حکومت ہند اور ٹیلی کمیونی کیشنس اسٹینڈرڈس ڈیولپمنٹ سوسائٹی انڈیا  کے ساتھ مل کر  ا یک دوروزہ عالمی آئی او ٹی / ایم 2 ایم کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے ۔ یہ کانفرنس ’ معیار بند عمل درآمد کے ذریعہ  اشیا کے انٹرنیٹ (آئی او ٹی ) مشین ٹومشین (ایم 2 ایم) ماحولیاتی نظام کی ترقی ‘ کی تھیم پر مبنی ہے۔

عالمی آئی او ٹی / یم 2 ایم کانفرنس

عالمی آئی او ٹی / یم 2 ایم کانفرنس

یہ کانفرنس آئی او ٹی / ایم 2 ایم کے کلیدی شراکت داروں کے درمیان وسیع تر تعاون کے لئے  ایک ہم ا ٓہنگی پر مبنی فریم ورک  تیار کرنے کا تصور رکھتی ہے اور اس کےدائرے میں تحقیق و ترقی ، تعلیمی برادری ، حکومت ، صنعتی دنیا، اسٹارٹ اپس، عا لمی ٹیلی مواصلاتی تنظیمیں  اور معیارات کی ترقی کی تنظیمیں  آتی ہیں۔اس سے اختراعی ، معیار پر مبنی او ر معلومات کے باہمی تبادلے کی صلاحیت  سے آراستہ آئی او ٹی / ایم 2 ایم کی سہولتوں کی تیز رفتار ترقی میں مدد ملے گی جس کا مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکے گا ۔

آج دنیا 5 جی کے ابھرکر سامنے آنےکے نتیجے میں  ٹکنالوجی کے انقلاب کے ایک نئے دور سے گزر رہی ہے ۔ اس ٹکنالوجیکل ترقی نے مخصوص قسم کے استعمالات کے لئے ، مصنوعی ذہانت اور آئی او ٹی / ایم 2 ایم پر مبنی خودکار سہولیات کی ترقی کو تیز رفتارکردیا ہے۔اس کی اہمیت  حکومت کے ملک بھر میں اسمارٹ سٹیز کی تعمیر کے جرأت مندانہ مشن کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید بڑھ جاتی ہے ۔

اس کانفرنس کے تکنیکی اجلاس میں شرکا بہت سے دور حاضر سے متعلق عنوانات پر غوروخوض کریں گے ۔ ان میں عالمی سطح پر  اپنائے جانے والے آئی او ٹی /ایم 2 ایم سے متعلق طور طریقے اور ایک معلومات کے باہمی تبادلے کی صلاحیت کےحامل اورپائیدار ا ٓئی او ٹیز ماحولیاتی نظام، آئی او ٹی سیکورٹی اور دیگر درپیش چیلنجز کے لئے معیار پر مبنی اقدامات ،  5 جی کے ئے مصنوعی ذہانت  اور آئی او ٹی ، اسمارٹ سٹیز کے لئے بنیادی ڈھانچہ ،  سی ڈاٹ مشترک خدمات پلیٹ فارم ا ور  استعمال کے معاملات  آتے ہیں جن کا مقصد زراعت جیسے  دیہی معاملات میں  استفادہ ہے ۔ ا س مقصد  کےلئے ہندوستان اوربیرونی ممالک سے  مشہور ومعروف مقررین اور شعبےسے متعلق بزرگ شخصیات کی ایک بڑی تعداد کےذریعہ معلومات پر مبنی گفتگو کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ڈجیٹل کمیونی کیشنس کمیشن کے چیئرمین اورٹیلی کوم ، حکومت ہند کے سکریٹری جناب کے راجا رمن نے ورکشاپ کاافتتاح کیا اور  کلیدی خطبہ دیا ۔ اس میں انہوں نے شراکت داروں،اسٹارٹ اپس اورماحولیاتی نظام میں حصہ لینے والے اختراع کاروں پر زور دیا کہ  وہ دیہی  اورنیم شہری  تقرریوں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  ہمہ گیر ٹکنالوجی کے معیارات  کو ترقی دینے کی سمت میں ساتھ مل کر سرگرمی کے ساتھ کام کریں۔اس کے ذریعہ  ٹکنالوجی پر مبنی اختراعات کے فوائد کو   ان فوائد سےقطعی محروم اور کسی حد تک محروم  علاقوں تک بھی  پہنچایا جاسکے گا ۔

ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  ، ڈجیٹل کمیونی کیشنس کمیشن  ، حکومت ہند کے رکن  (خدمات )  ڈاکٹر مہیش شکلا نے  5 جی دنیا میں تازہ ترین پیش رفتوں اور مصنوعی ذہانت  کے متعلق بات کی  جو ا ٓئی او ٹی / ایم 2 ایم کی دنیا میں زبردست تبدیلیاں لانے کی  صلاحیت رکھتی ہے اور جس کےنتیجے میں اسمارٹ سٹیز او ر صنعتی خود کاری سمیت  مختلف اطلاقات کے لئے حیرت ا نگیز اختراعات سامنےآسکتی ہیں ۔

ڈجیٹل کمیشنس کمیشن، حکومت ہند  کے رکن (ٹکنالوجی) جناب سنجیو اگروال نے شرکاسے خطا ب کرتے ہوئے ، سیکورٹی اور معلومات کے باہمی تبادلےکی صلاحیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے  آئی او ٹی / ایم 2 ایم  کی پائیدار تعیناتیوں کے اہم ترین پہلوؤں پر روشنی ڈالی  ، جنہیں عا لمی طور پر  مرکزی حیثیت دیئے گئے فریم ورک کو اپناکر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

ٹی ایس  ڈی ایس آئی  کی ڈائریکٹر جنرل  محترمہ پامیلا کمار نے  ہندوستان میں  آئی او ٹی / ایم 2 ایم کے ماحولیاتی نظام کی ترقی میں  ٹی ایس ڈی ایس آئی  کے کردار کے بارے میں  گفتگو کی  اور  آئی او ٹی / ایم 2 ایم  کو معیار بندبنانےکی سمت میں کی گئیں خدمات کاایک بھر پور جائزہ پیش کیا ۔

سی ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے آئی او ٹی / ایم 2 ایم کے شعبے میں باہمی تعاون پر مبنی تحقیق و ترقی اورمعیار سازی کو ترقی دینے کی غرض سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کےبارے میں شرکاکو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس اور صنعتی دنیا کے افراد پر زور دیا کہ و ہ  اپنےآئی او ٹی / ایم 2 ایم  سے متعلق پروگرامو ں پر عمل  درآمد کے لئے  سی ڈاٹ، مشترک خدمات پلیٹ فارم سے استفادہ کریں  اور ابھی حال ہی میں شروع کئے گئے اختراعات کے مرکز  کاایک حصہ بنیں ۔

ہندوستان اور بیرونی ممالک سے مختلف معزز شخصیات ، محققین  اور حکومت کے افسران ، تحقیق و ترقی ، تعلیمی برادری ، صنعتی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسٹارٹ اپس نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ۔

بہت سے اسٹارٹ اپس ، تعلیمی ادارے اور صنعتی دنیاسے جڑی اہم شخصیتیں  اپنے اختراعی  آئی او ٹی / ایم 2 ایم کےنمونوں کی اس تقریب میں نمائش کررہے ہیں ۔

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.13826



(Release ID: 1883632) Visitor Counter : 118